geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی حمایت کا اعلان: کیا ہم تنازعے کا حصہ بننے جا رہے ہیں؟

September 21, 2019 0 1 min read
Imran Khan - Mohammed bin Salman
Share this:

Imran Khan - Mohammed bin Salman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کئی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس تازہ بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے قدامت پرست سعودی بادشاہت کی سلامتی کو لاحق خطرہ کی صورت میں مدد کی پیشکش کی۔

عمران خان نے یہ پیشکش سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کی۔ سعودی بادشاہ نے اس پیشکش کو سراہتے ہوئے جواب میں کہا کہ سعودی عرب صورت حال سے خود نمٹ سکتا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق بادشاہ کا کہنا تھا کہ ریاض ایسے مجرمانہ اقدامات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو خطے کی سلامتی، استحکام اور تیل کی بین الاقوامی رسد کو ہدف بناتے ہیں۔

سعودی بادشاہ کے بیان کے باوجود پاکستان کے کئی حلقوں میں یہ خدشہ ہے کہ اسلام آباد مشرق وسطی کے تنازعے کا حصہ بننے جارہا ہے، جس سے ملک کے قومی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ عمران خان نے سعودی عرب جانے سے پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بھی تخریبی کارروائیوں کے خلاف ریاض کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

اس ٹیلفونک بات چیت کے بعد اس بیان کے آنے پر سیاست دان اور تجزیہ نگار عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں اور خبر دار کر رہے ہیں کہ مشرق وسطی کے تنازعے سے پاکستان دور رہے کیونکہ اس سے، ان کے خیال میں، ملک کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔ پی پی پی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کے خیال میں ”ہمیں مشرق وسطی کی جنگ میں کسی کی بھی طرف داری نہیں کرنا چاہیے۔ اس جنگ میں یمن، ایران ، سعودی عرب اور خطے کے دوسرے ممالک فریق ہیں۔ ہمیں یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے اور کہنا چاہیے کہ یواین کی فوج وہاں بھیج کر انتخابات کرائے جائیں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو سکے۔ اگر ہم فریق بنیں گے، تو ہمارے لیے بہت سے مسائل کھڑے ہوں گے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر مقدس مقامات پر حملہ ہوتا ہے تو اس کی حفاظت پورا عالم اسلام کرے گا۔ ”لیکن پارلیمنٹ میں جو یمن کے مسئلے پر قرار داد منظور کی گئی تھی اس میں کہیں یہ نہیں کہا گیا کہ اگر سعودی بادشاہت یا جغرافیائی حدود پر حملہ ہو تو پاکستان اس کا دفاع کرے گا۔ اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ سعودی عرب پر کوئی حملہ ہو یا خطے میں جنگ ہو۔ میرا کہنا یہ ہے کہ ہم جنگ کی نوبت ہی نہ آنے دیں اور یمن کے مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ میرے خیال میں وزیر اعظم کا یہ بیان غیر داشمندانہ ہے۔‘‘

کئی تجزیہ نگار وزیر اعظم کے اس بیان کو ایک پالیسی شفٹ قرار دے رہےہیں۔ اسلام آباد کی پریسٹن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر امان میمن کے خیال میں وزیر اعظم کے بیان کو بدلتے ہوئے سیاسی اور اسٹریٹیجک ماحول میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ”نواز کے دور میں پاکستان چین، ایران ، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے قریب نظر آرہا تھا لیکن اب ہم ایک بار پھرمغربی کیمپ میں آرہے ہیں جہاں امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دنیا کے دوسرے ممالک ہیں جب کہ دوسری طرف چین، ایران اور کئی دوسری ریاستیں ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سعودی و امریکی کیمپ میں بھارت پہلے سے موجود ہے، جس کو امریکا اور عرب ممالک دونوں ہی اہمیت دیتے ہیں۔ تو وہاں ہمیں کیا فائدہ ہوگا لیکن اگر ہم چین و ایران کیمپ میں ہوتے تو ہمیں فائدہ ہوتا۔‘‘

پاکستان میں حکومتیں کئی برسوں سے یہ تاثر دے رہی ہیں کہ اسلام آباد کسی تنازعے میں فریق نہیں بنے گا بلکہ غیر جانبدار رہے گا اور صرف مقامات مقدسہ پر حملے کی صورت میں ان کی حفاظت کرے گا۔ امان میمن کا کہنا ہے کہ اب یہ تاثر کمزور ہو رہا ہے۔ ”اگر ہم ریاض کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں تو ہماری غیر جانبداری کہاں ہے اور اگر ہمارا جنرل ضیاء کے آمرانہ دور میں کوئی معاہدہ سعودی عرب سے ہوا تھا تو اس کو پارلیمنٹ میں لایا جائے۔ صرف پارلیمںٹ ہی ایسے مسئلے پر فیصلہ کر سکتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اجتماعی دانش کبھی اس تنازعے میں کودنے کی وکالت نہیں کرے گی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ایسا کرنے سے معاشرہ اور ریاست تقسیم ہو سکتے ہیں۔‘‘

سن 2010 سے 2015 تک کے پانچ برسوں کے دوران پاکستان کو سب سے زیادہ ترقیاتی امداد امریکا نے دی۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے ان پانچ برسوں میں امریکا نے پاکستان کو 3935 ملین ڈالر فراہم کیے۔

پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران میں ہے۔ اسلام آباد آئی ایم ایف سے قرضے بھی لینے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ امداد کے اور راستے بھی تلاش کر رہا ہے۔ پشاور یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینیٹر کے سابق ڈائرکٹر ڈاکڑ سرفراز خان کا کہنا ہے کہ پیسے کی مجبوری پاکستان کو ریاض کی حمایت پر مجبور کر رہی ہے۔”ہمیں سعودی عرب سے پیسے کی خوشبو آرہی ہے، تو ہم وہاں جانے کی پیشکش کر رہے ہیں اور لڑنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ لیکن اس سے ملک میں شیعہ سنی تقسیم مزید شدید ہوگی اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔‘‘

تاہم ملک کے کئی حلقے اس بات کا دفاع بھی کرتے ہیں کہ ہمیں ریاض کی مدد کرنی چاہیے۔ معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارا ایک معاہدہ ہے جس کے تحت ہم ان کی مدد کرنے کے پابند ہیں گو کہ اس کے ساتھ شرائط ہیں۔ ”جنرل ضیا کے دور میں ہم نے ان سے معاہدہ کیا تھا اور جب سعودی عرب کو صدام حسین سے خطرہ ہوا تو ہم نے وہاں فوج بھیجی۔ میرے خیال میں ایک ڈویژن فوج بھیجنے کا معاہدہ ہے۔ لیکن ہماری فوج صرف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہو سکتی ہے۔ ریاض کسی ملک پر حملہ کرنے کے لیے اس کو استعمال نہیں کر سکتا اور جو بھی فوج کا پاکستانی کمانڈر ہے وہ سعودی احکامات کے بارے میں جی ایچ کیو کو مطلع کرتا ہے اور پوچھتا ہے کہ وہ یہ احکامات مانے یا نہیں۔ تو شرائط کے ساتھ ہم وہاں فوج بھیج سکتے ہیں۔‘‘

Share this:
Xi Jinping
Previous Post چینی صدر کا شاہ سلمان سے رابطہ، ارامکو کی تنصیبات پر حملوں کی مذمت
Next Post کيا فيس بک بند ہونے کو ہے؟
Facebook

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.