geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب: کرونا وائرس سے 8 اموات ، 435 نئے کیسوں کی تصدیق

April 15, 2020April 15, 2020 1 1 min read
Saudi Arabia
Share this:

Saudi Arabia

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید آٹھ ہلاکتوں اور 435 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔

وزارت صحت نے منگل کے روز بتایا ہے کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے اور کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 5369 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کے بعد 114 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں 111 ، الدمام میں 69 ،مدینہ منورہ میں 50 اور جدہ میں 46 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔الہفوف میں 16 ، بریدہ میں 10 اور ظہران میں سات کیسوں سمیت مملکت کے دوسرے شہروں میں بھی ایک،ایک دو، دو افراد اس مہلک وَبا کا شکار ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے وفات پانے والے تمام آٹھ افراد مکین ہیں اور ان کے سوگوار خاندانوں اور پیاروں کو تعزیتی پیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں کہ گرم موسم کرونا وائرس پر کیسے اثرانداز ہوگا۔انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔

انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ قبل از وقت ہوگا اور اس کے منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزارت صحت روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی بنا پر ہی وہ یہ فیصلہ کرے گی کہ کہاں کہاں پابندیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

انھوں نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی بھلائی کی خاطر گھروں ہی میں مقیم رہیں اور کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی میل جول میں فاصلے کو برقرار رکھیں۔

سعودی عرب میں اگرچہ دوسرے خلیجی عرب ممالک کے مقابلے میں کرونا وائرس کے روزانہ زیادہ کیس سامنے آرہے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن 9 اپریل کے بعد یہ شرح 10 سے 12 فی صد رہی ہے اور 31 مارچ کے بعد مریضوں کی شرح 12 فی صد سے زیادہ نہیں بڑھی ہے۔

ڈاکٹر محمد العبدالعالی کے بہ قول کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی عمریں مختلف ہیں، ان میں نوجوان اور ضعیف العمر دونوں شامل ہیں۔عمروں کے ان مختلف گروپوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر کوئی اس مہلک وائرس کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ ماہرین پہلے یہ کہہ رہے تھے کہ اس سے زیادہ تر بڑی عمر کے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

سعودی حکومت نے گذشتہ ڈیڑھ ایک ماہ کے دوران میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی ایک سخت اقدامات کیے ہیں۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ایک فرمان کے تحت سعودی حکومت نے کرفیو کی میعاد میں تاحکم ثانی توسیع کردی ہے۔سعودی عرب نے 6 اپریل کو دارالحکومت الریاض سمیت پانچ شہروں تبوک ، الدمام ، ظہران ، الہفوف کے علاوہ چار گورنریوں جدہ ، طائف ، القطیف اور الخُبر میں دن رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پہلے ہی 24 گھنٹے کا کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ تھا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیرصحت توفیق الربیعہ نے گذشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ مملکت میں آیندہ چند ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے دو لاکھ تک ہوسکتی ہے۔انھوں نے سعودی اور غیرملکی ماہرین کے چار تحقیقی مطالعات پر مبنی یہ اعداد وشمار جاری کیے تھے۔

انھوں نےان مطالعات کے حوالے سے بتایا تھا کہ مملکت میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ان میں کمی واقع نہیں ہورہی ہے۔اب مستقبل میں اس مہلک وائرس کے کیسوں کی تعداد کا انحصار ہر کسی کے تعاون اور حکومت کی جاری کردہ رہ نما ہدایات اور احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد پر ہے۔

Share this:
Oil Installations
Previous Post لیبیا میں تیل تنصیبات کی بندش سے ملک کو چار ارب ڈالر کا نقصان
Next Post نامعلوم مسلح افراد کا خلیج عمان میں ایک بحری جہاز پر قبضہ
Ships

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.