geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خفیہ دستاویزات نے عالمی ادارہ صحت اور چین کےدرمیان تعلقات کا بھانڈہ پھوڑ دیا

June 3, 2020 0 1 min read
Coruna
Share this:

Coruna

چین (اصل میڈیا ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) اپنی تاریخ کے سب سے نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ کرونا کی وبا نے ویسے تو پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے مگر اس بیماری نے عالمی ادارہ صحت کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے۔

وبا پھیلنے کے بعد امریکا سمیت کئی ممالک کی طرف سے عالمی ادارہ صحت پر چین سے سازباز کرنے اور دنیا کو کرونا کےخطرے سے بروقت خبردار کرنے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

امریکا کی طرف سے الزام عاید کیا جاتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے رواں کرونا کے خطرات کو چین کے ساتھ مل کر مخفی رکھا۔ دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے رواں سال جنوری میں چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس پر چین میں جلد قابو پانے پر بیجنگ حکومت کی تحسین بھی بہت سے ممالک کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہے۔

لیکن پردے کے پیچھے کہانی بہت مختلف ہے۔ ایسوسی ایٹ پریس کے مطابق کرونا کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں چین کی طرف سے دانستہ طور پر تاخیر کی گئی۔ چین کے اس طرز عمل سے اقوام متحدہ کے عہدیداروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے کیونکہ ان کے پاس جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ضروری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔

در حقیقت چین نے اپنی تین سرکاری لیبارٹریوں کی معلومات کو مکمل طور پر ڈی کوڈ کرنے میں کامیابی کے باوجود جینیاتی نقشہ یا وائرس جینوم کی اشاعت کے لیے ایک ہفتہ سے زیادہ کا انتظار کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے ذریعہ کیے گئے درجنوں انٹرویوز اور داخلی دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ چینی محکمہ صحت کے اندر معلومات کی کڑی نگرانی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

چینی سرکاری لیبارٹریوں نے اس جینوم کو اس وقت تک جاری نہیں کیا جب تک کہ ایک اور لیبارٹری نے اسے 11 جنوری کو وائرس سے ماہر ویب سائٹ پر شائع نہیں کیا تھا۔

اس کے باوجود تنظیم نے جنوری میں منعقدہ داخلی اجلاسوں ں کے ریکارڈ کے مطابق چین نے مریضوں اور وائرس سے متاثرہ کیسز کے بارے میں تفصیلی اعداد و شمار کو کم سے کم مزید دو ہفتوں کے لیے پیش کرنا معطل کردیا تھا۔

“بہت ہی کم معلومات”
ایسوسی ایٹڈ پریس کو حاصل کردہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے عہدیداروں نے بیجنگ حکومت سے معلومات کے حصول کے لیے عوامی سطح پر چین کی تعریف کی۔ تاہم انہوں نے جنوری کے چھٹے ہفتے کے دوران منعقدہ اجلاسوں کے دوران شکایت کی کہ چین کافی معلومات اور اعداد و شمار فراہم نہیں کررہا ہے کہ کس طرح لوگوں میں وائرس پھیلتا ہے یا اسے پوری دنیا میں لاحق خطرے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے اس وائرس کے بارے میں مزید معلومات کے حصول میں وقت لگےگا۔

کواڈ ۔19 پر ڈبلیو ایچ او کے ردعمل کے لیے ایک امریکی ماہر صحت اور تکنیکی رہ نما ماریا وان کرخف نے کہا کہ “ہم انتہائی کم معلومات کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس سے وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

“15 منٹ پہلے”
چین میں تنظیم کے سب سے سینیر عہدیدار گوڈن گیلیا نے ایک اور اندرونی اجلاس کے دوران کہا کہ ہمیں وائرس سے متعلق معلومات سی سی ٹی وی پر ظاہر ہونے سے 15 منٹ قبل فراہم کی گئیں۔

رپورٹ اور دستاویزات کے مواد کا انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈبلیو ایچ او کو کرونا پھیلنے والے معاملےپر تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے۔

امریکی الزامات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں ڈبلیو ایچ او پرالزام لگایا ہے کہ اس نے پہلے مہینوں میں کرونا کی خطرناک صورتحال کو چھپانے کے لیے چین کے ساتھ ملی بھگت سےکام کیا۔

ٹرمپ نے گذشتہ جمعہ کو بھی اس تنظیم سے تعلقات کوختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکا ڈبلیو ایچ او کی 450 ملین ڈالر کی امداد بند کرنے پرغور کررہا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ امداد فراہم کرتا ہے۔

دریں اثنا چینی صدر شی جنپنگ نے کورونا سے لڑنے کے لیے اگلے دو سالوں میں دو ارب ڈالر مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے مناسب وقت پر عالمی ادارہ صحت اور دنیا کو مسلسل معلومات فراہم کی ہیں۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post ایران پر اسلحہ کے حصول کی پابندیوں میں توسیع کا یقین ہے: مائیک پومپیو
Next Post برطانیہ میں 48 ہزار سے زاید افراد کرونا سے ہلاک
Corona Patient

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.