geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شولس اسرائیل میں: ’ایرانی جوہری ڈیل مزید مؤخر نہیں ہو سکتی‘

March 3, 2022 1 1 min read
Olaf Scholz
Share this:

Olaf Scholz

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) اولاف شولس نے بطور جرمن چانسلر اپنے پہلے دورہ اسرائیل کے دوران بدھ کے دن کہا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کی بحالی اب مزید مؤخر نہیں ہو سکتی۔ اسرائیل اس معاہدے کی بحالی کا انتہائی حد تک مخالف ہے۔

برلن میں جرمنی کی موجودہ مخلوط حکومت کے سربراہ اور سوشل ڈیموکریٹ سیاست دان اولاف شولس اس وقت وفاقی جرمن چانسلر کے طور پر اسرائیل کا اولین دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بدھ دو مارچ کے روز یروشلم میں کہا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کی بحالی اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
دونوں ممالک میں نئی حکومتی قیادت

اولاف شولس کے اس دورے پر یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد پیدا ہونے والی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے گہرے سائے چھائے ہوئے ہیں۔

جرمنی میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی خاتون چانسلر انگیلا میرکل کے جانشین کے طور پر اولاف شولس اور اسرائیل میں کئی مرتبہ سربراہ حکومت منتخب ہونے والے بینجمن نیتن یاہو کے پس رو کے طور پر وزیر اعظم نفتالی بینیٹ دونوں ہی حکومتی سربراہان کے طور پر اپنے اپنے عہدوں پر مقابلتاﹰ نئے ہیں۔ دونوں کو ہی اس وقت بین الاقوامی سطح پر ایسے سیاسی حالات کا سامنا ہے، جو ان کے لیے قیادت کا امتحان ثابت ہو رہے ہیں۔

جرمن چانسلر اولاف شولس نے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد یروشلم میں جس مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس میں دونوں ممالک کے مابین ایران سے متعلق ان کی پالیسیوں میں پایا جانے والا اختلاف رائے چھپا نہ رہ سکا۔

جرمن سربراہ حکومت نے کہا کہ جرمنی چاہتا ہے کہ ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جاری مذاکرات کے نتیجے میں جوہری معاہدے کی بحالی پر حتمی اتفاق رائے ہو جائے۔ اولاف شولس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ کی موجودگی میں صحافیوں کو بتایا، ”اب وقت آ گیا ہے کہ فیصلہ کیا جائے۔ اب اس میں مزید تاخیر بالکل نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ اب اس میں مزید تاخیر ہو نہیں سکتی۔ اب بالآخر وہ لمحہ آ گیا ہے کہ کسی اچھے اور مناسب حل کے لیے ہاں کر دی جائے۔‘‘

جرمن چانسلر شولس کے اس موقف کے بعد ان کے اسرائیلی میزبان نفتالی بینیٹ نے، جن کا ملک ایران کا سب سے بڑا حریف ہے، کہا کہ انہیں ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے کے واضح ہوتے جا رہے خد و خال پر ‘گہری تشویش‘ ہے۔

نفتالی بینیٹ نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ایران کو اس کے خلاف عائد پابندیوں کے حوالے سے چھوٹ دیتے ہوئے، تہران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے جو کچھ کیا جا رہا ہے، وہ ناکافی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک ‘ویانا میں جاری جوہری مذاکرات پر تشویش کے ساتھ لیکن نظر رکھے‘ ہوئے ہے۔

ساتھ ہی وزیر اعظم بینیٹ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل جانتا ہے کہ اسے اپنا دفاع کیسے کرنا ہے اور وہ اپنی سلامتی اور مستقبل دونوں کو یقینی کس طرح بنا سکتا ہے۔

قبل ازیں جرمن چانسلر شولس نے یروشلم میں دوسری عالمی جنگ کے دوران نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کی یاد واشیم کہلانے والی یادگار کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر نفتالی بینیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اولاف شولس نے وہاں مہمانوں کی کتاب میں اپنے پیغام میں لکھا، ”یہودیوں کا قتل عام جرمنی نے شروع کیا تھا۔ ہر جرمن حکومت کی یہ مستقل ذمے داری ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی سلامتی اور یہودیوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔‘‘

اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بینیٹ نے کہا، ”ہولوکاسٹ وہ زخم ہے، جس سے جرمنی اور اسرائیل کے روابط کی بنیاد نے جنم لیا۔ اسی زخم سے شروع کر کے ان دونوں ممالک نے اپنے بہت مؤثر اور دیرپا باہمی تعلقات کو پروان چڑھایا ہے۔‘‘

Share this:
Donald Trump
Previous Post چین بھی تائیوان پر جلد حملہ کرنے والا ہے، ٹرمپ
Next Post روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے “پابندیوں کو مزید بڑھایا جانا چاہیے
Boris Johnson

Related Posts

When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?

جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘

May 25, 2026
SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitch

اسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر

May 25, 2026
Runner Dies During Paris Race Amid Heatwave

پیرس میں دوڑ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 سالہ رنر ہلاک، گرمی کی لہر نے بڑھائی مشکلات

May 25, 2026
Historic May Heatwave Triggers Alerts Across France

مئی میں تاریخ ساز گرمی: فرانس کے 18 صوبے یلو الرٹ پر، پیرس میں بھی پارہ 30 ڈگری کے پار

May 25, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.