geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا روس سپرپاور بن جائے گا

March 3, 2022 2 1 min read
Vladimir Putin
Share this:

Vladimir Putin

تحریر: ایم سرور صدیقی

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا کمال حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی پیش گو ئی برسوں پہلے بلغاریہ کی نابینا عالمی شہرت یافتہ پامسٹ بابا وینگا نے کرتے ہوئے کہا تھا کہ” روس کو کوئی نہیں روک پائے گا اس کااظہارانہوں نے 1979ء میں مصنف ولنگٹن اڈراک سے کرتے ہوئے کہاتھا ایک دن روس دنیاکارب بن جائے گا جبکہ یورپ بنجرزمین میں بدل جائے گا سب برف کی طرح پگھل جائے گا لیکن بلادمیرکی طاقت اور روس کی شان و شوکت برقرار رہے گی کوئی بھی ملک روس کو نہیں روک سکے گا اور اس طرح روس دنیا کا مالک بن جائے گا امریکہ اور یورپ روس کی غلامی پر مجبور ہو جائیں گے شنیدہے کہ باباوینگاکی بیشترپیش گوئیاں پوری ہوچکی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ روسی حملے کی نتیجہ میں یوکرین سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے۔ ر’وس یوکرین کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر کئی ممالک کی معیشت کو زبردست دھچکا پہنچاہے جس کے باعث تیل اور اجناس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 102 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گندم ، مکئی،پٹرولیم مصنوعات او ر اشیائے ضرورت کی قیمت میں اضافہ ہوا سونے کی قیمت بھی 27 ڈالر اضافے سے 1914 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی سطح پر پابندیوں کے باعث روسی کرنسی روبیل کریش کر گئی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روسی کرنسی میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

دنیا کی بڑی فوجی طاقت روس اور اس کے پڑوس میں واقع چھوٹے سے ملک یوکرین کے درمیان جنگ کا آغازہوچکا ہے مگر فریقین کی فوجی طاقت کا موازنہ کیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ یوکرین اس کے آگے کچھ بھی نہیں حالانکہ وہ بھی ایٹمی قوت کا حامل ہے آپ تصورکی آنکھ سے دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ ایک طرف کھڑی ہے دْنیا کی دوسری بڑی قوت روس اور دوسری طرف چھوٹا سا ملک یوکرین جس کا 10 بڑی طاقتوں میں بھی شمار نہیں ہوتا، دنیا کی دوسری بڑی عالمی فوجی طاقت کا مقابلہ عسکری طاقتوں میں 22 ویں نمبر پر موجود ملک سے ہے۔ا س وقت روسی فوج کی تعداد 29 لاکھ ہے جبکہ یوکرین کی فوجی طاقت صرف 11 لاکھ پر مشتمل ہے۔ فضائی قوت میں بھی یوکرین روس کے سامنے نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ روس کے پاس 15 سو سے زائد جنگی طیارے اور 544 ہیلی کاپٹرز ہیں، یوکرین کو صرف 98 جنگی طیاروں اور 34 ہیلی کاپٹرز کی مدد حاصل ہے۔

اگر دونوں متحارب ممالک کے ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور توپ خانے کا جائزہ لیا جائے تو بخوبی اندازہ ہوسکتاہے کہ عسکری گاڑیوں کے معاملے میں بھی دونوں ممالک میں زمین آسمان کا فرق ہے، روس کے پاس 12 ہزار 240 ٹینک جبکہ 30 ہزار سے زیادہ بکتر بند گاڑیاں ہیں، یوکرین صرف 2596 ٹینک اور 12 ہزار 303 بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے، روس کے پاس اس وقت 7 ہزار سے زائد توپیں ہیں جبکہ مخالف یوکرین صرف 2040 توپوں سے مقابلے میں ہے۔

جبکہ جوہری ہتھیاروں میںسب سے اہم بات یہ ہے روس ایک ایٹمی طاقت اور اس کے پاس 6 ہزار سے زیادہ مختلف جوہری ہتھیار موجود ہیں۔اگراس جنگ میں کچھ اور ممالک کودپڑے تو یہ تیسری عالمگیر جنگ کاپیش خیمہ بھی بن سکتا ہے شاید اسی لئے امریکا نے روس سے جنگ نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج یوکرین میں روس سے جنگ میں حصہ نہیں لے گی جبکہ امریکی اور اتحادی اپنی سرحدوں کی حفاظت پوری طاقت کے ساتھ کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو روسی آمر قرار دے دیا۔

امریکی صدر بائیڈن نے اپنے پہلے اسٹیٹ آف دا یونین خطاب میں کہا کہ پیوٹن دنیا میں تنہا ہوچکے ہیں، آمر جب سبق نہیں سیکھتے تو وہ مزید افراتفری پھیلاتے ہیں، ہم نے اپنی تاریخ سے یہی سبق سیکھا ہے۔انہوںنے روسی پروازوں کے لئے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا بھی اعلان کیا، صدر بائیڈن نے اپنی تقریر ں نیٹو اتحاد کی تعریف کی اور کہاکہ پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنیکا منصوبہ سوچا سمجھا اور بلااشتعال تھا۔ امریکی صدر نے کہاکہ پیوٹن نے سفارتی کوشش کو مسترد کیا،وہ سمجھتے ہیں کہ مغرب اور نیٹو اس پر ردعمل نہیں دیں گے،پیوٹن یہ بھی سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری صفوں میں تفریق پیدا کرسکتے ہیں۔

امریکا یوکرینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے روسی اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تک گراوٹ آچکی ہے، ہم یوکرین کو سپورٹ کرتے رہیں گے جب تک وہ اپنے دفاع کے لیے کھڑا ہے ہم نے روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا، کانگریس یوکرین کیلیے مزید اسلحہ اورامداد کی منظوری دے، امریکا اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرے گا۔ عالمی شہرت یافتہ پامسٹ بابا وینگا کی پیش گوئیوں کے تناظرمیں دیکھا جائے تو یہ صورت ِ حال امریکہ اور ان کے اتحادیوںکے لئے خطرے کی گھنٹی ہے روس اپنے مقاصدمیں کامیاب ہوا تو اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ دنیا کی آئندہ سپرپاور روس ہوگا چونکہ پاکستان کو امریکہ سے بڑے تحفظات ہیں وزیر ِ اعظم عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان کے لئے ہر ملک کی آزادی،خودمختاری اور سا لمیت انتہائی مقدم ہے اس پر کوئی کمپرومائزنہیں ہوسکتا اس کے باوجود عمران خان کا حالیہ دورہ ٔ روس بڑی اہمیت کا حامل ہے جو مستقبل میںنئے بلاک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:
Russian Army
Previous Post امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی لگا دی
Next Post چین سے مقابلے کے لیے امریکہ بھارت کی دفاعی صلاحیتوں کو تیزی سے بڑھا رہا ہے
Antony Blinken

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.