geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

٢٣ ستمبر یوم قتل انصاف :عافیہ ٦٨ سالہ قیدی

September 23, 2019 0 1 min read
Dr. Aafia Siddiqui
Share this:

Dr. Aafia Siddiqui

تحریر : میر افسر امان

٣٠ مارچ ٢٠٠٣ء کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو تین معصوم بچوں کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا۔ یہ اس بہادرکما نڈو جرنل نے کیا، جس نے٦٠٠پاکستانیوں کو ڈالر کے عوض مسلم دمشن امریکا کو فروخت کیا تھا۔ جس میں عافیہ بھی شامل تھی۔اس کا انکشاف اپنی ”کتاب سب سے پہلے پاکستان” میں بھی ذکر کیا ہے۔ سات سال عافیہ اتا پتہ کسی کو بھی معلوم نہیں تھا۔ عافیہ کے گھر والے اذیت میں مبتلا رہے۔ اللہ کا کرنا کہ نو مسلم صحافی مریم ریڈلے صاحبہ نے افغانستان کی جیل کی دیواروںسے باہر آتی عافیہ کی چیخیں سنی۔ اس کے بعد پاکستان میں مریم ریڈلے نے دنیا کوبتایا کہ ایسے ایک خاتون کو جیل میں اذیتیں دی جارہیں ہیں۔ جب امریکا بدنام ہونے لگا تو افغانستان سے عافیہ کو امریکا میں منتقل کیا گیا۔دنیا کو دکھانے کی لیے امریکا میں عدالتی کاروائی کی گئی۔ اور بلا آخر ٢٣ ستمبر ٢٠١٠ء کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی ،حافظہ قرآن،بچوں کی تعلیم میں پی ایچ ڈی اعلی تعلیم یافتہ اور مبلغہ اسلام کو امریکا ایک عدالت کے ایک متعصب یہودی جج نے بغیر ثبوت اور گواہوں کے امریکی عدالتی نظام پر بلکہ سارے دنیا کے عدالتی نظام پر تعصب کا دھبہ لگاتے ہوئے ٦٨ سال کی قید سنائی ۔اسے اگر” یوم قتل انصاف” کہا جائے تو بے جا نہیں ہو گا۔

٢٠٠٨ ء میں امریکا کے صدارتی امیدوار اور دو دفعہ امریکی سینیٹ کے منتخب ہونے والے سینیٹر جناب مائک گریول نے پاکستان کے دورے کے دوران کہا تھا کہ عافیہ کو ناجائز سزا دی گئی ۔ سزا سے پہلے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا۔قید تنہائی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جو کہ ایک جرم ہے۔پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ اوبامہ انتظامیہ کو عافیہ کی رہائی کے تحریری مطالبہ کرے۔ اسی طرح ایک اور سابق امریکی اٹارنی جرنل رمزے کلارک صاحب نے پاکستان کے دورے کے دوران کہا تھا کہ عافیہ بین لاقوامی سیاست اقتدار کی دوڑ کی بھینٹ چڑھ گئی ہے۔ میں نے زندگی میں ایسی بے انصافی نہیںدیکھی۔ مظلومہ عافیہ پر قید میں تین دفعہ گولیاں چلائی گئیں۔یہ قانون کی کھلی خلاف دردی ہے۔

میں امریکا میں عافیہ کی رہائی کے لیے آواز اُٹھائوں گا۔ممتاز امریکی دو شہریوں کے یہ بیانات اس کا ثبوت ہیں کہ عافیہ کے ساتھ نانصافی گی گئی۔عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ عافیہ موومنٹ چلا رہی ہیں ۔ اس کی ترتیب دی گئی ویب سائٹ http://aafiamovement.comپر مذید معلومات دیکھی جاسکتی ہیں۔عافیہ نے تو کوئی جرم نہیں کیا تھا اورعدالت بھی کوئی جرم بھی ثابت نہ کر سکی۔ مگر بے انصاف یہودی جج نے عافیہ کو ٨٦ سال کی قید سنائی۔ فیصلہ کے وقت ایکامریکادانشور نہیں ریمارکس دیے تھے۔ یہ سزا عافیہ کو نہیں سنائی گئی۔ یہ سزا اسلام کو سنائی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والا ریمنڈ ڈیوس نے دن دھاڑے لاہور کی سڑکوں پر دو پاکستان کو شہید کیا اور دوسر کرنل جوزف جو اس جرم میںشریک تھا کوپیپلزپارٹی کے دور حکومت میںقصاص کا مقدمہ بنا کر عدلالتی کاروائی کے ذریعے قید سے رہا گیا ۔ پہلے سے موجود لاہور ایئر پورٹ پر گھڑے امریکی جہاز میں بیٹھا کرامریکہ روانہ کر دیا۔ یہ انصاف کہ ایک عورت جس نے کسی کو نہ قتل کیا نہ دہشت گردی کے کسی مقدمے میںملوث ہے ،کو ٨٦ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عافیہ نے امریکا کی رزویل جیل میںاپنے ساتھ روا ظلم کی داستان کو امریکا میںپاکستان کے کونصل جنرل کو بیان کی مگر اس سے پاکستان میں عافیہ کے اہل خانہ کو معلومات نہیں دی گئیں۔ اس کے بعد چھ ماہ ہوگئے ہیں جیل میں جاکر قوم کی بیٹی عافیہ سے حالات معلوم کرنے کے کی کوشش نہیں کی۔ کسی ملک کے کونصل جنرل کا اپنی شہری کے ساتھ ایسا رویہ مناسب نہیں لگتا ہے۔عافیہ نے مدد کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم کے وزیر اعظم جناب عمران خان کو خط لکھا ۔اس بات کو بھی ایک سال ہونے کو ہے۔ عافیہ کی والدہ شدید بیمار ہے ۔ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے۔ بیماری کی وجہ کافی عرصہ سے عافیہ کے متعلق آگائی نہ ہونے کی وجہ سے بیماری میں اضافہ ہو رہا ہے۔٢٠٠٣ء میںعافیہ کو ایک بیٹی اور بیٹا تو پیپلز پارٹی کے دور میں رحمان ملک صاحب کی کوشش سے مل گئے تھے۔ مگر ایک بچہ جو اس وقت چھ ماہ کا تھاسلیمان، کا ابھی تک اتا پتہ نہیںمعلوم کہ زندہ ہے یا پھر وفات پا چکا ہے۔

عمران نے خان نے میڈم مریم ریڈلے کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کر کے بگرام کی جیل کی قیدی نمبر٦٥٠ عفایہ کی چیخیں تو دنیا کے سامنے بیان کی تھی مگر اب عمران خان حکومتی کاموں اور سیاست میں اس طرح مصروف ہو گئے ہیں کہ عافیہ کو بھول گئے ہیں۔ آج عمران خان صاحب امریکا پہنچ گئے ہیں۔ ٢٧ ستمبر کو اقوام متحدہ میں پاکستانی لباس اور قومی زبان اُردو میں کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ اللہ سے دعا ہے ٤٨ دنوں سے کرفیو کی سختیاں برداشت کرنے والے کشمیریوںپرکرفیو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ اے کاش! کہ وہ صدر امریکا ڈونلڈ ٹرپ صاحب سے بات چیت کر واپس پاکستان آتے ہوئے قوم کی بیٹی عافیہ کو بھی ساتھ لائیں۔ اس سے پاکستان کیا پوری دنیا میں عمران خان کی مقبولیت کا گراف آسمان کو چھونے لگے گا۔

دوسری طرف پوری قوم بھی عافیہ کی رہائی کے لیے دعائیں کر رہی ہیں۔ لوگ اپنے اپنے طور پر عافیہ کی متعلق ظلم کی داستان شیئر کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں عافیہ موددمنٹ سول سوسائٹی پاکستان نے بھی ہمیں دو صفحہ کا خط ورلڈ آیپ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے دنیا کہ ملک اپنے اپنے پھنسے ہوئے لوگوں کو کوششیں کر کے رہائی دلا لے لیتے ہیں کہ ہمارے پاکستان میں مشکل کی گھڑی میں حکومت کے کارندے کسی شہری کے کام کے نہیںآتے۔ انہوںنے واضع کیا کہ عیسائی آسیہ مسیح عیسائی، ہندو لال پری دیوی کو ہندو، افغانستان والے شربت گلہ کو اور امریکا والے کرنل جوف اور ریمنڈ ڈیوس کو چھڑا کر لے گئے۔ مگر افسوس ہوتا ہے پاکستان پر کہ وہ قوم کی بیٹی عافیہ کو ابھی تک رہا نہیں کر وا سکے۔ بلکہ کوئٹہ کے ایک بہادر کانسی کو پاکستان نے امریکا کے حوالے کیا تھا تو امریکا کے ایک وکیل نے پاکستان کے منہ پر تمانچہ مارتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان والے پیسے کے لیے اپنے ماں تک فروخت کر دیتے ہیں۔ اے اللہ پاکستان کے حکمرانوںکی غیرت کب جاگے گی، کہ وہ عافیہ کو رہائی دلا سکیں۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Karachi Basketball
Previous Post پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید الیون اور لانس نائک محمد محفوظ شہید الیون کی جیت
Next Post پاکستان 65 اور 71 کی غلطی نہ دہرائے: بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکی
Rajnath Singh

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.