geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محبتوں کی سفیر (شاہدہ امجد)

March 9, 2019March 9, 2019 0 1 min read
Shahida Amjad
Share this:

Shahida Amjad

تحریر : شاہ بانو میر

کچھ روز قبل پیرس میں شاہدہ امجد صاحبہ تحریک انصاف کی سینئیر رہنما ہیں
ان کی دختر نیک اختر کی رخصتی سر انجام پائی
رات گئے فنکشن اپنے تمام لوازمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوا
وقت کی یہی خوبصورتی ہے
کہ
اچھا ہو تو بہت جلد خوشیوں کے ہلکورے میں جھولتے گزر جاتا ہے
پتہ بھی نہیں چلا
اور
جانے کا وقت ہوجاتا ہے
ہال میں موجود ان کے عزیز و اقارب جو نہ صرف پاکستان سے اس فنکشن میں شرکت کرنے تشریف لائے تھے
یہ آمد اظہار تھا
شاہدہ امجد اور ان کے جیون ساتھی کے مضبوط رشتوں کا
ہال میں گھریلو سادہ سا ماحول بناوٹ سے پاک تصنع سے عاری
ہر چہرہ حقیقی خوشی سے دمک رہا تھا
ہر کوئی ڈھول کی تھاپ پے چھوٹے چھوٹے اسٹیپ لے کر خوشی کا اظہار کر کے
دولھا دلہن کو اپنی موجودگی پر مہر ثبت کر رہے تھے
دولہا دلہن مسکراتے ہوئے سب رشتوں کے انمٹ جذبوں سے محظوظ ہو رہے تھے
ڈھول والا بھی نہ تھکنے کا عہد کر کے آیا تھا
اور
ہال میں موجود تمام رشتے دار بھی مقابلے پر کچھ کچھ دیر بعد تازہ دم ہو کر شامل ہوتے رہے
سب سے معصوم اور قابل دید چھوٹے بچے تھے جو ڈھول والے کو حیران کئے دے رہے تھے
بڑے چھوٹے لڑکے لڑکیاں سب کے سب اپنےا پنے انداز میں خوش ہو رہے تھے
دیدہ زیب ملبوسات اور خوبصورت چہرے پاکستان کا تاثر دے رہے تھے
شادی کا فنکشن ہال کی سجاوٹ سب کچھ شاہدہ کے شوق اور محنت کے آئینہ دار تھے
مہمان انجوائے کرتے رہے
خوبصورت ماحول کو اور لذیذ کھانے کو
پرسکون ماحول میں موجود سچائی اپنائیت میزبان کے مزاج کی گواہی دے رہی تھی
یہی وجہ ہوئی کہ
ہر مہمان کے چہرے پر مسکراہٹ کا تاثر مل رہا تھا
پیرس ہال کے شیشوں کے باہر موجود تھا
مگر
ہال کے اندر کھانے ملبوسات انداز گفتگو ماحول مکمل پاکستان تھا
ہلکی ہلکی بوندا باندی سے مزین حسین شام خنکی بڑہنے کا مبہم سا احساس دے رہی تھی
خوبصورت لوگوں کا یہ حسین اجتماع اس شام کو یادگار بنا گئی
شاہدہ امجد مدہم لہجے والی ہمہ جہت خوبیوں کی مالک میری پسندیدہ خاتون ہیں
لہجے کا خلوص ہمیشہ ان کی بات ماننے پر آمادہ کر دیتا ہے
مختصر فیملی دو بیٹیاں اور اپنے ہمسفر کے ساتھ اپنی کائنات
اپنے گھر کی روح رواں پرسکون طبیعت کی مالک
جہاں دیدہ دور رس نگاہ رکھنے والی ذہین خاتون
تحمل اور صبر کو ان کی ذات پر ہمیشہ حکمرانی کرتے دیکھا
رشتوں کے خمیر میں گندھی شاہدہ امجد ہر رشتے کیلئے فکر مند
گھر داری میں یکتا خاندان کوئی بھی ہو
میکہ ہو یا سسرال
سب کی من چاہی پیاری ہیں
ہر رشتے کو ان کا احترام اور ان سے محبت کرتے دیکھا ہے
یہ نصیب ہر کسی کا نہیں
اور
اس کامیابی میں اصل محنت خود شاہدہ ہیں
کبھی کبھی انہیں دیکھ کر سوچتی ہوں
کہ
کوئی کیسے اتنا نفیس ہو سکتا ہے؟
یہ سوال ہمیشہ دل میں اٹھتا ہے
جب جب ان سے ملاقات ہو یا فون پر بات ہو
شادی میں بلاوا بہت لوگوں کی طرف سے ملتا ہے
لیکن
کچھ لوگ جس محبت سے اور جس اپنائیت سے مدعو کرتے ہیں
انسان نہ سوچ ہی نہیں سکتا
جتنی بھی مصروفیت ہو وقت بھی نکالنا پڑتا ہے
اور
ان کی خوشی میں اپنی خوشی سے جانا لازم ہو جاتا ہے
جانے کو دل بھی اسی لئے چاہتا ہے
کہ
معیاری لوگوں کی دعوت پر جانا معیار کی علامت ہے
فنکشن سے بہت محظوظ اس لئے ہوئی
کہ
مکمل گھریلو فنکشن تھا
ایک ایک بات کا خاص خیال رکھا گیا تھا
یہی وجہ ہے کہ خواتین نے بہت سہولت اور آرامدہ ماحول کو انجوائے کیا
مرد حضرات الگ بٹھائے گئے تھے
اور
دولھا دلہن خواتین والے ہال میں موجود رہے
ان کے پیارے معصوم چمکتے چہروں کو دیکھ کر
ان کے حسین اور کامیاب مستقبل کی دعائیں دل سے نکلتی رہیں
خاندان کی بڑی خواتین مدبر محترم انداز میں ایک طرف تشریف فرما تھیں
اور
ہالینڈ جرمنی ناروے انگلینڈ سے آئے معزز مہمان اپنے چہروں پے موجود
حسین مسکراہٹ اور خوشی سے الگ ہی پہچانے جا رہے تھے
کزنز نے ڈھول کی تھاپ پر خوب ہلا گلا کیا
ہماری منفرد مہذب سادہ ثقافت کے رنگ چاروں جانب بکھرے پڑے تھے
شاہدہ اپنی عادت سے مجبور اس وقت بھی تھکاوٹ کے باوجود
ایکا یک مہمان خاتون کے پاس جا رہی تھیں
یہ اخلاص یہ سچائی اس دور میں کم کم ہی رہ گئی
بچے بچیاں مل کر دونوں جانب سے اپنی شرکت کا خوب حق ادا کر رہے تھے
دولہا اور دلہن ماشاءاللہ بیحد خوبصورت لگ رہے تھے
کھانا بیحد لذیذ اور بے شمار ورائٹی پر مشتمل تھا
کیونکہ
ٌہم خواتین کی طرف ہی رہے
اس لئے نہیں پتہ کہ دوسری جانب کون کون تھا
لیکن
یہ پتہ ہے
کہ سب ہی اچھے لوگ ہوں گے
خواتین زرق برق ملبوسات رنگ برنگی روشنیوں میں
پرستان سے آئی ہوئی پریوں جیسے دکھائی دے رہی تھیں
بیٹیاں زیورات اور بھاری بھرکم ملبوسات کے ساتھ
اپنے دھان پان سے وجود کو بمشکل سنبھالتے ہوئے بھاگ دوڑ کر رہی تھیں
اس فنکشن کو سوچ کر لکھنے کی ضرورت نہیں ہے
ایک ایک لمحہ پلکوں کی چلمن میں آنکھوں نے مقید کر لئے ہیں
شاہدہ امجد کی باوقار شخصیت سامنے والے کو بتا دیتی ہے
کہ
اس کے سامنے ایک ذمہ دار رشتوں کی باریکیوں کو جانچنے پرکھنے
اور
پھر ان کو بہترین انداز سے نبھانے والی
بردبار سنجیدہ خاتون ہے
پرسکون چہرے کے ساتھ مطمئین دل والی حسین خاتون
اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دلی دعا ہے
کہ
ان کے گھر میں ہمیشہ سکینت اور خوشیوں کی بہار جاری و ساری رکھے
شاہدہ امجد کا اخلاق اور ان کا انداز کچھ منفرد اور کچھ ہٹ کر ہے
کہ
موقعہ کوئی بھی ہو ان کے لیے قلم خود بخود چلنے کیلئے دوڑتا ہے
یہ ان کا حسن سلوک اور بہترین اخلاق ہے جو اپنا گرویدہ بنا لیتا ہے
اللہ پاک انہیں آباد شاد اور کامیاب رکھے
بھرپور خاندان اپنے ہر رشتے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہوئے
پیرس جیسے شہر میں فنکشن کو پاکستانی رنگ صرف اور صرف
انہی کا کمال ہے
چھوٹی چھوٹی باتوں سے حقیقی خوشیاں کشید کرنے والی
شاہدہ امجد
مبارکباد قبول کیجیے
بیٹی کی رخصتی پر
اور
ہمیں مدتوں یاد رہنے والے اس فنکشن میں مدعو کرنے پر
یہ دل کی دعا ہے
یہ میری صدا ہے
تیری زندگی میں کبھی غم نہ آئے
مجھے ان کا دھیما انداز ہمیشہ کہنے پر مجبور کرتا ہے کہ
آپ محبتوں کی سفیر ہیں
آپ کی یہ سفارتکاری دوریاں ختم کرتی ہے
اور
لوگوں کو قریب لاتی ہے
یہ اعزاز یہ انداز کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے
شادی مُبارک
Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:
Pakistan Army
Previous Post افواج پاکستان دفاع وطن سے غافل نہیں
Next Post نوجوانوں کو بے راہروی سے روکنے کیلئے مشاعروں اور زیادہ سے زیادہ ادبی تقریبات کا نعقاد ضروری ہے، ڈاکٹر محمد یونس امین شیخ
PBA

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.