geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہباز شریف ن لیگ اور نواز شریف کے وفادار نہ ہوتے تو آج وزیراعظم ہوتے، مریم نواز

December 27, 2020 0 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

 Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ’گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ‘ یعنی حکومت سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف اپنی جماعت اور بھائی نواز شریف سے مخلص نہ ہوتے تو وہ آج وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوتے۔

مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحاد کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ انہوں نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل کے سکریٹری جنرل محمد علی درانی کی شہباز شریف کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماضی میں بھی حکومتی وزرا کی جانب سے مذاکرات کے لیے رابطے کیے جاتے رہے ہیں لیکن یہ بات واضح ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

لاڑکانہ میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے سکھر روانگی سے قبل مریم نواز کا جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ساتھ مخلص ہیں اور ان کی نیت پر کوئی شک نہیں کرسکتا۔ مریم نواز کے بقول، ’’شہباز شریف اگر مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ وفادار نہ ہوتے تو آج خود وزیراعظم ہوتے۔‘‘

قبل ازیں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا تھا، ’’ووٹ چوری کرکے عمران خان کو لانے والے اب گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، جس کا مقصد اس نا اہل کرپٹ حکومت اور سلیکٹرز کو پی ڈی ایم سے این آر او دلوانا ہے۔‘‘ نواز شریف نے اس ٹوئیٹ میں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ میں شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے مزید لکھا، ’’ایسے کسی ڈائیلاگ کا حصہ بننا اپنے مقدس مقصد سے پیچھے ہٹنے کے مترادف ہو گا۔‘‘

نواز شریف کی مذکورہ ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار افتخار احمد نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا، ’’سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ سے انکار نہیں کرنا چاہیے۔ جمہوری جدوجہد میں ڈائیلاگ لازمی ہوتا ہے۔‘‘

مریم نواز نے اپنی جماعت کے ارکان صوبائی اسمبلی کے استعفوں کے حوالے سے بتایا کہ 160 ارکان صوبائی اسمبلی میں سے 159 کے استعفے انہیں موصول ہوچکے ہیں تاہم پی ڈی ایم کی جانب سے اسپیکر کو استعفے جمع کرانے کی تاریخ کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد ہی پارٹی کی قیادت خود استعفے جمع کرائے گی۔

واضح رہے کہ حزب اختلاف کے اتحاد ’پی ڈی ایم‘ نے وزیر اعظم عمران خان سے اکتیس جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اپنے ارکان سے 31 دسمبر تک استعفے جمع کرانے کا بھی کہا ہے۔

ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے بارے مریم نواز نے کہا کہ اس بارے پارٹی کے اندر بات چیت کی جارہی ہے لیکن حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ ان کے بقول، ’’اگر پی ڈی ایم کی قیادت انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کرتی ہے تو ہم نہیں لڑیں گے لیکن اگر قیادت الیکشنز میں جانے کا فیصلہ کرتی ہے تو یقیناً اس پر عمل کیا جائے گا۔‘‘

سکھر روانگی سے قبل مریم نواز نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد تھیں اور میثاق جمہوریت پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تھا۔ مریم نواز گڑھی خدا بخش پہنچنے سے پہلے سکھر میں ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گی۔

Share this:
Turkey Coronavirus
Previous Post ترکی میں کورونا وائرس سے مزید 256 افراد لقمہ اجل
Next Post آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید
Helicopter Crash

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.