geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب نے ہمیشہ قضیہ فلسطین کی پشتیبانی کی: فلسطینی صدر

September 13, 2019September 13, 2019 0 1 min read
Mahmoud Abbas - Shah Salman bin Abdul Aziz
Share this:

Mahmoud Abbas - Shah Salman bin Abdul Aziz

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے قضیہ فلسطین کے لیے سعودی عرب کی تاریخی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تاریخی طورپر قضیہ فلسطین کی پشتیانی کا حق ادا کیا ہے۔

صدر عباس نےان خیالات کا اظہار خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پربات چیت کےدوران کیا۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ٹیلیفون پر قضیہ فلسطین کے حال اور مستقبل پرطویل تبادلہ خیال ہوا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ سعودی عرب تاریخی طور پر ہمارے منصفانہ مقصد کے ساتھ کھڑا ہے۔ فلسطینی عوام فلسطین اور القدس کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ‘وفا’ کے مطابق ٹیلیفون پر گفتگو میں صدر عباس نے فلسطین اور اس کے مقدس مقامات کے بارے میں سعودی عرب کے مضبوط اور غیر متزلزل موقف کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے حقوق اور مطالبات کی حمایت کی۔ امید ہے آئندہ بھی سعودی عرب کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں کو شامل کرنے کا اعلان ناقابل قبول ہے۔

شاہ سلمان نے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت میں سعودی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ‘ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم آپ کی دانشمندانہ قیادت میں اس بحران پر جلد قابو پائیں گے۔ سعودی عرب فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مطالبات کی حمایت میں اپنے عہد اور اصولی موقف کو تبدیل نہیں کرے گا۔’

فلسطینی صدر محمود عباس نے قضیہ فلسطین کی جرات مندانہ حمایت پر خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے فلسطینی قوم کےدل جیت لیے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے اس فوری پیش رفت سے واضح ہوتا ہے کہ مملکت فلسطینی کاز کے ساتھ ہے اور وہ اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کے خلاف فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

سعودی عرب نے بدھ کے روز اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی شدید مذت کی تھی جس میں انہوں نے 17 ستمبر کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیتن یاھو کے اس اعلان پر سعودی عرب نے اتوار کے روز اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا وزراء خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس جدہ طلب کیا ہے تاکہ نیتن یاھو کے متنازع اور اشتعال انگیز بیان پر آئندہ کا لائحہ عمل تیارکیا جاسکے۔

Share this:
Netanyahu
Previous Post وائٹ ہائوس کی جاسوسی کا الزام ‘قطعی بے بنیاد’ ہے: نیتن یاھو
Next Post عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی اکثریت عوامی خدمت نہیں کرتی، سپریم کورٹ
Supreme Court

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.