geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب کے جلاوطن رہنماؤں نے اپوزیشن جماعت کا اعلان کر دیا

September 24, 2020 2 1 min read
Salman bin Abdulaziz - Mohammed bin Salman
Share this:

Salman bin Abdulaziz - Mohammed bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے جلا وطن رہنماؤں اور حکومت کے ناقدین نے ملک میں سیاسی اصلاحات پر زور دینے کے لیے حزب اختلاف کی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اپوزيشن نے ملک میں پرامن تبدیلی کی بات کہی ہے۔

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے بدھ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر سے ایران کے خلاف سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اس کے سامنے جھکنے والا نہیں ہے۔ ان کے اس خطاب کے محض چند گھنٹوں بعد ہی سعودی عرب کے جلا وطن رہنماؤں کے ایک گروپ نے ملک میں حزب اختلاف کی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایسے بیشتر رہنما برطانیہ، امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں مقیم ہیں۔ اس کی قیادت لندن میں رہنے والے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن یحی عصیری کر رہے ہیں۔ یحیی عصیری کا کہنا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت کا مقصد، ”سعودی عرب میں شاہی سلطنت کی جگہ ایک جمہوری طرز کی حکومت کا قیام ہے۔”

حزب اختلاف کی نئی جماعت ‘نیشنل اسمبلی پارٹی’ (این اے اے ایس) نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ، ”حکومت بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں اور قتل کر کے مسلسل ظلم و تشدد کی راہ پر عمل پیرا ہے” عصیری سعودی عرب کی فضائیہ کے ایک سابق افسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کا قیام ایک، ”ایسے نازک وقت پر ہوا ہے جب ملک کو بچانا بہت ضروری ہوگیا ہے۔”

برطانیہ میں تعلیم و تدریس سے وابستہ معروف شخصیت مدوی الرشید پارٹی کی ترجمان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت قائم کرنے والے افراد کو سعودی عرب کے حکمراں خاندان سے کوئی ذاتی بغض و عناد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کے قیام کا، ”وقت اس لیے بہت اہم ہے کیونکہ ظلم و تشدد کے ماحول میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔”

اپوزیشن جماعت کے قیام اور اس کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات پر سعودی عرب کی طرف سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ البتہ ماضی میں سعودی عرب اس بات کی تردید کرتا رہا ہے کہ اس کی انتظامیہ ناقدین اور مخالفین کی آواز دبانے کے لیے ظلم و جبر اور تشدد کا راستہ نہیں اپناتی ہے۔

سعودی عرب آئندہ نومبر میں جی 20 چوٹی اجلاس منعقد کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن خام تیل سے ہونے والی آمدنی میں شدید کمی کے باعث وہ معاشی مندی کی مار جھیل رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس صورت حال میں اپوزیشن جماعت کا اعلان اس کے لیے ایک نیا اور سخت چیلنج ہے۔

شاہ سلمان نے ماضی کی تمام روایات کو توڑتے ہوئے 2017 میں اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو اپنا جانشین مقرر کر دیا تھا تب سے عالمی سطح پر سعودی عرب کے خلاف ہونے والی نکتہ چینی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ 2018 میں محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کی بعض عوام مخالف پالسیوں کے ناقد سعودی صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل کے بعد سے محمد بن سلمان اور ملک کی شبیہہ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

سعودی حکام گرچہ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ جمال خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان ملوث تھے، تاہم ایک عدالت نے حال ہی میں آٹھ افراد کو اس قتل کے لیے 20 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ محمد بن سلمان نے بعض سماجی اصلاحات کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی جازت شامل ہے۔

لیکن ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان مخالفین اور ناقدین کا تعاقب کرنے کے لیے معروف ہیں۔ حزب اختلاف کے مطابق محمد بن سلمان نے متعدد انسانی حقوق کے کارکنان، مذہبی علماء اور ملک کے ایسے دانشوروں کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہوا جو ان کی بات سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان ان افراد کو کنارے لگانے میں لگے رہتے ہیں جن سے ان کی تخت نشینی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب کے فرمانروا 84 سالہ شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں خطے کے اپنے حریف ایران پر امن کا ہاتھ نہ تھامنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ، ”اپنے دہشت گردارنہ نیٹ ورک کا استعمال کرتا ہے۔” حسب معمول انہوں نے یہ بات بھی دہرائی کی سعودی عرب پر مسلمانوں کے لیے مقدس شہر مکہ کی حفاظت کی خاص ذمہ داری ہے۔

Share this:
Joshua Wong
Previous Post ہانگ کانگ: جمہوریت نواز جوشوا وونگ گرفتار
Next Post منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں پیر تک توسیع
Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.