geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سائنس آئی خوشیاں لائی

May 22, 2021 1 1 min read
Science
Share this:

Science

تحریر : رابعہ وحید

سائنس نے بہت سی مشکلات کا حل پیش کیا ہے اور انسان کی زندگی کو آسان بنانے میں بہت حد تک مدد کی ہے۔ سائنس نے بیماروں کی صحت یابی کے لیے مختلف وسائل کو جنم دیا ہے۔ بہت سے لاعلاج مریض سائنس کی وجہ سے علاج پانے لگے ہیں۔ مسلمان کیمیا دان ابنِ سینا نے بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات کے نسخے تیار کئے جو رہتی دنیا تک کارآمد رہیں گے۔

گرمی سے بچنے کے لیے بجلی والے پنکھے ایجاد کئے گئے۔ اندھیرے میں روشنی کرنے کے لیے لالٹین اور دیے کی جگہ بلب آگیا۔ زمین سے پانی نکالنے کے لیے کنوو ¿ں کی جگہ بہترین موٹریں ایجاد کی گئیں جو کم وقت میں بغیر محنت کے وافر مقدار میں پانی مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایک بہت ہی اہم سہولت جو سائنس نے ہمیں دے وہ ہے بجلی۔ جیسے سائنس آئی خوشیاں لائی اسی طرح بجلی آئی رونق لائی۔ جی ہاں! بجلی ایک مفید ایجاد ہے۔ ہمارے پنکھے بجلی چلاتی ہے۔ بلب کو روشن ہونے کے لیے بجلی یا کرنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ کنوو ¿ں کی جگہ زمین سے پانی نکالنے والی موٹروں کو بجلی چلاتی ہے۔

ریڈیو سائنس کی ایک ایسی ایجاد ہے کہ جس پر گانے سننے کے علاوہ آڈیو ڈرامے بھی سنے جا سکتے اور خبریں اور دیگر پروگراموں سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ وقت کے ساتھ سائنس نے ترقی کی اور آگیا ٹی وی۔ اور ٹی وی کو بجلی چلاتی ہے جس پر مزے مزے کے پروگرام ہم سننے کے علاوہ دیکھ بھی سکتے ہیں۔ مختلف قسم کے فیشن، کپڑوں کے ڈیزائن اور دوسری بہت سی چیزوں کے بارے میں دیکھ اور جان سکتے ہیں۔ مختلف کھانے پکانے کی ترکیبیں مختلف شوز دیکھ کر حاصل کر سکتے ہیں۔ بچوں کے لیے مزے کی بات یہ ہے کہ وہ ٹی وی پر کارٹون اور بچوں کے دیگر بہترین پروگرام دیکھ کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں کی گھر بیٹھے ٹی وی کے ذریعے سیر کر سکتے ہیں۔ٹی وی ہمیں ملکی حالات سے باخبر رکھتا ہے۔ مختلف کھیلوں کی خبریں بھی ہم ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں۔

سائنس نے بچھڑے ہوو ¿ں کے ایک دوسرے کی یاد میں بہتے آنسوو ¿ں کو روکنے کے لیے ٹیلیفون اور موبائل فون لا کر دئیے۔ جس کے ذریعے لوگ جس وقت چاہیں ایک دوسرے کی آواز سن سکتے ہیں اور بات کر سکتے ہیں۔ میلوں دور بیٹھے اپنے پیاروں کی نہ صرف آواز سن سکتے ہیں بلکہ ویڈیو کال کے ذریعے ایک دوسرے کو دیکھ بھی سکتے ہیں۔ بلا شبہ سائنس آئی خوشیاں لائی۔ یہی نہیں موبائل فون میں اب پوری دنیا سما گئی ہے۔ ہماری ہزاروں ضروریات ایک موبائل فون کے ذریعے پوری ہو رہی ہیں۔ وقت دیکھنے کے لیے اب آپ کو الگ سے گھڑی کلائی پر باندھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کا موبائل فون آپ کو وقت بتانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موبائل فون کے ذریعے ہم گھر بیٹھے شاپنگ کر سکتے ہیں اور اپنی مرضی کی چیز بآسانی منگوا سکتے ہیں۔ حساب کتاب کے لیے موبائل فون آپ کو کیلکولیٹر بھی مہیا کرتا ہے۔ آپ اہم واقعات یا تاریخ کو اپنے پاس محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو موبائل فون مہیا کرتا ہے آپ کو ایک نوٹ پیڈ بمع قلم کے۔

موبائل فون ہمیں کیمرے کی سہولت سے بھی بہرہ ور ہونے کا موقع دیتا ہے۔ لامحدود تصاویر اور ویڈیوز ہم بنا سکتے ہیں یہی نہیں ہم موبائل فون کے ذریعے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کا اپنے پیاروں سے تبادلہ بھی کر سکتے ہیں۔ موبائل فون کے ذریعے ہم گھر بیٹھے بجلی کا بل جمع کرا سکتے ہیں۔ دوست احباب کو ضرورت کے وقت رقم بھیج سکتے ہیں اور ان سے منگوا بھی سکتے ہیں۔ موبائل فون جیسی نعمت سے ہم دوسرے کو اپنی لوکیشن بھی بھیج سکتے ہیں اور کسی بھی جگہ جانے کے لیے موبائل فون پہ بچے مختلف گیمیں کھیل کر لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ موبائل فون پر موجود انٹرنیٹ کی سہولت سے راستوں کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ اور کمپاس کا استعمال بھی موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے لے سکتے ہیں۔ جی ہاں! انٹرنیٹ…!!!

سائنس ایک اور مزے کی چیز لے کر آئی اور وہ ہے انٹرنیٹ۔ اس کے ذریعے ہم گھر بیٹھے چند سیکنڈز میں دنیا جہان کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ ہمیں دنیا جہان کے کتب خانوں سے بھی متعارف کراتا ہے۔ یہ کتب خانے ہمیں ہر قسم کی کتابیں مفت مہیا کرتے ہیں۔ یہی نہیں آپ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی کتابیں بھی شائع کرا سکتے ہیںاور شائع ہونے کے بعد کتاب کو انٹرنیٹ ہی کے ذریعے بیچ بھی سکتے ہیں۔ صرف کتابیں ہی نہیں اور بھی بہت کچھ بیچ سکتے ہیں اور پیسہ کما سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ ہمیں کاروبار کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔ آپ خریداری کے لیے بھی انٹرنیٹ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر جہاں ہمیں بہت سی ویڈیوز ملتی ہیں وہیں یوٹیوب چینل بنانے والے اپنی ویڈیوز بیچ کر لاکھوں کماسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے آپ اپنا اخبار نکال اور بیچ سکتے ہیں۔ یہ سب کچھ سائنس کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر، پرنٹر ، الٹراساو ¿نڈ، فریج ،اوون اور زندگی میں آسانی لانے والی دیگر اشیاءسائنس نے انسان کو عطا کیں۔

سائنس نے زندگی کے مشکل کاموں کو آسانیوں میں بدل دیا ہے۔ سائنس کی بدولت ہم خوراک کو زیادہ عرصے تک محفوظ کر سکتے ہیں۔ سائنس نے سمندر کی گہرائیوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ آسمان کی بلندیوں کو مسخر کر لیا ہے۔ میدانوں کی وسعتوں کو سائنس نے بآسانی سر کیا ہے۔ صحراو ¿ں کی تپش کا اندازہ لگا لیا ہے۔ سائنس نے ہمیں بتایا کہ پازیٹو بادل نیگیٹو بادل سے ٹکرا جائے تو بارش ہوتی ہے۔
Internet

سائنس نے ہمیں سولر سسٹم سے متعارف کرایا۔ جس کے ذریعے کم خرچ پر ہمیں بآسانی بجلی جیسی سہولت مل سکتی ہے۔ بجلی کی ترسیل کے لیے ٹرانسفارمر بھی سائنس کی پیداوار ہے۔پہلے لوگ چھوٹی چھوٹی چیزوں کو جنوں بھوتوں سے منسوب کر لیا کرتے تھے۔ سائنس نے لوگوں کے خیالات بدل ڈالے۔ سیب درخت سے گرا نیوٹن نے اس پہ غور کیا تو گریویٹی کا پتہ چلا اور پھر اسی طرح بہت سے لوگوں کا طرزِ فکر بھی تبدیل ہونے لگا۔ بلاشبہ انسان کے انداز فکر میں تبدیلی سائنس کی مرہون منت ہے۔ جدید آلات نے بہت سے کام آسان کر دیے ہیں۔ فلکیات، طبیعیات، حیاتیات الغرض سائنس کے کمالات ہر شعبہ ہائے زندگی میں بکھرے ہوئے ہیں۔ جن کا شمار کرنا قلم و قرطاس کی وسعتوں سے کہیں زیادہ ہے۔

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پہ آ سکتا نہیں
محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

تحریر : رابعہ وحید

Share this:
Gaza Israeli Attacks
Previous Post غزہ خونم خون
Next Post پاکستان میں آبی بحران عندیہ
Water Crisis in Pakistan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.