geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب دوبارہ ترکی کی قربت کا خواہاں

February 24, 2021 0 1 min read
Salman bin Abdulaziz Al Saud and Tayyip Erdogan
Share this:

Salman bin Abdulaziz Al Saud and Tayyip Erdogan

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی پشت پناہی کرنے والے امریکی صدر رخصت ہو چکے ہیں۔ ریاض حکومت کو بھی اس کا ادراک ہے اور اس نے سیاسی قیدیوں کی رہائی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ دوبارہ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

نئے امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض حکومت ‘فری پاس‘ دے رکھا ہے لیکن وہ سعودی عرب کو ‘جوابدہ‘ بنائیں گے۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن سعودی حکومت کے ساتھ عملی طور پر ‘درمیانہ رویہ‘ ہی اختیار کریں گے کیوں کہ حالات جیسے بھی ہوں، بہرحال سعودی عرب خطے میں امریکا کا بڑا اتحادی ملک ہے۔

جو بائیڈن سب سے پہلے ریاض حکومت کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بات کر سکتے ہے اور یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں انسانی حقوق کی اس خاتون کارکن کو بھی رہا کر دیا، جس نے اس سلطنت میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے کے حق میں مہم چلائی تھی۔

بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے علاقائی حریف ملک ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے کی بحالی چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ تہران حکومت کے خلاف اتنا سخت رویہ نہیں اپنائے گی، جتنا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنایا تھا۔ اس کے مقابلے میں سعودی عرب نے بھی اپنی علاقائی پوزیشن کو مستحکم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے قطر کے ساتھ تین سالہ شدید تنازعے کا خاتمہ بھی اسی تناظر میں کیا گیا۔ اس پیش رفت میں ٹرمپ حکومت کا بھی ہاتھ تھا جبکہ اسرائیل بھی چاہتا ہے کہ ایران کے خلاف خلیجی ممالک کا اتحاد مزید مضبوط ہو۔

اس تناظر میں سعودی عرب نیٹو کے رکن ملک ترکی کے ساتھ بھی اپنے تعلقات میں بہتری لانے کا خواہش مند ہے۔ سن دو ہزار اٹھارہ میں ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ہولناک قتل کے بعد دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور سعودی عرب میں ترک اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی عوامی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ایک قریبی ذریعے کا نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”سعودی لیڈر شپ درجہ حرارت میں کمی لانے کے لیے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ رابطے قائم کرنے کی کوشش میں ہے اور یہ یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ محبت ختم نہیں ہوئی۔‘‘

واشنگٹن میں عرب گلف اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ سے وابستہ کرسٹین دیوان کا کہنا ہے، ”ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کے نئے امریکی منصوبے اور اقدار کے لحاظ سے امریکی سعودی تعلقات کا تنقیدی جائزہ لینے کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب خطے میں تنازعات کے حل کے لیے اپنے آپ کو شراکت دار کے طور پر پیش کرنے کا خواہش مند ہے۔‘‘

دیوان کا مزید کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی، ترکی کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی خواہش اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مقصد یہی ہے۔ ان پالیسیوں کی وجہ سے ریاض حکومت کو بیرون ملک تنقید کا سامنا رہا ہے۔ کرسٹین دیوان کا مزید کہنا تھا، ”یہ تمام اقدامات سعودی مفاد میں ہیں اور یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ اب ریاض حکومت لچکدار رویہ اختیار کر رہی ہے۔‘‘

Share this:
China Uighur Muslims
Previous Post چین ایغور مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ کا مرتکب، کینیڈین قرارداد منظور
Next Post ناسا نے روور لینڈنگ کی اولین ویڈیو اور آڈیو جاری کر دی
NASA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.