geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ بات چیت کی تصدیق کر دی

October 4, 2021 0 1 min read
Faisal bin Furhan
Share this:

 Faisal bin Furhan

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ اس کی گزشتہ ماہ ایران کی نئی حکومت کے ساتھ پہلے دورکے براہ راست مذاکرات ہوئے تھے۔ سعودی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ بات چیت دونوں ملکوں کے باہمی مسائل کو حل کرنے کی بنیاد فراہم کرے گی۔

سعودی عرب کی حکومت نے اتوار کے روز بتایا کہ ایران کی نئی ابراہیم رئیسی حکومت کے ساتھ گزشتہ ماہ براہ راست بات چیت کا پہلا دور ہوا تھا۔ یہ دونوں سنّی اور شیعہ حریف مسلم ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اس برس شروع ہونے والے عمل کا حصہ تھا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے بتایا کہ بات چیت کا تازہ ترین دور 21 ستمبر کو ہوا، تاہم انہوں نے ملاقات کا مقام نہیں بتایا۔ اسی تاریخ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

انہوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا،”یہ بات چیت ابھی تک ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ دونوں فریقوں کے درمیان مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گی اور ہم اسے سود مند بنانے کی کوشش کریں گے۔”

خلیجی خطے کے دونوں دیرینہ حریف سعودی عرب اور ایران نے سن 2016 میں اپنے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ دونوں ملکوں نے اس برس اپریل میں باہمی مذاکرات ایسے موقع پر شروع کیے جب واشنگٹن اور تہران جوہری معاہدے کو بحال کرنے پر تبادلہ خیال کررہے تھے جبکہ ریاض اور اس کے اتحادیوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

اگست میں ایران کے نئے سخت گیر صدر ابراہیم رئیسی کے عہدہ سنبھالنے سے کچھ مہینے قبل عراق میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تین دور ہوئے تھے۔

سعودی عرب اور ایران علاقائی تصادم اور شام، لبنان اور عراق میں سیاسی تنازعات میں ایک دوسرے کے مخالف گروپوں کی برسوں سے حمایت کرتے رہے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں ایک عرب اتحاد نے ایران کی جانب جھکاو رکھنے والی یمن میں حوثی تحریک کے خلاف سن 2015 سے جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

ریاض اور تہران دونوں نے گوکہ کسی بڑی سفارتی پیش رفت کا ذکر نہیں کیا ہے تاہم امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کشیدگی کو کم کرسکتے ہیں۔

ایران نے مذاکرات کے نئے دور کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ رئیسی حکومت کو زمینی حقائق کے مطابق پرکھے گا۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں اس جوہری معاہدے کو یک طرفہ طور پر ترک کر دیا تھا جس کے تحت ایران نے خود پرعائد پابندیوں میں نرمی کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنا قبول کیا تھا۔ تہران نے صدر ٹرمپ کے اقدام کا جواب معاہدے کی کچھ خلاف ورزیوں کے ساتھ دیا تھا۔

اس معاہدے کو بحال کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کی بالواسطہ بات چیت جون میں رک گئی تھی اور ابھی تک رئیسی حکومت کے تحت دوبارہ شروع نہیں ہوئی۔ مغربی طاقتوں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات میں واپس آئے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے حال ہی میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل کے دورہ ریاض کے دوران ان سے با ت چیت کی تھی۔ بوریل نے بعد میں بتایا تھا کہ انہوں نے تمام شراکت داروں کو جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات سے آگاہ کیا ہے۔

Share this:
Lars Vilks
Previous Post پیغمبر اسلام کا متنازعہ خاکہ بنانے والے سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس حادثے میں ہلاک
Next Post قرضوں کے باوجود عوام پر کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.