geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سماجی کارکن کے قتل کے بعد عراق میں ہنگامے، کربلا میں ایرانی قونصل خانہ نذرآتش

May 10, 2021 0 1 min read
Iraq Riots
Share this:

Iraq Riots

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں ایک سینیر سماجی کارکن کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔گذشتہ روز عراق کے مذہبی تاریخی شہر کربلا میں مقتول سماجی کارکن ایھاب الوزنی کے جنازےکا جلوس پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق مشتعل مظاہرین نے کربلا میں ہونے والے مظاہروں کےدوران سماجی کارکن کے قتل کی ذمہ داری ایرانی ملیشیا پرعاید کی اور انہوں نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کا گھیراؤ کرکے اسے آگ لگا دی۔

مظاہرین سخت غصے میں تھے اور مشتعل تھے۔ انہوں نے ایران مردہ باد، کربلا زندہ باد کے بارے لگائے۔ مشتعل مظاہرین کی بڑی تعداد نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت کو گھیرے میں‌لے کر اسے آگ لگا دی۔

نامہ نگاروں کے مطابق مشتعل مظاہرین نے قونصل خانے کونذرآتش کر دیا۔ مشتعل ھجوم ایران کے‌خلاف شدید نعرے بازی کررہا تھا۔ مظاہرین نے الزام عاید کیا کہ ایھاب الوزنی کے قتل میں عراق میں موجود ایرانی ملیشیائیں ملوث ہیں۔

عراق کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ایرانی قونصل خانے کا گھیراؤ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ مظاہرین نے قونصل خانے کے باہر حفاظت کے لیے لگائی گئی باڑ اور شیلٹرز بھی نذرآتش کردیے۔

خیال رہے کہ کل اتوار کو عراق کے شہر کربلا میں نامعلوم مسلح افراد نے سینیر سماجی کارکن ایھاب الوزنی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ الوزنی کے قتل کے بعد عراق کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جن میں ایرانی ملیشیائوں کے خلاف شدی نعرے بازی کی گئی۔

عراق میں متعین برطانوی سفیر اسٹیفن ہیکی نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماجی کارکن کا قتل کھلی دہشت گری ہے۔ اس طرح کے واقعات میں‌ ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق میں سماجی کارکنوں اور صحافیوں کے قتل کے پے درپے ہونے والے واقعات ناقابل قبول ہیں۔

Share this:
Corona Deaths
Previous Post بھارتی صحافیوں نے کورونا کی بگڑتی صورتحال پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Next Post قاسم سلیمانی سے رابطے کے لیے امریکا سے معلومات کا تبادلہ کیا: جواد ظریف
Jawad Zarif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.