geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ کا 14 کھرب روپے سے زائدکا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ

June 15, 2021 1 1 min read
Murad Ali Shah
Share this:

Murad Ali Shah

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علیٰ شاہ نے اپوزیشن کے احتجاج کے دوران مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کردیا۔

14کھرب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافےکی تجویز ہے جب کہ امن وامان کے لیے 105ارب، صحت کےلیے 172ارب اورتعلیم کےلیے 240ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ آئندہ مالی سال 22-2021کے لیے سندھ کا کل بجٹ 1477.903 ارب روپے ہے، رواں سال صوبائی بجٹ میں 19.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 25.738 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے صوبے کی اپنی وصولیاں 329.319 ارب روپے متوقع ہیں اور صوبے کے متواتر اخراجات 1089.372 ارب روپے ہیں،ترقیاتی پروگرام فنڈ میں 43.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اس بار 222.500 ارب روپے مختص کیےگئے، ضلعی ترقیاتی فنڈ میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کم سے کم اجرت 17500 روپے سے بڑھا کر 25000 روپے کردی گئی ہے، بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10فیصد اضافےکی تجویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مستحق افراد کی معاونت اور معیشت کی بحالی کے لیے 30.90 ارب روپے رکھے گئے ہیں،شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے 16.00 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ تعلیم کے شعبے کے لیے 3.20 ارب روپے رکھےگئے ہیں، آئی ٹی سیکٹر کی بحالی کے لیے 1.70 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، ایس ایم ایز کے توسط سے صنعتی ترقی کے لیے 3 ارب روپے رکھے گئے ہیں،کم لاگت کی ہاؤسنگ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں،لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی معاونت کے لیے ایک ارب روپے رکھےگئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ میں صحت کی خدمات کے لیے 172.08 ارب روپے رکھے گئے ہیں،صحت کی خدمات کے لیے بجٹ میں 29.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے 24.73 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، صحت کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 18.50 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے119.97 ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، بلدیات کے بجٹ میں 31.3 فیصد اضافہ کرکے 10.48 ارب روپے کیا گیا ہے،مقامی کونسلز کے فنڈز کے لیے 82.00 ارب روپے رکھےگئے ہیں،بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 25.500 ارب روپے رکھےگئے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کےلیے7.64 ارب روپے رکھےگئے ہیں اور ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی اے ڈی پی میں 8.2 ارب روپے رکھےگئے ہیں۔

بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے اندر اور باہر اپوزیشن نے شدید احتجاج اور شورشرابا کیا، نعرے لگائے اور سیٹیاں بجائیں ،اپوزیشن ارکان پلے کارڈز بھی ایوان میں لے آئے جس پر پیپلزپارٹی کے اراکین نے مرادعلی شاہ کے گرد حصار بنالیا ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ سندھ کے لوگوں کی خواہشات کا مظہر ہے،ہم عوام کا اعتماد قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم نے کمزور اور پسماندہ طبقات کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں،بدلتے وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی نظام کو ڈھالا جا رہا ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ نے شیخ چلی کی طرح قلابے ملائے، ہم تو سمجھ رہے تھے کہ آج کا بجٹ یونس میمن پیش کرے گا، اسمبلی میں بجٹ یونس میمن کے منشی نے پیش کیا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اسمبلی میں بھرپور احتجاج کیا ہے، صحت اور تعلیم کے پیسے بڑھےلیکن محکموں کی کارکردگی نیچے جاتی رہی۔

Share this:
Ali Nawaz Awan
Previous Post قومی اسمبلی اجلاس، معاون خصوصی نے بجٹ دستاویز ن لیگی رکن کو دے ماری
Next Post مخالفین میری والدہ کو مار کر پراپرٹی ہتھیانا چاہتے ہیں، میرا کی دہائی
Meera

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.