geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب کی میزبانی میں خلیج سربراہ اجلاس باعث یکجہتی ہو گا: امیر کویت

January 2, 2021January 2, 2021 0 1 min read
Nawaf Al-Ahmad Al-Jaber Al-Sabah
Share this:

Nawaf Al-Ahmad Al-Jaber Al-Sabah

کویت (اصل میڈیا ڈیسک) امیر کویت الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے کہا ہے کہ انہیں سعودی عرب کی میزبانی میں پانچ جنوری کو ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ العلا میں منعقد ہونے والا خلیج سربراہ اجلاس خلیجی ملکوں کی صفوں میں یکجہتی کے فروغ کا باعث بنے گا۔

امیر کویت نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں خلیجی ممالک کے سربراہ اجلاس کے انعقاد کا مقصد خلیجی ملکوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا اور خطے کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

گذشتہ روز قصر یمامہ میں کویت کے وزیر خارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے امیر کویت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے خلیجی ملکوں کے دورے کے نتائج اور کونسل کے رکن ممالک کو امیر کویت کی طرف سے بھیجے گئے مکتوبات پر خلیجی قیادت کے رد عمل پر بات کی۔

امیر کویت نے وزیر خارجہ کے خلیجی ممالک کے دورے کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا مقصد سعودی عرب کی میزبانی میں سربراہ کانفرنس کو کامیاب بنانا ہے۔

خیال رہے کہ امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کو ہاتھ سے لکھے مکتوب ارسال کیے تھے۔ یہ مکتوبات سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق، متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید بن سلطان آل نھیان، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو بھیجے گئے تھے۔

Share this:
Ibrahim Raeesi
Previous Post قاسم سلیمانی کے قاتل روئے زمین پر محفوظ نہیں ہوں گے: ایرانی چیف جسٹس
Next Post ایران یورینیم کو 20 فی صد تک افزودہ کرنا چاہتا ہے: آئی اے ای اے
Iran Uranium

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.