geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’’میں خاموش نہیں رہوں گی‘‘: کویتی خواتین کی ہراسیت کے خلاف ’می ٹو تحریک‘

February 14, 2021 1 1 min read
Kuwaiti Womens
Share this:

Kuwaiti Womens

کویت (اصل میڈیا ڈیسک) کویت میں خواتین جنسی ہراسیت کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے میدان میں اُترآئی ہیں اور انھوں نے ملک میں جنسی ہراسیت کے انسداد کے لیے ’می ٹو‘عالمی تحریک سے مشابہ تحریک شروع کی ہے۔

اس تحریک کی محرک خواتین نے ملک سے جنسی ہراسیت کے واقعات کی روک تھام اور اس ضمن میں نئے قوانین متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے ’’لن اسکت‘‘(میں خاموش نہیں رہوں گی) کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک ہیش ٹیگ شروع کیا ہے۔اس کے تحت انھوں نے کویت میں شاپنگ مالوں ، گراسری اسٹوروں یا عام شاہراہوں پر جنسی ہراسیت کے پیش آنے والے بہت سے واقعات بیان کیے ہیں۔

یہ مہم سب سے پہلے کویتی بلاگر آسیہ الفرج نے شروع کی تھی اور انھوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراسیت کے واقعات کو بیان کیا تھا۔انھوں نے سنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔اس میں انھیں یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے:’’میں جب کبھی گھر سے باہر نکلتی تو کوئی نہ کوئی مجھے یا کسی اور خاتون کو شاہراہ پر ہراساں کررہا ہوتا۔کیا آپ کو اس پر شرم نہیں آتی؟‘‘

کویت ایسے ملک میں، جہاں ہراسیت کے خلاف کھلے عام بولنا معیوب سمجھا جاتا ہے،اس تحریک نے بہت جلد ہرکسی کی توجہ حاصل کر لی ہے۔اب عام کویتی شہری ،اس خلیجی ریاست میں رہنے والے تارکین وطن ، قدامت پسند خواتین اور زیادہ آزاد خیال یا لبرل خواتین بھی اس موضوع پر بات کررہی ہیں۔

انسٹاگرام پر’لن اسکت‘ صفحہ کی بانی ڈاکٹر شیما شمو نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ تحریک کویت میں ہرفرد کے لیے ہے۔ہمارے ساتھ جو کچھ ناانصافی ہورہی ہے،اس پر اب ہم خاموش رہنے والے نہیں۔‘‘

’لن اسکت‘اکاؤنٹ کو جنسی ہراسیت کا سامنا کرنے والی خواتین کے تجربات کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔اس صفحہ کو صرف دو ہفتے قبل شروع کیا گیا تھا اور اب اس کے11 ہزار فالوورز (پیروکار) ہوچکے ہیں۔اس تحریک کو مقامی کاروباری شخصیات ،پارلیمان کے ارکان اور امریکی سفارت خانے کی حمایت بھی حاصل ہوچکی ہے۔

ڈاکٹرشیما اپنی ٹیم کے ساتھ اس صفحہ پر بیان کی جانے والی کہانیوں کی تصدیق اور ترجمہ کا کام بھی کررہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو خواتین آگے آئی ہیں،ان میں سے 50 فی صد کو 18 سال سے کم عمری میں جنسی ہراسیت کے تجربے سے گزرنا پڑا تھا،20 فی صد کو ایک سے 12 سال کی عمر تک جنسی طورپر ہراساں کیا جاچکا تھا۔

ڈاکٹر شیما اس وقت وکلاء ، ڈویلپروں اور کارکنان کی ایک ٹیم کے ساتھ مل کرایک موبائل ایپلی کیشن کی تیاری پرکام کررہی ہیں۔اس کے ذریعے جنسی ہراسیت کا شکار ہونے والی خواتین خود سے پیش آنے واقعات کی پولیس کو محفوظ طریقے سے اطلاع دے سکیں گی تاکہ ان کے کیسوں کو قانون کے مطابق نمٹایا جاسکے۔

کویتی کارکن اور ڈیزائنر نجیبہ حیات نے العربیہ کو بتایا کہ’’ ان کی اس تحریک کا مقصد کویتی قوانین میں اس انداز میں ترامیم کرانا ہے کہ جو خواتین سامنے آئیں اور کیسوں کو رپورٹ کریں، انھیں قانونی تحفظ مہیا کیا جائے۔اس کے علاوہ کویتی معاشرے میں جنسی ہراسیت سے متعلق واقعات کے بارے میں سوچ کو بھی تبدیل کرنا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’حقیقی تبدیلی تو تب رونما ہوگی جب لوگ جنسی ہراسیت کے واقعات کے بارے میں عام گفتگو کریں گے اور ان سے نازیبا سلوک کرنے والے اوباش مردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دراصل کویت میں ہراسیت ایک سماجی مسئلہ ہے اور ہمیں اس کے مکمل استیصال کی ضرورت ہے۔‘‘

کویت میں خواتین سے عوامی مقامات پر نازیبا سلوک کے خاتمے سے متعلق پارلیمان کے رکن عبدالعزیز السکوبی نے ایک مجوزہ قانون کا مسودہ بھی ایوان میں پیش کیا ہے،اس کے مطابق کسی خاتون سے جنسی ہراسیت کے مرتکب شخص کو قصوروار ثابت ہونے کی صورت میں ایک سال تک قید اور تین ہزار تک کویتی دینار (36428 ڈالر) کی سزا سنائی جاسکے گی یا ان میں سے کوئی ایک سزا سنائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کویت میں اس وقت جنسی ہراسیت کے امتناع سے متعلق کوئی قانون نافذالعمل نہیں ہے اور نہ اس جرم کے مرتکبین کے خلاف کسی اور قانون کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایسے مجرم قانون کی پکڑ ہی میں نہیں آتے ہیں۔

Share this:
Dia Mirza
Previous Post دیا مرزا ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار
Next Post عرب اتحاد نے ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی کوشش ناکام بنا دی
Airport

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.