geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیکڑیوں پر ڈرون حملے

September 14, 2019 0 1 min read
Saudi Arabia - Oil Factories Drone Attack
Share this:

Saudi Arabia - Oil Factories Drone Attack

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی دو آئل فیکڑیوں پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ جدید ہتھیاروں سے لیس سعودی عرب ایسے چھوٹے حملے روکنے میں ناکام ہو رہا ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے سعودی عرب کے خلاف ہونے والے حملوں کی شدت اور تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی آئل کمپنی کی دو فیکٹریوں پر ڈرون سے کیے گئے حملوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والی سعودی آئل کمپنی آرامکو کی فیکٹریاں بقیق اور خریض ملکی مشرقی صوبے میں واقع ہیں۔ خام تیل کی پیداوار کے حوالے سے بقیق سعودی عرب کی سب سے بڑی فیکڑی ہے۔

دوسری جانب یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے خلاف لڑنے والے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ان ڈرون حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس حملے کے لیے دس ڈرون استعمال کیے گئے تھے اور ریاض حکومت کے خلاف حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد کے حملوں کے بعد سے ایران نواز یمنی حوثی باغی سعودی عرب کے تیل کے ذخائر پر حملے کرتے رہے ہیں۔

ریاض حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان حملوں سے آرامکو کی فیکٹریوں کو کس حد تک نقصان پہنچا۔ سن 2006 میں القاعدہ نے بقیق میں حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جسے سعودی سکیورٹی حکام نے ناکام بنا دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس حملے بعد خلیج فارس میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق یمنی جنگ کے آغاز سے ہی حوثی باغی ڈرونز کا استعمال کرتے آئے ہیں۔ شروع شروع میں یہ ڈرون عام نوعیت کے تھے، جو عام مارکیٹیوں سے بھی مل سکتے ہیں لیکن اب ایرانی طرز کے ‘جدید ڈرونز‘ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ، مغرب اور خلیجی عرب ممالک کے مطابق ایران حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے لیکن تہران حکومت اس کی تردید کرتی ہے۔

‘کنفلیکٹ آرمیمنٹ ریسرچ‘ نامی ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرونز کا ہی استعمال کرتے ہوئے سعودی پیٹریاٹ میزائل بیٹریز کے ریڈار سسٹم کو ناکام بناتے ہوئے سعودی عرب پر بیلیسٹک میزائل داغا تھا۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کے مطابق انہیں حال ہی میں یمن میں حوثی باغیوں کے قبضے سے نیو UAV-X نامی ڈرون ملا تھا اور اس کی رینج تقریبا پندرہ سو کلومیٹر تک ہے۔ ایسے ڈرون طیاروں سے نہ صرف سعودی عرب بلکہ متحدہ عرب امارات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Share this:
Imam Hussein Shrine
Previous Post امام حسین اور ہم
Next Post مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 41 واں روز، معیشت کو یومیہ 120 کروڑ کا نقصان
Curfew in Kashmir

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.