geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

February 19, 2022 2 1 min read
Shahbaz Sharif and Jahangir Tareen
Share this:

 Shahbaz Sharif and Jahangir Tareen

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ چند روز قبل دونوں رہنماؤں نے عمران خان حکومت اور اس کی قسمت کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ رابطہ کرنے پر جہانگیر ترین نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے تناظر میں اس اہم ترین ملاقات کے حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا۔

شہباز شریف سے ملاقات کی تصدیق یا تردید کیے بغیر جہانگیر ترین نے کہا کہ حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ان کے گروپ میں شامل ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انہیں کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دان کی حیثیت سے وہ دیگر سیاست دانوں کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ ایسے رابطے سیاست کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص ملک کی معاشی صورتحال کو دیکھ کر اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گروپ میں شامل ارکان پارلیمنٹ کی رائے ہے کہ وہ عوام کی پریشانیوں اور مشکلات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کے گروپ میں شامل ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 30؍ سے زیادہ ہے۔

رواں ہفتے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد نے دو مرتبہ لاہور میں ملاقات کی ہے اور جہانگیر ترین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، گزشتہ منگل کو یہ ارکان پارلیمنٹ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی امین چوہدری کے بھائی عون چوہدری کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں شریک ہوئے۔ جن لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں ارکان قومی اسمبلی خواجہ شیراز، سردار ریاض مزاری، راجہ ریاض، مبین عالم انور، غلام لالی، صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، وزیراعلیٰ کے مشیر فیصل جبونا، عبدالحئی دستی، ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری زوار، اسلم بھروانہ، طاہر رندھاوا، سلمان نعیم، عمر آفتاب ڈھلون، سینئر سیاست دان اسحاق خاکوانی اور دیگر شامل تھے۔

جہانگیر ترین کی قیادت میں اس گروپ نے چند روز قبل قذافی اسٹیڈیم کے لاؤنج میں پی ایس ایل کا میچ دیکھتے ہوئے بھی ملاقات کی تھی۔ گروپ نے مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور جہانگیر ترین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مل بیٹھ کر ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تمام دوست مل بیٹھے اور سب نے اہم ایشوز پر بات کی جن میں مہنگائی شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاست دان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسا ہوتا رہے گا۔

تاہم، شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی ملاقات، جو کہ خفیہ رہی اور متعلقہ پارٹی رہنماؤں کو بھی اس کا علم نہیں تھا، میں دونوں رہنماؤں نے مبینہ طور پر عمران خان حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے طریقے اور ذرائع کے حوالے سے بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر بھی بات ہوئی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اپوزیشن کی سرگرمیوں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ نون لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے کچھ سیاست دانوں کو معلوم ہے کہ پس منظر میں کیا کچھڑی پک رہی ہے۔ ان جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کئی سینئر رہنماؤں کو بھی علم نہیں کہ پس منظر میں کیا ہو رہا ہے۔

Share this:
Corona Patient
Previous Post کورونا وبا نے مزید 26 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، 1983 نئے کیسز رپورٹ
Next Post خیبرپختونخوا: ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ فورس نے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
Hospital

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.