geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 16, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی ولی عہد کا امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی سے یمن جنگ پر تبادلہ خیال

September 30, 2021 1 1 min read
Prince Muhammad bin Salman
Share this:

Prince Muhammad bin Salman

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ یمن میں جاری تنازع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے مملکت کے پیش کردہ امن اقدام کا اعادہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن میں جامع جنگ بندی کی اہمیت پرزور دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس جامع جنگ بندی کے تحت تیل بردار بحری جہازوں کو یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع بندرگاہ الحدیدہ سے گذرنے کی اجازت ہونی چاہیے،دارالحکومت صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرانسانی امدادی سامان لے کر آنے والی پروازوں کواترنے اجازت دی جائے،اس کے علاوہ وہاں سے بعض مقامات کےلیے تجارتی مسافر پروازیں چلانے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔

شہزادہ محمد اور جیک سلیوان نے یمنی حوثیوں پر زوردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن کی بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ حکومت کے ساتھ بحران کے سیاسی تصفیے کے لیے نیک نیتی سے مذاکرات کریں۔

جیک سلیوان نے امریکا کی جانب سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں سمیت تمام خطرات سے نمٹنے کی غرض سے سعودی عرب کے اپنے تحفظ اور دفاع کے لیے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ زدہ یمن کے شمال سے سے حوثیوں نے اس سال جنوری سے سعودی عرب پر اپنے ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملے تیزکررکھے ہیں اور انھوں نے سرحد پارسے سعودی علاقوں پر بیسیوں فضائی حملے کیے ہیں۔حوثی ملیشیا نے دھماکاخیزمواد سے لدے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے مملکت میں شہری علاقوں،شہری ڈھانچے اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جنوری میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حوثی ملیشیا اور اس کے لیڈروں کودہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کردیا تھا۔ صدر بائیڈن نے فروری میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی حوثیوں کے خلاف کارروائیوں کی حمایت ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔عرب اتحاد 2015 سے یمن میں صدرعبدربہ منصورہادی کی حمایت میں حوثی ملیشیا کے خلاف نبرد آزما ہے۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ حوثیوں کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،خواہ امریکا اس گروپ کو اس طرح دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کرتا ہے یا نہیں۔

Share this:
General Mike Milley
Previous Post امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا افغان جنگ میں شکست کا اعتراف
Next Post کابل سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی امریکا میں لینڈنگ سے قبل جانچ پڑتال
Plane

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کا پراسرار نقش: سیاسی پیغام یا دھمکی؟ تحقیقات شروع

June 16, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے “86 47” نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 15, 2026

واشنگٹن میں صدارتی رہائش گاہ کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

واشنگٹن میں معمہ: نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کندہ، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.