geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موجودہ دور دیگر شعبوں کی طرح میڈیا کیلئے بھی سیاہ ترین ہے: شہباز شریف

May 3, 2021 0 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر شعبوں کی طرح موجود دور حکومت میڈیا کے لیے بھی سیاہ ترین ہے۔

عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشے سے بڑھ کر ایک عظیم مشن کا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس حکومت میں آزادی صحافت کی آئینی آزادی نہ ہو، اسے جمہوریت نہیں کہا جا سکتا، معیشت اور ملک کے دیگرشعبوں کی طرح میڈیا کے لیے موجودہ دور سیاہ ترین ہے، موجودہ دور میں صحافت، سچائی اور اختلاف رائے کو سنگین جرم بنا دیا گیا ہے جو آمرانہ روش ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر میڈیا کو اپنا کردار ذمہ داری سے ادا کرنا ہوتا ہے، انتہائی مشکل حالات میں بھی صحافیوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا، صحافی شدید مالی مشکلات اور پیشہ وارانہ ناموافق حالات کی دو پاٹوں والی چکی میں پس رہے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ آئین، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے لیے پاکستانی میڈیا کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، میڈیا نہ ہو تو اہل ہوس مدعی اور منصف خود ہی بن بیٹھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حق گوئی و سچائی، عوام اور مظلوموں کے حقوق، انصاف اور شہری آزادیوں کے دفاع کا دوسرا نام صحافت ہے جبکہ اطلاعات کی فراہمی اور حقائق کی آگاہی سے صحافت معاشرے کا ذہن اور سوچ بناتی ہے، حق گوئی کا یہ سفر جتنا قدیم ہے اتنا ہی کٹھن ہے۔

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، ہر دور میں اہل صحافت نے سچائی کا علم تھامے رکھا، آج کے صحافی یہ روایت پورے بانک پن سے نبھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھی صحافت اور صحافی حضرات قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ہر اول دستے میں شامل تھے، پاکستان میں صحافیوں نے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی جنگ لڑی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے لیے صحافیوں نے اپنا لہو دیا، جیل، ہتھکڑیاں، تشدد اور سزائیں پائیں، آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے اور جانیں قربان کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ملک میں میڈیا کے تحفظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے قانون سازی کرے۔

Share this:
Firdous Ashiq Awan
Previous Post فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر کو ڈانٹ، سوشل میڈیا پر بحث
Next Post جہانگیر ترین گروپ کا عید کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ
Jahangir Tareen Group

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.