geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یہ کیسی قربانی ہے

July 27, 2020 2 1 min read
Eid Qurbani
Share this:

Eid Qurbani

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میں رات دس بجے واک کر کے گھر آیا تو ایک عورت سیاہ برقعے میں ملبوس میرا انتظار کر رہی تھی میری یاد داشت کے مطابق مجھے کسی سے نہیں ملنا تھا نہ ہی کسی نے ملاقات یا آنے کا نہیں بتا یا تھا حبس گر می میں تیز واک کے بعد پسینے میں شرابور کسی سے ملنے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھا میرے دماغ اور جسم میں ناگواریت کی لہریں دوڑنے لگیں مجھے دیکھ کر عور ت کھڑی ہو کر بولی پروفیسر صاحب میں آپ سے بہت شرمندہ ہوں جو رات کے اِس وقت آپ سے ٹائم لئے بغیر ملنے چلی آئی میں اِس وقت آنے اورآپ کو تکلیف دینے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہوں لیکن میںاپنے کسی ذاتی مسئلے کے لیے نہیں آئی میں کتنے دنوں بلکہ سالوں سے ایک الجھن کا شکار ہوں میرا ضمیر مجھے بار بار ملامت کر تا ہے ضمیر کی بار بار ملامت اور ندامت سے میں آخر کار مجبور ہو کر آپ کے پاس آئی ہوں میں دو تین بار ١یک دو سال پہلے اپنی بھانجی کے مسئلے کے سلسلے میں آچکی ہوں اُس کا مسئلہ حل ہو جانے کے بعد پھر نہ آسکی لیکن آپ سے وہ چند ملاقاتیں اچھا تاثر چھوڑ گئیں جس لیے میں مدد کے لیے آپ کو تکلیف دینے آج آئی ہوں ‘عورت کا شائستہ مہذب رویہ میرے اعصاب نارمل کر چکا تھا میری ناگواریت بھی شائستگی میں ڈھل چکی تھی۔

میں سامنے بیٹھ کر بولا جی بہن آپ حکم کریں میں آپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں تو وہ بو لی مسئلہ میرے خاوند کا ہے اِس لیے میں بہت عرصہ سوچھنے کے بعد آپ کے پاس آئی ہوں میں سمجھا عورتوں والا روٹین کا مسئلہ کہ خاوند تنگ کر تا ہے تو میں بو لا جی بہن آپ کا خاوند آپ کو تنگ کر تا ہے تو وہ بولی نہیں وہ مجھے بلکل بھی تنگ نہیں کر تا تو میں حیران ہو کر بولا تو باہر عورتوں کے ساتھ تعلقات کا مسئلہ ہے تو وہ بو لی نہیں ایسی کو ئی بات نہیں اُسے بد چلن عورتوں کے ساتھ تعلقات رکھنے کا بلکل بھی شوق نہیں ہے تو میں حیران ہو کر بولا تو شراب جوئے میں اپنی دولت بربا دکر تا ہے تو اُس نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا نہیں بھائی ایسی کو ئی بات نہیں ہے وہ کبھی کبھی دوستوں میں تھو ڑی بہت پی لیتا ہے لیکن ایسا شرابی نہیں کہ دولت اور گھر کو برباد کر نے کے ساتھ شراب کے بعد گھر میں یا محلے میں دنگا فساد کر ے اور جوئے کا تو اُس کو پتہ بھی نہیں نہ ہی کبھی اُس نے جوئے پر رقم اڑائی ہے۔

اُس کی بات سن کر میں کرسی پر پہلو بدلنے لگا کہ اب پھر اِس کو اپنے خاوند کے ساتھ کیا شکایت ہے تو میں پھر بو لا کوئی غیر قانونی کام ‘کالا دھندہ ‘سمگلنگ ‘ ذخیر ہ اندوزی قبضہ مافیا کا مسئلہ یا پھر بد معاشی کر تا ہے قتل و غارت کر تا ہے غنڈہ گردی کر تا ہے ایسے کاموں میں ملوث ہے کہ اُس کو پکڑے جانے یا جیل جانے کا خوف ہے تو وہ پھر بو لی نہیں نہیں پرو فیسر صاحب ایسے کاموں کے تو وہ قریب سے بھی نہیں گزرتا وہ تو ڈرپوک مہذب سا آدمی ہے اُس نے زندگی بھر میں کو ئی غیر قانونی کام نہیں کیا جس کا اُسے یا ہمارے گھر کو کو ئی خطرہ ہو وہ تو معاشرے کا صلح پسند شہری ہے معاشرے یا گھر کو خاندان کو اُس سے یا اُس کسی سرگرمیوں سے کسی بھی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے عورت کی یہ ساری باتیں اور خاوند کی تعریفیں سن کر میری ساری حساسیت بیدار ہو گئیں کہ اب کو نسا راز بھید ہے جس سے یہ عورت پر دہ اٹھائے گی اور اگر اِس کا خاوند اتنا ہی اچھا ہے تو پھر اُس کی کو نسی شکایت لے کر میرے پاس آئی ہے اب میں نے اُسے سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہوئے پو چھا اُس کی صحت کیسی ہے آپ کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں آپ کو بچوں کو گھر کو وقت دیتا ہے تو وہ بو لی ہمیں فل وقت دیتا ہے مجھے میرے بچوں خاندان والوں کو اُس سے کو ئی شکایت نہیں ہے وہ سب کے ساتھ مثالی سلوک رکھتا ہے اب تو میرے صبر کا پیمانہ چھلک پڑا با جی اگر وہ اتنا ہی اچھا ہے تو پھر اُس کے پائوں دھو کر پئیں ایسے خاوند تو مقدر والیوں کو ملتے ہیں آپ تو خوش قسمت ہیں کہ ایک مہذب شریف با کردار پیار کر نے والا شوہر اللہ نے آپ کو دیا آپ اُس کی قدر کرنے کی بجائے اُس کی شکایت لے کر رات کو میرے پاس آگئی ہیں تو وہ بو لی میں اپنا مسئلہ آپ سے شئیر کر تی ہوں پھر آپ شاید میرے آنے کا مقصد بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

میرے خاوند والدین کا اکلوتا بیٹا ہے والدین بڑی جائیداد دوکانیں پلازے چھوڑ کر اللہ کے پاس چلے گئے اب اُس کو بڑی رقم کرائے کی صورت میں ہر ماہ مل جاتی ہے اُس کرائے کی وجہ سے اُسے کوئی بھی کام نوکری کرنے کی ضرورت نہیں ہے اُس کا بینک بیلنس ہر گزرتے مہینے کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے وہ ہر قسم کی مالی تنگی سے آزاد ہے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اُس کی مالی خوشحالی میں مزید اضافہ ہو تا جارہا ہے عورت کی یہ بات سن کرتو میں چکرا سا گیا کہ رزق کی ریل پیل ہے مالی مسئلہ کو ئی نہیں تو پھر کیا ہے اب وہ پھر بولی میرے خاوند کا ایک مسئلہ ہے وہ یہ ہے کہ اُس کو معاشرے کے طاقت ور بااثر بیوروکریٹ اور زندگی کے ہر شعبے کے با اثر اونچے لوگوں سے تعلقات بنانے کا بہت شوق ہے کیونکہ وہ خود نہ توسرکاری آفیسر یا سیاسی بندہ ہے نہ ہی کسی بڑے سیاسی خاندان سے تعلقات ہے اب پتہ نہیں کس انجانے خوف میں مبتلا ہے۔

ہر ماہ معاشرے کے با اثر لوگوں کو دعوتیں کر تا ہے پورا سال تہواروں پر پر بہانوں بہانوں سے اُس کے گھر وں میں مہنگے تحائف بھیجتا ہے اُن کے کام کر تا ہے سرکاری افسران کے گھروں کے بل ادا کر تا ہے لوگوں کو عمرے پر بھیجتا ہے غیر ملکی سفروں کے لیے ٹکٹ لے کر دیتا ہے مجھے اِن باتوں یا فضول خرچیوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اب جیسے عید بقرہ آرہی ہے تو یہ عید پر جانوروں کی قربانی بھی خدا خوفی مذہبی عبادت کی بجائے تعلقات بنانے اُن کو استوار کر نے کے لیے کر تا ہے ہر بار ہر سال کی طرح ایک اونٹ دو گائیں دس شاندار صحت مند بکرے لے کر قربانی والے دن ذبح کر تا ہے مجھے خوشی ہے لیکن میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ قربانی وہ صرف لوگوں کو دکھانے اور تعلقات بنانے کے لیے کر تا ہے مثلاً اپنے دوستوں کوفون کر کے پوچھتا ہے کہ میں یہ سارے جانور ذبح کر رہا ہوں آپ کو کو نسے جانور کا کونسا گوشت ران چانپیں قیمہ کیا چاہیے اور اگر کو ئی فرمائش کر ے تو پورا جانور اُس کے گھر بھیج دیتا ہے۔

عید والے دن اِس نے کچھ قصابوں کو پہلے سے خرید رکھا ہو تا ہے اُس سے گھر میں کام لیتا ہے اورپھر جن کو ضرورت ہو ان کے گھر بھیجتا ہے مجھے یہاں بھی کوئی اعتراض نہیں ہے مسئلہ تب ہو تا ہے جب یہ غریبوں کو ہڈیاں چھیچھڑے چربی بیکار گو شت دیتا ہے اچھا گوشت سارا بانٹ کر بے کار گوشت گھر کے نوکروں اور گو شت لینے آنے والے غریبوں کو دیتا ہے میں نے کئی بار کہا کہ غریبوں اور پڑوسیوں کا حصہ بھی ہے اور اگر ہم نے حق داروں کا گوشت نہ دیا تو ہماری قربانی قبول نہیں ہو گی تو وہ کہتا ہے غریبوں کو سارا شہر گوشت دیتا ہے میرے نہ دینے سے یہ بھوکے نہیں مر جائیں گے سر وہ قربانی کے جانور دکھاوے اور تعلقات بنانے استوار کر نے کے لیے کر تا ہے اب میں کیا کروں میں بہت پریشان ہوں وہ میر ا خاوند ہے میں ایک حد تک ہی لڑائی یا ضد کر سکتی ہوں آپ مجھے بتائیں میں کیا کروں اب میں سمجھا وہ بیچاری کیوں مدد طلب کر نے آگئی تھی میں نے اُسے کہا تم اُسے قرآنی آیات اور احادیث دکھا ئو کہ اسطرح قربانی نہیں ہو تی تو وہ بو لی یہ میں کئی بار کر چکی ہوں نہیں مانتا تو میں بو لا تمہیں جو خر چہ دیتا ہے اُس میں سے بچا کر قربانی کا جانور لو یا کسی غریب فیملی کو جانور دو تمہیں ثواب مل جائے گا پھر اُس کو تسبیح اذکار دیئے کہ یہ پڑھو تاکہ خاوند راہ راست پر آجائے پھر وہ چلی گئی لیکن مجھے حیران پریشان کر گئی کہ ہمارے معاشرے میں اکثریت امیر لوگ قربانی کو تعلقات استوار کر نے نبھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ ایسی عبادت قربانی خدا کے ہاں قبول نہیں ہو تی ایک شخص نے سرور دو جہاں ۖ سے پوچھا یا رسول اللہ ۖ نجات کس عمل میں ہے تو آپ ۖ نے فرمایا بندہ اللہ کی اطاعت میں کوئی ایسا عمل نہ کرے جس سے لوگ مقصود ہوں حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے اللہ تعالیٰ غضب سے روز محشر فرمائیں گے تو جھوٹا ہے صدقہ کرنے سے تیرا مقصد یہ تھا کہ لوگ تجھے سخی کہیں ایسے لوگوں کو ان کے اعما ل کو ثواب نہیں ملے گا کیونکہ ریاء نے ان کے اعمال ضائع کر دئیے ہیں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Accountability
Previous Post انسانیت کی تذلیل
Next Post سوڈان کے علاقے دارفور میں تازہ حملوں میں مزید 60 افراد ہلاک
Sudan Attacks

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.