geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے عدالتی حکم کے خلاف اپیل تیار

May 17, 2021 1 1 min read
Shahbaz Sharif
Share this:

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کانام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی، پٹیشن حکومت کی لیگل ٹیم کی تیار کردہ پٹیشن 1973ءکے آئین کے آرٹیکل 185(3)کے تحت دائر کی جائے گی۔

پٹیشن میں12 قانونی سوالات اور حقائق بیان کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے حکم کے خلاف اپیل کی اجازت مانگی گئی ہے۔

پٹیشن میں کہا گیاہے کہ کیا معزز فاضل جج کسی متعلقہ محکمےکونوٹس جاری کیے بغیر مدعا علیہ کے حق میں پاکستان سے باہر جانے کی اجازت دے سکتے ہیں ؟

ایک رٹ پٹیشن جو متنازعہ سوالات پر مبنی ہو، اسے معزز سنگل جج کے ذریعے قانونی طور پر منظور کیا جا سکتا ہے؟ آیا کوئی فرد اربوں روپے کی سرکاری رقم کے متعدد مقدمات میں کریمنل ٹرائل کا سامنا کر رہا ہو اورضمانت پر ہو اسے ٹرائل کورٹس کو کسی پیشگی اجازت یا اطلاع دیےبغیر ملک چھوڑنے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟

پٹیشن کے مطابق آیا ایک ایسا ملزم جس کی صحت کی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کچھ روز قبل ہی لاہور ہائی کورٹ کے فاضل ججوں کی جانب سے خارج کر دی گئی ہو،کیا کسی مجاز میڈیکل بورڈ کی تصدیق کے بغیر اور ایک ملزم جوخود 16 نومبر2019کومنظورکیےگئےحکم کے تناظرمیں ضامن ہوکیا اسے ملک چھوڑنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ؟

پٹیشن میں کہا گیاہے کہ مدعا علیہ نے اپنا نام بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے خلاف اور بیرون ملک جانے کا اضافی ریلیف حاصل کرنے کے لیےلاہور ہائی کورٹ کے روبرو ایک رٹ پٹیشن دائر کی ۔

دوسری جانب مدعا علیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعا علیہ نے طبی بنیادوں پر بیرون ملک جانے کے لیے 5 مئی 2021کا فضائی ٹکٹ حاصل کیا ہے۔

فاضل ڈپٹی اٹارنی جنرل نے یہ بھی عرض کیا کہ 3 قسم کی فہرستیں ہیں، ایگزٹ کنٹرول لسٹ، پاسپورٹ ایکٹ کے تحت فہرست اور پی این آئی ایل لسٹ، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کہ کس فہرست میں مدعا علیہ کا نام شامل ہے اور متعلقہ محکمے سے مشاورت اور رپورٹ کے لیے وقت طلب کیا۔

تاہم فاضل جج نے جلدی میں مدعا علیہ کو باہر جانے کی اجازت دینے کا حکم دیا،لہذا عدالت لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرکے حکم کےخلاف اپیل کی اجازت دے۔

Share this:
China Corona Vaccine
Previous Post چین سے کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں
Next Post کراچی: گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد میں لاک ڈاؤن نافذ
Karachi Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.