geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صفر کا مہینہ اور توہمات

September 19, 2020 1 1 min read
Safar Month
Share this:

Safar Month

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

قمری تقویم کا دوسرا مہینہ صفر ہے ، قبل از اسلام بھی اس مہینے کا نام صفر ہی تھا اسلام نے اس نام کو برقرار رکھا۔ اس مہینے کے بارے میں غلط باتوں اور توہمات کو ختم کرنے کے لیے اسے ” صفر المظفر”کہا جاتا ہے ۔ زمانہ جاہلیت میں ماہِ صفر کو منحوس خیال کیا جاتا اور لوگ اس مہینے میں سفر کرنے کو برا سمجھتے ، اسی طرح دورِ جاہلیت میں ماہِ محرم میں جنگ و قتال کو حرام خیال کیا جاتا اور یہ حرمت ِ قتال ماہ صفر تک برقرار رہتی لیکن جب صفر کا مہینہ شروع ہو جاتا اسے منحوس سمجھا جاتا۔ ماہ صفر میں جب جنگ و جدال دوبارہ شروع ہو جاتے اہل عرب جنگ کے لئے چلے جاتے اور گھرو ں کو خالی چھوڑ جاتے اس لئے اس مہینے کا نام صفر ( جس کا معنی خالی ہے) رکھا گیا تھا ۔ الغرض آج کے باشعور معاشرے میں بھی بہت سے لوگ ماہِ صفر کے بارے میں جہالت اور دین سے دوری کے سبب ایسی توہمات کا شکار ہیں جن کا دین اسلام سے دور کا بھی تعلق واسطہ نہیں۔ جیسا کہ اس مہینے میں توہم پرست لوگ شادی کرنے کو نحوست کا باعث قرار دیتے ہیں ۔ اس میں کسی کام مثلاً کاروبار وغیرہ کی ابتدا نہیں کرتے ، لڑکیوں کو رخصت نہیں کرتے ، اس قسم کے اور بھی کئی کام ہیں جنہیں کرنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ان لوگوں کا اعتقاد ہوتا ہے کہ ہر وہ کام جو اس مہینے میں شروع کیا جاتا ہے وہ منحوس یعنی خیر و برکت سے خالی ہوتا ہے ۔

بلاشبہ ماہ و سال، شب و روز اور وقت کے ایک ایک لمحے کا خالق اللہ ربّ العزت ہے، اور اللہ تعالیٰ نے کسی دن، مہینے یا گھڑی کو منحوس قرار نہیں دیا۔ در حقیقت ایسے توہمانہ خیالات غیر مسلم اقوام اور قبل از اسلام مشرکین کے ذریعے معاشرے میں داخل ہوئے ، اور آج یہی فاسد خیالات مسلم اقوام میں در آئے ہیں، جبکہ دین اسلام کے روشن صفحات ایسی توہمات سے پاک ہیں۔ کسی وقت کو منحوس سمجھنے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں بلکہ کسی دن یا کسی مہینہ کو منحوس کہنا درحقیقت اللہ ربّ العزت کے بنائے ہوئے زمانہ میں، جو شب وروز پر مشتمل ہے ، نقص اور عیب لگانے کے مترادف ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ” آدم کا بیٹا مجھے تکلیف دیتا ہے ۔ وہ وقت (دن، مہینے ، سال) کو برا کہتا ہے حالانکہ وقت (زمانہ) میں ہوں، بادشاہت میرے ہاتھ میں ہے ، میں ہی دن اور رات کو بدلتا ہوں”۔ اس سے معلوم یہ ہوا کہ دن رات اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ ہیں، کسی کو عیب دار ٹھہرانا خالق و مالک کی کاریگری میں عیب نکالنا ہے ۔

ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے توکل کے بارے فرمایا ”جان لو! اگر لوگ اس بات پر جمع ہوجائیں کہ وہ تمہیں کچھ فائدہ پہنچائیں تو وہ کچھ فائدہ نہیں پہنچا سکتے ، مگر وہی جو اللہ نے تمہاری تقدیر میں لکھ دیا ہے۔ اور اگر لوگ اس بات پر جمع ہو جائیں کہ وہ تمہیں کچھ نقصان پہنچائیں تو وہ تمہیں کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے مگر وہی جو اللہ نے تم پر لکھ دیا ہے ”۔سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بدشگونی لینا شرک ہے ، بدشگونی لینا شرک ہے ، بدشگونی لینا شرک ہے” (مشکوٰة )۔ ایک دوسری حدیث میں رسول اکرم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”جو شخص بدشگونی کے ڈر کی وجہ سے اپنے کسی کام سے رک گیا یقینا اس نے شرک (اصغر) کا ارتکاب کیا”۔ اس سے معلوم ہوا کہ بدشگونی یعنی کسی چیز کو منحوس خیال کرنا شریعت میں سختی سے ممنوع ہے ۔ لہٰذا ماہ صفر کو منحوس خیال کر تے ہوئے اس مہینے میں شادیاں کرنے سے رکنا احادیث کے مطابق شرکیہ عمل ہے جس سے ہر صورت میں اجتناب ضروری ہے ۔

بعض خواتین و حضرات صفر المظفر کے آخری بدھ کو عید کی طرح خوشیاں مناتے ہیں جس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ جناب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری بدھ میں صحت یاب ہوئے تھے اور سیر و تفریح کے لیے باہر تشریف لے گئے تھے حالانکہ اس دعوی کی اصل نہ حدیث میں ہے اور نہ ہی تاریخ کی کتابوں میں موجود ہے ۔ بر صغیر میں ماہ صفر کو تیرہ تیزی کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے ، ایسا کہنے والوں کا گمان یا خیال ہے کہ اس ماہ کے پہلے 13دن بہت منحوس ہوتے ہیں ۔ان دنوں میں جادو گر ، جنات اور بد روحیں کھلے عام آفات مچاتی ہیں اور کام بگاڑتی ہیں ۔ایک کہاوت یہ بھی بنائی گئی ہے کہ ان دنوں میں کوئی بیماری ہو جائے تو وہ مریض مشکل سے بچتا ہے یا اس ماہ میں لگنے والی بیماری مہلک یا شدید ثابت ہوتی ہے ۔جبکہ یہ سب باتیں عوام میں پھیلادی گئی ہیں ، جو کہ محض تو ہمات اور گھڑی ہوئی باتیں ہیں ، لغویات اور بدعات ہیں اور دین حنیف میں اضافہ ہیں، شریعت میں ان کا کوئی جواز نہیں۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ضلالت و جہالت سے مبرا اور دلائل و براہین سے آراستہ ہے ، اسلام کے تمام احکام پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ اور اس دین مبین میں خرافات وبدعات کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

اب کوئی نام نہاد عالم دین، مفتی یا محدث ایسا نہیں جو اس دین مبین اور صاف و شفاف چشمے میں بدعات و خرافات کا زہر ملائے لیکن افسوس ہے کہ شیطان اور اس کے پیروکاروں نے اس دین صافی کو ضلالت و جہالت سے خلط ملط کرنے اور خرافات سے داغ دار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ دین اسلام نے انسان کی ہر سطح پر کامل رہنمائی کی ہے ۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان ،اعتقاد اور توکل کا تقاضا یہ ہے کہ سب کچھ اسی سے ہونے کا یقین انسان کے قلب و ذہن میں راسخ ہو۔کسی شے کے بارے میں بدفالی ،نحوست اورتوہم پرستی کا نظریہ درحقیقت ایک غیراسلامی سوچ اوراسلامی تعلیمات کے سراسر منافی عمل ہے ۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہم اپنے خالق و مالک اﷲ کریم کو اس صورت میں راضی کر سکتے ہیں کہ جب ہم اس کے ارشادات اور تعلیمات کی پابندی و پیروی کریں اور شریعت و سنت کے مقابلے میں اپنی نفسانی خواہشات اور توہمات کو کبھی ترجیح نہ دیں ۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Abdul Majeed Achakzai
Previous Post عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج
Next Post پکی توبہ
Repentance

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.