geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب کی نئی حج پالیسی ‘ خوش آئند فیصلہ

June 24, 2020June 24, 2020 0 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

تحریر : منذر حبیب

سعودی عرب نے رواں سال کیلئے حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق امسال صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج کی ادائیگی کر سکیں گے۔ وزارت حج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی مہلک وبا کے سبب بیرون ممالک سے عازمین حج کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اس سال حج کو محدود رکھا جائے گا اور مملکت سعودی عرب میں مقیم مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہی یہ فریضہ ادا کریں گے۔سعودی وزارت حج نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے پھیلائو اور ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث حج کے شرکاء کی تعداد محدود رکھی جارہی ہے جس سے عازمین حج کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ سعودی عرب نے یہ فیصلہ پاکستان اور دیگر مسلمان ملکوں کی مشاورت سے کیا جبکہ نئی حج پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستانی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے رابطہ کر کے باضابطہ طور پر مملکت کے فیصلہ سے آگاہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا نے پہلے سے ہی کورونا کے سبب اپنے شہریوں کو حج میں شریک ہونے سے روک دیا تھا۔ بعد ازاں ملائشیا، سینیگال اور سنگاپور نے بھی اپنے شہریوں کی حج میں عدم شرکت کا اعلان کیا تھا۔

دنیا بھر کے تمام ملک اس وقت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں۔ اب تک لاکھوں افراد اس مہلک وبا کے سبب اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے او ربڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔ ماضی میں بھی مختلف قسم کے وائرس پھیلتے رہے اور ان میں اموات کی شرح بھی زیادہ رہی ہے لیکن کورونانے جس تیزی سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا کے مریض تقریبا دو لاکھ ہو چکے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی طرح دیگر مختلف ملکوں کی طرح سعودی عرب اور دوسرے اسلامی ملک بھی ا س وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔برادر ملک سعودی عرب چونکہ پوری مسلم دنیا کا دینی مرکز ہے اور زائرین کی بہت بڑی تعداد حج و عمرہ کیلئے یہاں آتی ہے، اس لئے حرمین الشریفین اور دیگر مقامات پر لاکھوں لوگ موجود ہوتے ہیں جن کی صحت و سلامتی کا تحفظ مملکت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اورسعودی حکومت اپنے اس فریضہ کو بخوبی انجام دیتی آرہی ہے۔

پچھلے کچھ عرصہ میں جب سے کورونا کی وبا پھیلی ہے خادم الحرمین الشریفین کی ہدایات پر زائرین کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اگرچہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی موجودگی کے سبب یہاں وبا پھیلنے کے خطرات بہت زیادہ تھے تاہم سعودی حکومت نے جس طرح سکریننگ کے بہترین انتظامات کئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں اس سے برادر ملک یقینی طور پر دوسرے ملکوں کی نسبت بہت حد تک محفوظ رہا ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے یہ مہلک وبا اس طرح شدت اختیار نہیں کر سکی جس طرح امریکہ، اٹلی، سپین،برازیل اوربعض دوسرے ملکوں میں پھیلی۔ سعودی عرب کی پوری سرکاری مشینری اس وقت کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ رمضان المبارک کے بعد چونکہ حج کے ایام قریب تھے اس لئے سعودی حکومت اور اس کے تمام ادارے دن رات کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کی خاطر عملی کاوشوں میںمصروف رہے ہیں۔

بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ۖمیں خاص طور پر جراثیم کش سپرے وغیرہ کا اہتمام کیاجاتا رہا ۔ بڑے فائیو سٹار ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کر دیا گیا اور جن لوگوں کو یہاں رکھا گیا انہیں وزارت صحت کے تعاون سے اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ کورونا کی وبا نے جب دنیا میں شدت اختیار کی تو تقریبا 12سو سے زائد افراد جہازوں کی آمدورفت کے باعث سعودی عرب میں پھنس گئے اور وہ اپنے ملکوں میں واپس نہیں جا سکتے تھے۔ اس دوران سعودی حکام نے انہیں مختلف فائیوسٹار ہوٹلزمیں ٹھہرا کر ان کی بھرپور خدمت کی ۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے خاص طور پر ہدایت کی گئی کہ مملکت کے علاوہ بھی کسی ملک کا شہری حتیٰ کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر شخص بھی اگر کورونا وائرس کا شکار ہو جائے تو اسے مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ان کے اس اعلان کو پوری دنیا میں سراہا گیا اورڈبلیو ایچ او کی طرف سے بھی اس کی تحسین کی گئی۔

مسلم امہ کا دینی مرکز ہونے کے ناطے سعودی عرب کو اللہ تعالیٰ نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے مسخر کر دیا ہے۔ اس کی عملی مثالیں ہمیں ہر موقع پر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ کورونا وبا کے دوران بھی برادر اسلامی ملک جو لازوال کردار ادا کر رہا ہے اسے تادیر یاد رکھا جائے گا۔اس وائرس کے پھیلنے پر ایک مخصوص لابی کی طرف سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا گیا کہ دیکھیں اب تو طواف بھی روک دیا گیا ہے حالانکہ بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی ۖ خالی کروا کے اگر جراثیم کش سپرے وغیرہ کا اہتمام کیا جاتاہے تو یہ زائرین کی حفاظت کیلئے ہے۔حقیقت ہے کہ اس عمل کو متنازعہ بنانے کی بجائے اس کی تو تحسین کی جانی چاہیے تھی مگر افسوس کہ محض سعودی عرب کی مخالفت میں ایسی بے پر کی اڑائی گئیں کہ جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں تھا۔اسی طرح سعودی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پاکستان کو حج معاہدوں سے روکنے کی خبریں منظر عام پر آئیں توایک مرتبہ پھر پروپیگنڈہ مشینری حرکت میںا گئی تاہم پاکستان میں مذہبی امور کے وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ حج ملتوی کرنے جیسے اعلان سے پہلے سعودی حکومت بڑے اسلامی ممالک سے مشاورت ضرور کرے گی۔

حج کے حوالہ سے انہی خبروں کے دوران سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن نے ایک تفصیلی انٹرویود یا جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب حجاج کرام اور عمرہ زائدین کی ہر حال میں خدمت کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ حالیہ دنوں میں چونکہ سبھی ملکوں کو ایک عالمی وبا کا سامنا ہے اس لئے تمام مسلمان ملکوں سے درخواست کی گئی ہے کہ جب تک صورتحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو جاتی حج معاہدے نہ کئے جائیں۔ بہرحال اس وقت سعودی عرب میں حالات بہت بہتر ہیں۔ مسجد نبوی سمیت ملک بھر کی مساجد کو نمازیوں کو کھول دیا گیا ہے۔ کرفیو کی پابندیاں ہٹادی گئی ہیں اور سعودی حکام نے اپنے وعدہ کے مطابق شہریوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت بھی دے دی ہے۔حج میں سب سے زیادہ انڈونیشیاسے مسلمان شریک ہوتے تھے تاہم کورونا وباکے پیش نظر سب سے پہلے انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کو حج میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کیا۔ موجودہ حالات کے پیش نظر یقینی طور پر یہ درست فیصلہ تھا کیونکہ سب سے پہلے انسانی جان کی قدروقیمت ہے۔ اسی طرح بعض دوسرے ملکوں نے بھی یہی اعلان کیا۔ اس دوران جب دوسرے ملکوں کی طرف سے اپنے شہریوں کو حج میں شرکت سے روکنے کیلئے فیصلے کئے جارہے تھے، سعودی عرب نے پاکستان سمیت دوسرے مسلمان ملکوں سے مشاورت جاری رکھی اور اب حالیہ حج پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی وزیر مذہبی امور کو حج پالیسی سے سرکاری سطح پر آگاہ کئے جانے کے بعد حکومت نے کامیاب درخواست گزاروں کو پیسے واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔
Saudi Arabia

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے محدود پیمانے پر حج ادائیگی کے حوالہ سے سعودی عرب کے فیصلہ کا خیر مقدم کیااور کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک نے اعلان سے پہلے پاکستان کو اعتماد میں لیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں، یہ فیصلہ شریعت کے حکم اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔حقیقت ہے کہ وزیر مذہبی امور کی یہ بات بالکل درست ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے حرمین شریفین آنے والے زائرین کی صحت و سلامتی یقینی بنانا ہمیشہ اولین ترجیح رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل عمرہ زائرین پر پابندی لگائی گئی اور اب حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس پچیس لاکھ سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی تاہم رواں برس صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج کی ادائیگی کر سکیں گے جبکہ دنیا بھر کے ملکوں کی نمائندگی کیلئے ان کے سفارتی عملہ اور بعض دیگر افراد کو شریک کیا جائے گا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عالم اسلام کے حجاج کرام کو کورونا وبا سے بچانے کیلئے یقینی طور پر یہ ایک مشکل مگر دانشمندانہ اقدام ہے جس کی پوری دنیا کے مسلمان ملکوں کی جانب سے تحسین کی گئی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے دینی مرکز سعودی عرب اور پوری دنیا کو کورونا جیسی مہلک وبا سے محفوظ رکھے تاکہ ایک مرتبہ پھر سے معمولات زندگی بحال ہو ں اور مسلمان بھرپور انداز میں فریضہ حج جیسی عبادات کی ادائیگی کر سکیں۔

تحریر : منذر حبیب

Share this:
Drugs
Previous Post 26 جون منشیات کے خلاف عالمی دن اور مسیحا کی تلاش
Next Post پائلٹس کے ذہنوں پر کورونا سوار تھا، کراچی طیارہ حادثے کی رپورٹ اسمبلی میں پیش
Ghulam Sarwar Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.