geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی بنگلادیش کو شکست، پاکستان کو فیصلہ کن برتری حاصل

January 26, 2020 0 1 min read
Bangladesh vs Pakistan
Share this:

Bangladesh vs Pakistan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 کے مجموعی اسکور پر محمد نعیم بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا شکار ہوگئے۔

بنگلادیش کی دوسری وکٹ 22 رنز پر گری جب مہدی حسن9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ لٹن داس 8 اور عفیف 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے لیکن عماد وسیم کی بال پر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ آخر میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ حارث رؤف کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جب کہ شاداب خان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کے 137 رنز کے ہدف میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور احسان علی نے کیا تاہم 6 کے مجموعی اسکور پر احسان علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس نے 17 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔

محمد حفیظ 67 اور بابر اعظم 66 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ دوسری وکٹ کی شراکت میں دونوں کے درمیان 131 رنز کی ساجھے داری ہوئی۔ بنگلادیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گرین شرٹس نے اس جیت کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Share this:
Cotton
Previous Post ملک میں آٹا اور چینی کے بعد کپاس بحران سر اٹھانے لگا، پیداوار کم ترین سطح پر
Next Post کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں لال بیگ دیکھ کر مہوش حیات کا پارہ چڑھ گیا
Mahesh Hayat

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.