geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم باب الاسلام اور صوبہ سندھ

May 9, 2020 1 1 min read
Sindh
Share this:

Sindh

تحریر : میر افسر امان

محمد بن قاسم نے 10 رمضان المبارک مطابق 93 ھ سر زمین سندھ کے راستے برصغیر کو اسلام کی نعمتوں سے مالا مال کیا اس طرح سندھ کو تاریخ اسلام کے اندر باب الا سلام کا رتبہ ملا۔ اسی سندھ نے پاکستان کی قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کر کے دنیا کے اندر اس وقت کی سب سے بڑی اسلامی ریاست کی بنیاد ڈالی، جو دنیا کے نقشے پر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے ۔جو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے جس پر امت مسلمہ کو بجا طور پر فخر ہے ۔محمد بن قاسم ثقفی بن محمد بن الحکم بن ابی عقیل عرب کے مشہور قبیلے بنوثقیف سے تعلق رکھتے تھے ۔آپ 75ھ میں طائف میں پیدا ہوئے آپ کے والد قاسم حجاج بن یوسف کے دور میں بصرہ کے عامل مقرر ہوئے۔ محمد بن قاسم کی شہرت اور عظمت اس کے عسکری اور انتظامی کارناموں کی وجہ سے ہے جو اس نے چھوٹی عمر میں انجام دیے۔ 15سال کی عمر میں حجاج بن یوسف کے حکم پر فارس میں کرد قبائل کی سرکوبی کی اور انتظامی امور کے لیے شہر، شہراز کی بنیاد رکھی۔ اسے فارس کا پایہ تخت بنایااس کے بعد حجاج بن یوسف نے 92 ھ میں 17 سال کی عمر میں سندھ کی فتح کے لیے نامزد کیا۔ محمد بن قاسم نے پہلے مکران پر حملہ کیا اور اس کو فتح کیا اس کے بعد دیبل کی بندرگاہ کو فتح کیا۔ اس کے بعد آگے بڑھتے ہوئے دریائے سندھ کے دائیں کنارے نیرون کوٹ اور سیون فتح کیے۔

اس کے بعد دریائے سندھ کو عبور کر کے 10 رمضان ا لمبارک مطابق 93 ھ جون 712ء راوڑ(روہڑ ی) قلعے کے نذدیک سندھ کے راجہ داہر کے لشکر کو شکست فاش دی۔ اس لڑائی میں راجہ داہر مارا گیا ۔اس کے بعد محمد بن قاسم نے دریائے سندھ کے بائیں کنارے کی جانب قلعہ بہروز ، برہمن آباد اور آخر میں پایہ تخت ارور کو فتح کر لیا۔ اس کے بعد اوچ اور ملتان کو فتح کیا ۔سندھ پرخلیفہ حضرت عثمان کے شروع کے دورمیںبحران کے گورنر نے عمان کے راستے ایک بحری بیڑا روانہ کیاتھا جس نے تھانہ اور بھروج پر حملہ کیا ۔ ایک دوسرا بحری بیڑا نے مغیرہ ابی العاص کے تحت سندھ کی بندر گاہ دیبل پر حملہ کیا۔حضرت امیر معاویہ کے زمانے میں ہندوستان پر دو طرف سے فوج کشی ہوئی۔ایک فوج محلب کی سرکردگی میں کابل سے آگے درہ خیبر کے راستے ہند میں داخل ہوئی۔ دوسری فوج منذر کی ماتحتی میں مکران کے راستے سر زمین ہند میں داخل ہوئی۔اس کے بعد مسلمانوں نے قندھار کو فتح کیا۔ اس کے بعد سندھ میں بوقان اورقیقان کے علاقے فتح کئے۔قلات پر بھی حملے کئے۔لیکن تمام سندھ کی فتح خلیفہ ولید کے زمانے میں محمد بن قاسم کے ہاتھوں ہوئی۔

سندھ پر محمد بن قاسم نے مکران کے راستے چڑھائی کی دیبل اور دوسری فتوحات کرتے کرتے راجہ داہر کو روہڑی کے قلعے کے نذدیک شکست دے کر ملتان تک پہنچ گئے۔ تاریخ میں یہ واقعہ آتا ہے کہ کچھ کشیوں کو دیبل کے قریب بحری قزاقوں نے لوٹا ،جن کے اندر لنکاسے کچھ مسلمان تاجروں کی بیوہ عورتیں اور ان کے بچے اورشاہ لنکا کے تحائف تھے جو اموی خلیفہ ولید بن عبدالمالک کے لیے بھیجے گئے تھے۔ان قزاقوں کو سندھ حکومت کی پشت پنائی حاصل تھی ۔کچھ مسلمان قیدی سندھ کی فتح کے بعد سندھ حکومت کی تحویل میں بھی پائے گئے تھے۔ اس حرکت کی وجہ سے عراق کے کے گورنر حجاج بن یوسف نے سندھی حکمران راجہ داہر سے ان قیدیوں اور مسروقہ سامان کی واپسی نیز قزاقوں کی گرفتاری کا مطابعہ کیا جسے راجہ داہر نے بے التفاتی سے ٹال دیا۔ ان قزاقوں کی گوشمالی کے لیے حجاج بن یوسف نے فوجی بھیجے جنہیںراجہ دہر کی فوجوں نے شکست دی ۔تب حجاج بن یوسف نے چھ ہزار شامی سپاہیوں پر مشتمل ایک بڑا لشکر پوری تیاری کے اپنے چچا زاد بھائی محمد بن قاسم کی زیر نگرانی روانہ کیا، جس نے خود راجہ داہر کو شکست سے دوچار کیا ۔راجہ داہر اس جنگ میں مارا گیا اس طرح دیبل سے ملتان تک کا علاقعہ اسلامی سلطنت میں شامل ہوا۔

محمد بن قاسم نے سندھ میں امن وامان قائم کیا۔ عدل اور انصاف جو ایک کامیاب ریاست کی نشانی ہوتی ہے ۔سندھ کے بے ضرر عوام کے خلاف کوئی جوابی کاروائی نہیں کی۔ دست کاروں، تاجروں، غریب کسانوں اور دوسرے پیشہ ور لوگوں کو امان دی اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ان سے نرمی برتی۔چنا قبائل کے لوگ اسلام کی فوجوں کی خبر سن کر تحفوں کے ساتھ محمد بن قاسم کے پاس حاضر ہوئے اطاعت و مال گزاری قبو ل کر کے واپس ہوئے۔لوہانہ،سہتہ،جنڈ،ماچھی،ھالیر اور کوریجا قبائل کے لوگ سراپا برہنہ ہو کر امان کے لیے آئے جنہیں امان دی گئی۔

اس طرح سمہ قوم کے لوگ ناچتے گاتے اورڈھول بجاتے امان کے لیے آئے ان کو امان دی گئی۔ ساتھ ساتھ ان کو 20 دینار انعام دیے بلکہ قطعات اراضی بھی عطا کی۔حجاج بن یوسف نے دیبل کی فتح کے موقعہ پر ہدایات جاری کیں جو کچھ حاصل ہوا ہے اس کو عوام پر خرچ کر دیں۔ اس سے عوام کی دلجوئی ہو گی اگر کسان صنعت کار ،دستکار اورتاجر آسودہ ہوں گے تو ملک سرسبز رے گا۔محمد بن قاسم کی نرم مزاجی کے متعلق ڈاکڑ ممتاز حسین پٹھان فرماتے ہیں ”رواداری کسی بھی فاتح کے لیے رہنما اصول کی حثیت رکھتی ہے۔ اس کے باوجود کہ وہ مخالف کو دبانے کی صلا حیت رکھتا ہو۔ محمد بن قاسم نے سندھ کے باشندوں کے لیے مہربانی اور رواداری کا طریقہ اختیار کیا ۔”جو جارحیت کی بجائے مصالحت کے لیے آمادہ ہوا اس کی پیشکش قبول کی ۔بدھیہ کا راجہ کاکابن کوتل اپنے سرداروں کے ہمراہ وفاداری اور اطاعت کے وعدے کے ساتھ آیا اس خلعت و کرسی سے نوازا۔جامہ ہندی ریشم اور حریر عطا کی ۔انہیں سابقہ عہدوں پر برقرار رکھا۔ سورتھ کا حاکم راجہ موکہن وسایو جو قلعہ بیٹ پر متعین تھا اس کوبھی امان دی اور سابقہ عہدے پر برقرار رکھا۔راجہ کے وزیر سیاکر کو بھی اپنا مشیر خاص بنایا۔اس کے مشورے سے مالیہ زمین کو قدیم دستور کے مطابق رکھا ۔راجہ داہر کے چچا زاد بھائی راجہ ککسو کو سابقہ قلعہ بھالیہ کا حاکم قائم رکھا ۔اسے اپنا مشیر بنایا اسے مبارک مشیر کا لقب عطا کیا۔

خزانہ بھی اس کی مہر کے حوالے کیا۔ وہ ہر لڑائی میں محمد بن قاسم کے ساتھ رہا۔حجاج بن یوسف اگرچہ سخت گیر حکمران تھا مگر جب محمد بن قاسم نے جب اپنے خط میں اہل نیرون کی وفا شعاری و اطاعت کی اطلاع دی تو اس نے جواب میں لکھا”ان کے آرام کا ہر طرح سے خیال رکھو اور انہیں ہماری مہربانیوں کا امیدوار بنائو جو بھی تم سے امن طلب کرے اس امان دینا اور جو بھی بزرگ اور خاص آدمی تم سے ملنے آہیںقیمتی خلعتوں سے سرفراز کرکے اپنے احسان کے زیر بار کرو اور ہر ایک کی اہلیت کے مطابق ان کو انعام واکرام دیناواجب اور عقل کو اپنا رہبر بنائو تاکہ ملک کے امیر اور مشہور ومعروف لوگ تمہارے قول اور فعل پر پورا اعتماد رکھیں” ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جو علاقعے فتح کیے ان پر سابق حکرانوں کو برقرا رکھا۔عرب صرف فوجی اور سپاہیانہ نظام کے لیے تھے اور باقی سارا نظام ہندوئوں کے پاس ہی رہنے دیا۔ مسلمانوں کے مقدمات کا فیصلہ قاضی کرتے تھے اور ہند وئوں کے لیے پنجائتیں بدستور قائم تھیں۔

محمد بن قاسم اپنے عدل وانصاف رواداری کی وجہ سے سندھ میں احترام اور مقبولیت پا چکا تھا ۔جب اس کوگرفتار کر کے واپس بھیجا گیا توسندھ کے لوگ روتے ہوئے اس کی سواری کے سامنے لیٹ گئے۔ محمد بن قاسم کی صفات اور کار نامے تاریخ اسلام کا سنہری باب ہیں۔ اس نے سرزمین سندھ کے راستے برصغیر کو اسلام کی نعمتوں سے مالا مال کیا۔ مسلمانوں نے محمد بن قاسم سے لیکر بہادر شاہ ظفر تک برصغیر پر ایک ہزار حکومت کی جو ایک ریکارڈ حقیقت ہے ۔یہ صرف رعایا کے ساتھ عدل و انصاف اور رواداری سے ممکن ہوا۔ انگریز جنہوں نے سارے دنیا کو اُدھیڑ رکھا تھا اپنی سیاسی چال بازیوں کی وجہ سے صرف دو سو سال حکومت کر کے برصغیر سے رخصت ہو گئے۔آج ہمارے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے اپنے آبا ئو اجداد کے طریقوں کو پس پشت ڈال کراپنے ہی ملک میںمفاہمت سے خالی ہیں۔ اندرا گاندھی کو سندھ پر حملہ کر کے سندھو دیش بنانے کی دعوت والے غدار وطن جی ایم سید کے کچھ قوم پرست لوگ بھارت کی ایما پر راجا داہر کو اپنا ہیرو اور محمد بن قاسم کو ڈاکو کا خطاب دینے کی باتیں کرتے ہیں۔ اس وقت پاکستان اور پوری دنیا کررونا وائرس کی زد میں ہے۔ سندھ سمیت سارا ملک لاک ڈائون کی تکلیف براداشت کر رہا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ باب الاسلام سندھ اور پاکستان کی حفاظت کرے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Mobile
Previous Post اف یہ موبائل
Next Post کرونا وائرس نے محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے، بھاشانی شاہ
PTI Karachi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.