geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہو گی

November 19, 2020 0 1 min read
Society
Share this:

 Society

تحریر : حافظ محمد زاہد

گزشتہ اَدوار میں جب معاشرہ افراط و تفریط کا شکار ہوجاتا اور معاشرے میں برائیاں اور منفی رویے عام ہونے لگتے تو اللہ رب العالمین ان کے سد باب کے لیے کسی نبی یا رسول علیہ الصلوٰة والسلام کو مبعوث فرماتا۔یہ سلسلہ ازل سے جاری تھا اور بنی نوعِ انسان کے پہلے فردحضرت آدم علیہ السلام کی حیثیت بھی ایک پیغمبر کی تھی۔یہ سلسلہ یونہی جاری وساری رہا اور بعض روایات کے مطابق کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اس دنیا میں مبعوث ہوئے اور پھر ارض وسماء نے وہ وقت بھی دیکھا جب نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰۖ اس دنیا میں تشریف لائے اور آپۖ کے نورسے معاشرے کی تمام ظلمتیں چھٹ گئیں اور ہر طرف نور ہی نور چھا گیا۔ آپۖ کے رحلت فرما جانے کے بعد معاشرے کی اصلاح اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی ذمہ داری اُمت مسلمہ کے ہر فرد کے کاندھے پر آگئی۔ پھر اللہ تعالیٰ کا اس اُمت پر یہ خصوصی فضل و کرم رہا کہ گزشتہ چودہ صدیوں میں ایک جماعت ایسی ضرور موجود رہی جویہ فریضہ بخوبی سر انجام دیتی رہی۔

موجودہ دور میں بھی ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو اپنے تئیں معاشرے کی اصلاح اور معاشرہ میں پنپتی برائیوں اور اخلاقی گراوٹوں کی بیخ کنی کے لیے شب و روز کام کررہے ہیں۔انہی لوگوں میں شمار ہوتا ہے سفیان علی فاروقی کا جن کا تعلق ایک بڑے مذہبی خانوادے اورصوبہ پنجاب کے علاقے سمندری سے ہے۔ فیس بک کی توسط سے ان کی چند تحریریں پڑھنے کا موقع ملا تو وہ تحریریں دل کوگھر کرگئیں۔ ان سے رابط ہوا تو معلوم ہوا کہ موصوف اردو ترویج کے لیے بھی بڑے زوروشور سے کام کررہے ہیں اور ”تحریک ترویج اردو پاکستان” کے چیئر مین بھی ہیں۔جب ان رابطوںمیں تسلسل آیا تو موصوف راقم الحروف کی دعوت پر لکھاریوں کی معروف ادبی تنظیم”آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن” سے منسلک ہوگئے او رآج کل اس تنظیم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز ہیں۔

گزشتہ دنوں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک ادبی نشست میں سفیان فاروقی نے جب اپنے پانچ کتابچے راقم الحروف کو پیش کیے تو کتابچوں کے نام دیکھ کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔اس لیے کہ یہ وہ موضوعات ہیں جن پر راقم الحروف گزشتہ ایک دہائی سے قلم کشائی کررہا ہے۔ ”ریگزارِقلم” کا عموی عنوان تمام کتابچوں کی پیشانی پر چمک رہا ہے۔تفصیل میں جائے بغیران کتابچوں کے صرف نام اور ذیلی عنوانات بیان کرنے سے ہی ان کتابچوں کی اہمیت قارئین پر واضح ہوجائے گی:(١)اسلام کیا چاہتا ہے؟ اس کتابچہ میں پانچ ذیلی عنوانات ہیں:اسلام اور عالمی امن’ اسلام:حقوقِ نسواں کا سب سے بڑا علم بردار’تفریح:اسلام اور عہد جدید’حقانیت اسلام:غیر مسلموں کی نظر میں’اسلامی خارجہ پالیسی اور اسلامی ممالک۔(٢)سیرت النبیۖ خوبصورت زندگی کا نصب العین۔اس کتابچے کے ذیلی عنوانات یہ ہیں:حب رسول ۖکی اہمیت’رسولِ رحمتۖ’رویے ہمارے پیغمبرۖ کے’ رہبر عالمۖ غیر مسلموں کی نظر میں’ معیارِانسانیت’اُمت مسلمہ کی سب سے اہم ضرورت۔(٣)قومی مسائل کا حل سیرت النبیۖکی روشنی میں۔اس کتابچے میں درج ذیل موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے:ہمارے زخموں کو مرہم سیرت النبی ۖکی ضرورت ہے’ سیرت النبیۖ میں پنہاں ہمارے مسائل کا حل’ قومی مسائل اور اُسوہ نبویۖ’ حکمرانی اور رعایا پروری کسے کہتے ہیں؟سیلابی سیاست۔(٤)نظامِ تعلیم و تربیت۔اس کتابچے میں درج ذیل عنوانات پر قلم کشائی کی گئی ہے:کیا ہمارا نظام تعلیم معیاری ہے؟سچ کی تعلیم وقت کی اہم ضرورت’ فارغ اوقات کو قیمتی کیسے بنائیں’خواتین ٹیچر کے بڑھتے مسائل’ کند ذہن اور مغرور بچوں کو تعلیم کیسے دی جائے’ عدم برداشت کا عفریت اور تعلیم الاخلاق۔(٥)کامیاب معیشت اور اس کو لاحق خطرات۔اس کتابچے کے ذیلی عنوانات یہ ہیں:اسلام کے چند معاشی قوانین’ملاوٹ’ کمزور معیشت اور بنیادی معاشی مسائل’کرپش کی اقسام’اثرات اور حل’کامیاب بزنس پارٹنر اور کامیابی کے اصول۔

سفیان علی فاروقی کے لکھے ان پانچ کتابچوں کے مجموعی تاثر کو ایک جملے میں اگر میں بیان کرنے کی کوشش کروں تو بغیر کسی مبالغہ آرائی کے میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ یہ تمام تحریریں اُس حکم الٰہی کی تعمیل میں لکھی گئی ہیں جو سورہ آلِ عمران کی آیت١٠٤ میں مذکور ہے:”اور تمہارے درمیان ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جس کے افراد (لوگوں کو) بھلائی کی طرف بلائیں’ نیکی کی تلقین کریں اور برائی سے روکیں۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں!”سفیان فاروقی دراصل اسی جماعت کے فرد ہیں جنہوں نے اپنے قلم کو بھلائی کا پیغام دینے پر مامور کردیا ہے۔ اُن کے تحریریں نیکی کی راہ سجھاتی ہیں اور برائی کی نشان دہی کرکے’ اُس راہ پر جانے سے روکنے کا فریضہ سرانجام دیتی ہیں۔اصلاحِ معاشرہ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا مبارک کام موصوف نے اپنے قلم کی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھا ہے۔اس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور شاباش دیتا ہوں اس لیے کہ ہمارا تو کام ہی اچھے کام کرنے والوں کو شاباش دینا ہے۔یقین مانیں کہ سفیان فاروقی جیسے لوگ ہی ہمارے معاشرے لیے صحیح معنوں میں ”روشنی کی کرن” کی مانند ہیں اور ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کہا گیا ہے:”یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی”۔ دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سفیان فاروقی کے قلم میںمزید طاقت اور تاثیر پیدا کرے تاکہ وہ اپنا کام اور بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔
Hafiz Muhammad Zahid

تحریر : حافظ محمد زاہد

Share this:
India and Pakistan
Previous Post تنگ نظر بھارت
Next Post احتساب عدالت کا شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم
Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.