geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سمندر میں پھنسے روہنگیا مہاجرین کو بچانے کی اپیل

February 23, 2021 0 1 min read
Rohingya Refugees
Share this:

Rohingya Refugees

روہنگیا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے ایک ہفتے سے بھی زیاہ وقت سے سمندر میں پھنسی روہنگیا پناہ گزينوں کی ایک کشتی کو بچا لینے کی اپیل کی ہے۔ اس میں سوار بہت سے لوگ بیمار ہیں جبکہ بہت سے دم توڑ چکے ہیں۔

مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے نے پیر 22 فروری کو کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی مذکورہ کشتی میں سوار بہت سے افراد پانی اور کھانے کی شدید قلت کی مار جھیل رہے ہیں جبکہ اس میں سے بہت سے افراد بیمار ہو چکے ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ خستہ حال کشتی بحر انڈمان میں مشکلات میں پھنس گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے جنوب مشرقی ممالک سے اس کشتی کو فوری طور پر بچانے پر زور دیا ہے۔ پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ اس کشتی میں سوار کچھ لوگ پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے جبکہ اواخر ہفتہ ان ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بیان کے مطابق، ”چونکہ مہاجرین کے مقام کے بارے میں صحیح معلومات دستیاب نہیں ہیں، ہم نے متعلقہ سمندری علاقوں کے حکام کو متنبہ کر دیا ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس کشتی کو مدد پہنچائیں۔”

یہ کشتی بنگلہ دیش کے کاکس بازار اور ٹیکناف سے دس روز قبل روانہ ہوئی تھی لیکن اچانک اس کا انجن خراب ہوگیا جس کے بعد تقریباً ایک ہفتے سے یہ پانی کی سطح پر بے یارومددگار تیر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام اس بات کی تصدیق نہیں کر سکے کہ آخر اس کشتی میں کتنے افراد سوار ہیں یا پھر کشتی ابھی کس مقام پر ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین نے بتایا ہے کہ ان کا کھانے پینے کا سامان کئی روز پہلے ہی ختم ہوگیا تھا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے افراد کو بچا کر قرنطینہ کرنے جیسی انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اس کا کہنا تھا، ”جان بچانے اور مزید المیے کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا، ”بہت سے افراد انتہائی غیر محفوظ حالت میں ہیں اور بظاہر شدید پانی کی کمی کا شکار ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ متعدد مہاجرین اپنی جانیں پہلے ہی گنوا چکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اموات میں اضافہ ہوا ہے۔”

بھارت کے ایک سینیئر کوسٹ گارڈ نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ اس کشتی کا پتہ تو چل گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق ابھی تک محفوظ ہے۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اس میں سوار افراد کی حالات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے، ”یہ ایک حقیقت ہے کہ مہاجرین اور تارکین وطن کا خطرناک سفر اب بھی جاری ہے، اس لیے ان کی فوری تلاش، امداد اور علاقائی سطح پر اجتماعی ردعمل کی اشد ضرورت ہے۔”

میانمار کی ریاست راکھین میں، جہاں روہنگیا مسلم اقلیت کا بہت بڑا حصہ آباد تھا، ملکی سکیورٹی دستوں نے اگست 2017ء میں ایک ایسا کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا، جس دوران وہاں سے تقریباً سات لاکھ تیس ہزار روہنگیا باشندے نقل مکانی کر کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔

لاکھوں روہنگیا مہاجرین آج بھی بنگلہ دیش کے میانمار کے ساتھ سرحد کے قریبی علاقوں میں بہت سے مہاجر کیمپوں میں انتہائی تکلیف دہ حالات میں مقیم ہیں۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کار بھی اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ میانمار کی فوج نے روہنگیا اقلیت کے خلاف جو آپریشن کیا تھا، وہ ‘نسل کشی کے ارادے‘ کے تحت تھا۔

Share this:
Stone
Previous Post جھیل بیکل کے آبی پاؤں پر ٹکے پتھر
Next Post فلوریڈا بحری اڈے پر حملہ، امریکی کنبوں کا سعودی عرب پر مقدمہ
Florida Naval Base Attack

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.