geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب : کرونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 1223 کیس ریکارڈ

April 27, 2020 0 1 min read
Saudi Arabia Coronavirus
Share this:

Saudi Arabia Coronavirus

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 1223 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مملکت میں اب اس مہلک وَبا کا شکار افراد کی تعداد 17522 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کا شکار تین افراد کی وفات ہوئی ہے۔ ان میں ایک سعودی شہری ہے اور دو غیر سعودی ہیں۔ان کی عمریں 39 اور 72 سال کے درمیان تھیں۔سعودی عرب میں اب اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 139 ہوگئی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے کیسوں میں ابھی مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ مختلف طبی ٹیمیں ملک بھر میں لوگوں کے ٹیسٹ کررہی ہیں،اسی وجہ سے اب روزانہ زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں اور ان کی بروقت تشخیص کے بعد علاج شروع کردیا جاتا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں 142 افراد علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب تک تن درست ہونے والے افراد کی 2357 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب نے رمضان المبارک کے آغاز کے بعد کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ کرفیو اور بعض دوسری پابندیوں میں نرمی کی ہے لیکن اس کے باوجود حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں، چہرے پر ماسک پہن کر رکھیں ،جسمانی طور پرسماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور عوامی مقامات پر اکٹھے ہونے سے گریز کریں۔

سعودی حکام نے گذشتہ ہفتے کرفیو کے اوقات پر نظرثانی کی تھی اور رمضان المبارک میں شہریوں کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک اشیائے ضروریہ کی خریداری ، طبی معائنے یا دوسرے ضروری کاموں کے لیے گھروں سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے۔

وزارت داخلہ نے گذشتہ منگل کے روز واضح کیا تھا کہ جن شہروں اور علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ نہیں، ان کے مکینوں کو رمضان المبارک میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

تاہم جن علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہے،ان کے مکینوں کو صبح نو سے شام پانچ بجے تک صرف اشیائے ضروریہ کی خریداری یا طبی معائنے کی غرض سے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ان علاقوں کے مکین صرف اپنے محلوں تک محدود رہیں گے اور ایک کار میں صرف دو افراد کو سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔

سعودی حکومت نے 6 اپریل کو دارالحکومت الریاض سمیت پانچ شہروں تبوک ، الدمام ، ظہران ، الہفوف کے علاوہ چار گورنریوں جدہ ، طائف ، القطیف اور الخُبر میں دن رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پہلے ہی 24 گھنٹے کا کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ تھا۔اب مکہ مکرمہ کے سوا باقی شہروں میں کرفیو میں نرمی کردی گئی ہے۔

Share this:
Corona Iran
Previous Post کرونا ابھی نقطہ عروج پر نہیں پہنچا: ایرانی وزارت صحت کا انتباہ
Next Post اسپین نے بچوں کو کھلی ہوا میں سانس لینے کی اجازت دے دی
Spanish Children

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.