geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب کے ساتھ مکالمہ جاری ہے، ترکی کو جلد پیش رفت کی توقع ہے: صدر طیب ایردوآن

February 17, 2022 1 1 min read
Tayyip Erdogan
Share this:

 Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے اور انقرہ کو آیندہ عرصے میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے پیش رفت کی توقع ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو کے مطابق صدر ایردوآن متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے سے واپسی پراپنے ہم راہ طیارے میں سوار صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مثبت مکالمہ جاری ہے اور ہم آنے والے عرصے میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے پیش رفت کے منتظر ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس مذاکراتی عمل کو مثبت سمت میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ایردوآن نے جنوری میں کہا تھا کہ وہ فروری میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے لیکن ہنوز دونوں میں سے کسی بھی ملک نے اس دورے کی تصدیق کے لیے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ان سے گذشتہ ماہ سعودی عرب کو ترکی کی برآمدات کے حوالے سے ایک تقریب میں سوال پوچھا گیا تھا۔انھوں نے اس کے جواب میں کسی شخصیت کا نام لیے بغیر کہا تھا:’’وہ فروری میں مجھ سے توقع کررہے ہیں۔انھوں نے ایک وعدہ کیا تھا اور میں فروری میں سعودی عرب کا دورہ کروں گا‘‘۔

سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ایردوآن اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان آخری مرتبہ ٹیلی مواصلاتی رابطہ مئی 2021 میں ہواتھا اور انھوں نے ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

یادرہے کہ 2018ء میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔تاہم ترکی نے حالیہ مہینوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

رجب طیب ایردوآن اس وقت سعودی عرب کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتربنانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ انھیں کرنسی کی گرتی ہوئی قدر اور افراط زرکی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سے زبوں حال معیشت کے پیش نظراندرون ملک چیلنجوں کا سامنا ہے۔

ان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے موقع پردونوں ممالک نے دفاع اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے تیرہ معاہدوں اور سمجھوتوں پر دست خط کیے ہیں۔طیب ایردوآن نے اس موقع پر یواے ای کی نجی کمپنیوں پر زوردیا کہ وہ ترکی میں سرمایہ کاری کریں۔

Share this:
French Foreign Minister
Previous Post ایران جوہری معاہدہ سے متعلق فیصلہ چند روز میں، مگر گیند تہران کے کورٹ میں ہے: فرانس
Next Post برازیل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 44 افراد ہلاک
Brazil Floods

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.