geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ، راشن تقسیم کا معاملہ اسکینڈل بن گیا

April 23, 2020 1 1 min read
Pakistan Coronavirus
Share this:

Pakistan Coronavirus

سندھ (اصل میڈیا ڈیسک) لاک ڈاون کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کا معاملہ سیاست کی نظر ہو چکا ہے۔ حکام نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے راشن کی تقسیم کو ترجیح دی، جس کا نتیجہ آٹھ ارب روپے کرپشن کے الزام کی صورت میں برآمد ہوا۔

22 اپریل کو لاک ڈاون کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعلٰی مراد علی شاہ نے مستحق افراد کو گھر گھر راشن پہنچانے کے لیے ساڑھے تین ارب روپے مختص کیے مگر اس حوالے سے فوری طور پر کوئی حکمت علی وضع نہ کی جا سکی۔ پہلے واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے اس تقسیم کو ممکن بنانے کی تجویز دی گئی تھی لیکن پھر تین وزرا پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی اور آخر میں بات ضلعی انتظامیہ کے ذریعے تقسیم پر آکر رکی۔

29 اضلاع پر مشتمل صوبہ سندھ کے ہر ضلعی ڈپٹی کمشنر کو 2 کروڑ روپے راشن کی خریداری کے لیے فراہم بھی کیے گئے لیکن راشن کی تقسیم ممکن نہ ہوسکی اور مخالفین نے سوشل میڈیا پر راشن کے مد میں سندھ حکومت پر آٹھ ارب روپے کرپشن کا الزام اتنا مضبوط کردیا کہ سپریم کورٹ میں بھی اس کی بازگشت سنی گئی۔ یوں وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کو وضاحت دینا پڑی کہ 20 لاکھ میں سے صرف ڈھائی لاکھ راشن بیگ تقسیم کیے گئے ہیں۔

کراچی کے ضلع شرقی میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران میروانی نے ڈوئچے ویلے کو بتایا کہ سندھ حکومت نے راشن کی تقسیم کے لیے ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس میں یونین کونسل چیئرمین، زکواۃ کمیٹی کا چیئرمین، خاتون کونسلر اور این جی او کا ایک نمائندہ شامل کیا گیا اور تقسیم کے لیے راشن بیگ اسی کمیٹی کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیلوری ویب سروس کے ذریعے بھی راش کی تقسیم رات کے اوقات میں کی جاتی ہے۔

لیکن ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ضلع وسطی کراچی کے چیئرمین ڈسٹرکٹ کارپوریشن ریحان ہاشمی کہتے ہیں کہ ہر یونین کونسل کے فنڈ سے دو لاکھ روپے کاٹے گئے ہیں اور بدلے میں اسے 20 سے 30 راشن بیگ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ ایک یونین کونسل کی آبادی پانچ ہزار ہے تو کراچی میں یہی آبادی 50 ہزار ہے تو اگر فنڈز سے 2 لاکھ روپے کاٹنے ہی تھے تو راشن بیگ کی تقسیم منصفانہ طور پر کی جاتی۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان سندھ حکومت کو مسلسل لفظی گولہ باری کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔ ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا، ”سندھ حکومت کو سوائے کرپشن کے کوئی کام آتا نہیں، وزیر اعلٰی مراد علی شاہ نے عوام سے راشن فراہمی کا وعدہ تو کیا مگر ان کا دعوی ہے کہ راشن تو تحریک انصاف پہنچا رہی ہے اس لیے پیپلز پارٹی کو پریشانی ہو رہی ہے۔‘‘

بوٹ بوائے کے نام سے مشہور تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی کئی ماہ کی خاموشی کے بعد سندھ حکومت کو ہدف تنقید بنانے کے لیے میڈیا ہر آئے اور وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ان کا کا بھرپور ساتھ دیا۔

تحریک انصاف کے علاوہ دیگر جماعتیں بھی راشن تقسیم کے معاملے پر سندھ حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ جماعت اسلامی کے رفاحی ادارے الخدمت کے رضا کار صرف کراچی میں ایک لاکھ سے زائد راشن بیگ گھر گھر پہنچا چکے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے جو اقدامات کیے اس کی سب نے تعریف کی۔ سراج الحق نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کر کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

حافظ نعیم کہتے ہیں، ”ابتدا میں سندھ حکومت کی کارکردگی اچھی تھی تو سب نے اس کی تعریف کی لیکن اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ تمام چیزوں کو ریورس گیئر لگ گیا ہے، ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ سندھ حکومت معاملے کو سنبھال نہیں پا رہی، ابتدا میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے راشن کی بجائے نقد رقم فراہم کرنے کی بات ہوئی تھی، ہم سمیت ساری این جی اوز سے ڈیٹا لیا گیا، ایپ بنا کر رقم تقسیم ہونا تھی جو آج تک نہ ہو سکی پھر سب کو ملا کر راشن کی تقسیم کا معاملہ شروع ہوا، بدقسمتی سے اس میں معاملے میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔‘‘

تجزیہ کاروں کے مطابق سندھ حکومت کو راشن کی تقسیم کے معاملے میں ایم کیو ایم کو دور رکھنے کا نقصان ہوا ہے۔ کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ اکثریتی بلدیاتی نمائندے پیپلز پارٹی کے ہیں۔ مراد علی شاہ نے ابتدا میں تمام رفاحی اداروں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی بنانے کی جو کوشش کی تھی شاید وہ پارٹی کے اندرونی دباؤ کے باعث کامیاب نہ ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ پر بھروسہ کرنا وزیر اعلٰی سندھ کو مہنگا پڑا ہے اور کورونا سے بچاؤ کے لیے موثر پیشگی اقدامات کے باوجود سندھ حکومت کی کارکردگی تنقید کی زد میں ہے۔

Share this:
Experiments
Previous Post انسداد کورونا ویکسین: جرمنی میں انسانوں پر تجربات کی اجازت
Next Post امریکا اور کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے 24 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا
Muslim Organizations

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.