بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن کے سامنے کامیڈین سمے رائنا نے دلچسپ انداز میں انہیں “دادی کا کرش” قرار دیا۔ مشہور رئیلٹی شو “کون بنے گا کروڑ پتی” کے 16 ویں سیزن کی ایک قسط میں بھارت کے معروف یوٹیوبرز تنمے بھٹ، بھون بام اور کامیا جانی نے بھی شرکت کی۔
شو کے دوران سمے رائنا نے امیتابھ بچن سے کہا، “میں اور میرے پاپا آپ کو بچپن سے دیکھتے آرہے ہیں، لیکن میری دادی آپ کو اپنی جوانی سے دیکھ رہی ہیں اور آپ انہیں بہت پسند ہیں۔” اس سنجیدہ مذاق پر امیتابھ بچن نے ہاتھ جوڑ کر مسکراہٹ کا اظہار کیا۔
سمے رائنا نے مزید کہا کہ وہ بگ بی سے ایک دستخط چاہتے ہیں۔ اس پر امیتابھ بچن نے جواب دیا کہ “کھیل ختم ہونے کے بعد میں دستخط کر دوں گا،” تاہم سمے نے ہنستے ہوئے کہا کہ “نہیں، یہ تو جلسہ کے ڈاکیومنٹس ہیں۔” اس پر حاضرین قہقہوں سے بھر گئے۔
کامیڈین سمے رائنا نے اس دلچسپ کلپ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر “جسٹس فار دادی” کے کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف شوز کی دلچسپی بڑھاتا ہے بلکہ امیتابھ بچن کی مقبولیت کی گواہی بھی ہے۔
