geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سلیکٹرز نے جمہوریت کو چوراہے پر ذبح کیا ہے: مولانا فضل الرحمان

October 17, 2020 0 1 min read
Maulana Fazlur Rehman
Share this:

 Maulana Fazlur Rehman

گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ سلیکٹرز نے جمہوریت کو چوراہے پر ذبح کیا ہے اور جمہوریت کے قتل کا مجرم کون ہے؟ تحریک اب چل پڑی ہے لہٰذا یہ سفر منزل پر جاکر ہی دم لے گا۔

گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیاست کو مقید نہیں دیکھنا چاہتے اور سیاست کوکسی کی حاکمیت کا غلام نہیں دیکھنا چاہتے، ہم پاکستان کی سیاست کو قوم کے ہاتھوں میں دینا چاہتے ہیں، ووٹ پاکستان کےعوام کا حق ہے اور یہ حق چھینا گیا ہے، اس پرڈاکہ ڈالاگیا ہے، ہم اس حق کو عوام کے ہاتھ میں دینا چاہتے ہیں اس لیے عوام کو میدان میں آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشی زبوں حالی انتہا کو پہنچ چکی ہے، جب ملک کی معیشت بیٹھ جاتی ہے تو وہ اپنے بقاکی جنگ لڑتا ہے، سویت یونین معاشی زبوں حالی کی وجہ سے دنیا کے نقشے سے مٹ گیا اور پاکستان اتنا طاقتور نہیں کہ وہ اپنے وجود کو برقرار رکھ سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں ایک صف میں کھڑے ہوں، ہمیں ملک، آئین اور جمہوریت کوبچانا ہے، تحریک اب چل پڑی ہے، اب نہ رکے نہ تھمے گی، ہماری تحریک اس وقت رکےگی جب آئین کی بالادستی ہوگی، ملک کو چلانا ہے تو ذمے داری اورفرائض کے ساتھ چلانا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ اب عوام کا سمندر آئے گا، جعلی حکمران کو تخت پر بٹھایا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ سلیکٹرز نے جمہوریت کو چوراہے پر ذبح کیا ہے، جمہوریت کے قتل کا مجرم کون ہے؟ تحریک اب چل پڑی ہے، یہ سفر منزل پر جاکر ہی دم لے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا بپھرا سمندر جعلی حکمرانوں کی کشتی کوغرق کرکے ہی دم لےگا، جب تک اس ناپائیدارکشتی کو غرقاب نہیں کیا جائے گا یہ سمندر تھمے گا نہیں، جعلی حکمران ٹمٹماتا ہوا چراغ ہے جس میں دم نہیں رہا ہے، جعلی حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں اور اب جمہوریت کی صبح طلوع ہونے والی ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب تحریک چل پڑی ہے، عوام کا سمندر کراچی، لاہور ، ملتان اور پشاور میں آئے گا، اگر ہمت دکھائی تو یہ حکمران آنے والا دسمبر نہیں دیکھیں گے، ان کے اوسان خطا ہوچکے ہیں اور ہمت جواب دے گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تم نےکشمیرکو بیچا توبھارت نے اس کی عید منائی تھی، بھارت نےاس وقت خوشی منائی جب اس نےکشمیرپر قبضہ کیا اور تم نے اس کو قبول کرلیا تھا، بھارت نے اس وقت خوشی منائی تھی جب پاکستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی، بھارت نے اس وقت خوشی منائی تھی جب ایک جعلی وزیراعظم اقتدارپر مسلط کیاگیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ادارے یہاں قانون سازی کررہے ہیں اور آپ کا بجٹ تیارکر رہےہیں، آپ پھربھی کہتےہیں کہ بیرونی ایجنڈے پرکام نہیں کررہے، ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ آپ پاکستان کے ایجنڈے پر اقتدار میں نہیں آئے۔

Share this:
Bilawal Bhutto Zardari
Previous Post ملک بدترین بحران کا شکار، کیا یہ تبدیلی پسند آئی؟ بلاول بھٹو کا عوام سے سوال
Next Post کہتے ہیں ادارے ایک پیج پر ہیں، عمران خان یاد رکھیں صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی: مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.