geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنے اصولی موقف پر قائم ہے: وزیر خارجہ

September 3, 2020 0 1 min read
Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah
Share this:

Prince Faisal bin Farhan bin Abdullah

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا قضیہ فلسطین سے متعلق اصولی اور مسلمہ موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور دوسرے پڑوسی ملکوں کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضا کے استعمال کی اجازت دینا مملکت کے قضیہ فلسطین سے متعلق موقف میں تبدیلی نہیں۔

خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں ہے جب دوسری طرف متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضا کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت پر بعض حلقوں کی طرف سے سامنے آنے والی تنقید کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ‘ٹویٹر’ پراپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سعودی عرب خطے میں دیر پا قیام امن کے لیے ہونے والی تمام مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آج بھی عرب امن فارمولے پر قائم ہے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں کےدرمیان سول جہازوں کی آمد ورفت کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔

گذشتہ سوموار کو اسرائیل سے امارات آنے والے ایک ہوائی جہاز نے پرواز کے دوران سعودی عرب کی فضا استعمال کی تھی جس پر بعض حلقوں کی طرف سے سعودی عرب پر کڑی تنقید کی جا رہی تھی۔ سعودی عرب کی طرف سے اسرائیلی جہاز کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت دینے کو صہیونی ریاست کے ساتھ در پردہ تعلقات استوار کرنے اور فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے تاہم سعودی حکومت نے مختلف مواقع پر مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنے اصولی اور دیرینہ موقف کی وضاحت کی ہے اور کہا ہے سعودی عرب کا فلسطین کے حوالے سے موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post عالمی برادری ایرانی رجیم کے جرائم کا محاسبہ کرے: مائیک پومپیو
Next Post لداخ میں ایل اے سی پر کشیدگی کے درمیان بھارت اور چین میں زبانی جنگ
India, China War

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.