geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس: امریکہ کا دعوی ایک پروپیگنڈہ مہم ہے جس کا مقصد تناو میں اضافہ کرنا ہے

February 16, 2022 2 1 min read
Dmitry Peskov
Share this:

Dmitry Peskov

روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس صدارتی دفتر کریملن پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امریکہ کے بیان کہ “روس 16 فروری کو یوکرائن پر حملہ کر دے گا” پر تنقید کی اور اسے “یورپ میں تناو کو ہوا دینے والی معلوماتی مہم” قرار دیا ہے۔

پیسکوف نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے دعوے کہ “16 فروری کو روس یوکرائن پر حملہ کر دے گا” کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ ” اس دعوے کی وجہ سے پوری دنیا اندیشوں کا شکار ہے۔ یہ ایک ایسی بے مثال پروپیگنڈہ مہم ہے کہ جس کا مقصد یورپ میں تناو کو ہوا دینے اور اس میں اضافہ کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے، روس کے ساتھ سکیورٹی خدشات پر بحث کی طلب ظاہر کرنے کی صورت میں یورپ میں صورتحال زیادہ پُر سکون ہو گی۔ الزام تراشیاں، سفیروں کی واپسی، سفارت خانوں کے سازو سامان کو ناقابل استعمال بنانے کے اعلانات، ٹیلی فون تاروں کو کاٹنے جیسے اقدامات اصل میں ایک بے بنیاد ہذیانی مظاہرہ ہیں۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ روسی فوجی یونٹیں مشقیں مکمل کرنے کے بعد اپنی بیسوں میں واپس آ جائیں گی اور فوجیوں کی، مغربی اور جنوبی علاقوں سے، واپسی اسی بیان کا عملی مظاہرہ ہے۔ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔

انہوں نے روس کے اپنی زمین پر مشقیں جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا ہے کہ روس نے اپنے پوری زمین پر مشقیں کی ہیں اور کرنا جاری بھی رکھے گا۔ یہ ہماری زمین ہے اور جہاں ہم موزوں سمجھیں گے مشقیں کریں گے۔ یہ ہمارا حق ہے اور ہم اس حق کے استعمال کے لئے کسی کے ساتھ بحث کے تابع نہیں ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے بھی روس کے یوکرائن پر قبضے کی تیاریوں میں ہونے سے متعلق خبروں کو معلوماتی دہشت گردی قرار دیا تھا۔

لاوروف نے اپنے پولش ہم منصب زبیگنیو راو کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری کردہ بیانات میں یوکرائن پر قبضے کے دعووں کی کھُلے الفاظ میں تردید کی اور کہا تھا کہ “روس کی تمام فوجی مشقیں طے شدہ پروگرام کے مطابق شروع اور مکمل ہوئی ہیں۔ ہم مغرب کے ساتھ ڈائیلاگ جاری رکھیں گے۔ مجھے امید ہے کہ ہم کسی نتیجے کے حصول میں کامیاب ہو جائیں گے۔

دوسری طرف روس پارلیمنٹ نے یوکرائن کے دو مشرقی علاقوں کی علیحدگی کو تسلیم کرنے کے بارے میں مجوّزہ فیصلہ صدر ولادی میر پوتن کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

Share this:
Tedros Adhanom
Previous Post کورونا وائرس کے خاتمے کا تاثر دینا غلط ہے، عالمی ادارہ صحت
Next Post صدر رجب طیب ایردوان دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد دبئی روانہ
Recep Tayyip Erdoan

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.