geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب اور بھارت دہشت گردی کے خلاف پارٹنرشپ پر متفق

March 13, 2019 6 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت اور سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ سعودی وزیر برائے خارجہ امور عادل الجبیر ایک مختصر دورے پر پیر کے روز نئی دہلی پہنچے۔ جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کونسل بنانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کا نام نہیں لیا۔ اور کہا کہ ’’ہمیں فوری طور پر ناقابل تنسیخ اور قابل تصدیق کارووائی کے لیے دہشت گردی کے خطرہ سے نمٹنا ہوگا‘‘۔

بھارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات مثبت ہیں۔ انہی تعلقات کو مدّنظر رکھتے ہوئے بھارت نے سعودی عرب سے رضاکارانہ طور پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی توقع کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان جموں کشمیر میں موجود عسکریت پسندوں کا ساتھ دینا بند کرے۔ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند سن 1989 سے جموں کشمیر میں بھارتی فوج سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت کی جانب سے یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ پاکستان جموں کشمیر میں موجود مزاحمت کاروں کی نہ صرف تربیت بلکہ پشت پناہی بھی کرتا ہے۔ جبکہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا کہ وہ کشمیریوں کی صرف اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےگزشتہ ماہ بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بھارت کو انٹیلی جنس شیئرنگ اور دیگر امور پر باہمی تعاون کی پیشکش کی تھی۔ یہ پیشکش انہوں نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے طور پر کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک ایسے وقت پر اپنے دورے پر تھے جب دو نیوکلیائی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر تھی۔ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں پلوامہ کے مقام پر ایک خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں بھارت کے چالیس فوجی ہلاک ہوئے جس کی ذمہ داری بھارت نے پاکستان پہ عائد کی۔ بھارت یہ الزام لگاتا ہے کہ حملہ آور گروپ جیش محمد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین تین جنگیں ہوئیں۔سن 1974میں پاکستان نے برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کی۔کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان متنازع حصہ ہے۔دونوں کا ہی یہ کہنا ہے کہ کشمیر پر انکا حق ہے۔

Share this:
Imran Khan Meeting
Previous Post کیا برلن و یورپ غیر ریاستی عناصر کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں؟
Next Post جرمن لڑکی کے ساتھ زیادتی اور قتل، عراقی کو مقدمے کا سامنا
Ali Bashar

Related Posts

El Niño Set to Disrupt French Autumn with Heavy Rain

# ال نینو کا خطرناک اثر: فرانس میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی

September 4, 2026
Trump Says Harry, Meghan UK Return 'Good News'

# ہیری اور میگھن کے برطانیہ واپسی پر ٹرمپ کا حملہ: ملکہ سے ‘بے ادبی’ کا الزام

September 4, 2026
Ukraine Seeks Starlink Alternatives Amid Musk Strike Restrictions

# یوکرین کا اسٹار لنک کے متبادل کی تلاش: مسک کے فیصلے نے کیف کو نئے راستے پر ڈال دیا

September 4, 2026
Monaco Prince's Ex-Lawyer Held in Corruption Probe

# موناکو کے شہزادے کے سابق وکیل ٹریفک اثر و رسوخ کے الزام میں حراست میں

September 4, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.