geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب: کیا اب اوقاتِ نماز میں دکانیں کھلی رہیں گی؟

August 28, 2019 0 1 min read
Shopping Mall
Share this:

Shopping Mall

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں اذان کی آواز گونجتے ہی دکانوں کے دروازے بند ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن اب حکومت کے نئے فیصلے کے بعد صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ کیا نماز کے اوقات میں دکانیں بند کرنے کی پابندی اب ختم ہو چکی ہے؟

دارالحکومت ریاض میں اذان ہو رہی ہے لیکن کنگڈم سینٹر مال یا ‘برج المملکة‘ میں کھانے پینے کی متعدد دکانیں کھلی ہیں اور وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک پورے سعودی عرب میں یہ ناقابل تصور بات تھی۔ ماضی میں سعودی عرب کی مذہبی پولیس نماز کے اوقات میں شاپنگ سینٹرز سمیت تمام دکانیں بند کروا دیا کرتی تھی۔

ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے سعودی حکومت نے گزشتہ ماہ اضافی فیس کے عوض کاروبار چوبیس گھنٹے چلانے کی اجازت دی تھی۔ لیکن اس فیصلے کے بعد سے یہ الجھن پیدا ہو چکی ہے کہ اب نماز کے اوقات میں دکانیں وغیرہ بند کرنا پڑیں گی یا نہیں؟ ریاض کے چند مالز میں اسے حکومت کی نئی پالیسی سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور وہ اس حساس معاملے میں آخری حدوں تک جا رہے ہیں۔ ریاض کے برج المملکة میں واقع ایک برگر شاپ کے منیجر نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو اپنے سعودی مالک کا وہ پیغام دکھایا، جس میں درج تھا، ”حکومت نے دکانوں، ریستورانوں اور مارکیٹوں کو چوبیس گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت دی ہے، جس میں نماز کے اوقات بھی شامل ہیں۔‘‘

مغرب کی نماز کے وقت برج المملکة میں اس برگر کی دکان کے علاوہ کئی دیگر دکانیں بھی کھلی ہیں اور اپنے گاہکوں کو کھانا فراہم کر رہی ہیں۔ اسی طرح دارالحکومت کے ایک اور النخیل مال میں بھی عشاء کے وقت دکانیں کھلی ہوئی تھیں۔ ان دونوں مالز میں کئی دکاندار ایسے بھی ہیں، جو کاروبار بند کر کے نماز کے لیے گئے ہیں لیکن کئی دکانیں ایسی ہیں، جو ماضی کے برعکس کھلی ہیں۔

ایک ایشیائی کافی شاپ کے منیجر فرانسس کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”یہاں کی زیادہ تر دکانیں نماز کے اوقات میں اب کھلی ہی رہتی ہیں۔‘‘ وہاں موجود ایک اور دکان کے منیجر کا کہنا تھا، ”جو ملازمین نماز پڑھنا چاہتے ہیں، وہ پڑھ سکتے ہیں اور جو کام کرنا چاہتے ہیں وہ کام کریں۔‘‘ اس منیجر کا کہنا تھا کہ ان میں سے زیادہ تر تو ویسے ہی غیرمسلم ہیں اور وہ پہلے اپنا وقت بس ضائع ہی کرتے تھے۔

النخیل مال کے ایک منیجر کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا، ”ابھی تک تو کسی نے نہیں کہا کہ دکان بند کرو لیکن اگر پولیس نے کہا تو میں بند کر دوں گا۔‘‘ تین برس پہلے اسی مال میں مذہبی پولیس کا سب کو ڈر رہتا تھا اور نماز کے اوقات میں یہ پولیس سب کو دکانوں سے باہر نکال دیتی تھی۔

یورپین کونسل کے خارجہ امور کی کونسل کے فیلو ایمان الحسین کا کہنا ہے، ” چوبیس گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کے مبہم حکومتی فیصلے کا دکاندار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خاص طور پر مذہبی پولیس کی غیرموجودگی میں، جو اس نظام کو نافذ کرنے کی ذمہ دار تھی۔‘‘

فجر کے نماز کے بعد تمام دکانوں کو دن میں چار مرتبہ بند کرنا پڑتا تھا۔ عمومی طور پر ایک نماز کے لیے تیس منٹ تک کاروبار بند رکھا جاتا تھا۔ ایڈوائزی شوریٰ کونسل کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ قوانین میں نرمی سے سعودی معیشت کو سالانہ اربوں ریال کا فائدہ ہو گا۔

امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ خاتون ماہر کیرن یانگ کا کہنا ہے، ”نماز کے اوقات میں دکانیں بند کرنے یا نہ کرنے کی اجازت دینے سے ملازمین کی کام کی صلاحیت بڑھ سکتی ہے اور مجموعی طور پر بھی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘

دوسری جانب سعودی حکومت بھی چاہتی ہے کہ ایسی سرگرمیوں میں اضافہ ہو تاکہ نوجوانوں میں بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان حالیہ چند برسوں میں متعدد اصلاحات متعارف کروا چکے ہیں۔ اس حوالے سے انہیں ملک کے قدامت پسند حلقوں کی شدید مخالفت کا بھی سامنا ہے لیکن وہ اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے متعدد ٹویٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نماز کے اوقات میں دکانیں کھلی رکھنا منع ہے اور یہ بھی کہا تھا کہ نماز اسلام کا سب سے بنیادی ستون ہے۔ گزشتہ ماہ سعودی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ایک لاکھ ریال تک کی فیس کے عوض دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رکھی جا سکتی ہیں جبکہ اس اعلان میں نماز کے اوقات کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا گیا تھا۔

مزید الجھن اس وقت بڑھی، جب سعودی عرب کے العربیہ ٹیلی وژن نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ چوبیس گھنٹے دکانیں کھلی رکھنے کے فیصلے میں نماز کے اوقات بھی شامل ہیں۔ لیکن بعد ازاں انہیں یہ ٹوئیٹ اس وقت ہٹانا پڑی، جب ایک حکومتی اہلکار نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔

دوسری جانب بڑے مالز کے برعکس سعودی عرب کی چھوٹی دکانیں اب بھی نماز کے اوقات میں باقاعدگی سے بند کی جا رہی ہیں۔ ایک سعودی فارماسسٹ کا عشاء کی نماز کے وقت النخیل مال میں کافی اور میٹھا خریدتے ہوئے کہنا تھا، ”ابھی کچھ وقت لگے گا۔ حکومت فی الحال ردعمل جانچ رہی ہے۔ اگر کوئی بڑا ردعمل نہیں آتا تو ہو سکتا ہے کہ سرکاری سطح پر اعلان کر دیا جائے۔‘‘

Share this:
Federal Cabinet Meeting
Previous Post وفاقی کابینہ نے جمعے کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی منظوری دے دی
Next Post پتہ نہیں عمران خان کو مشورے کون دیتا ہے؟
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.