geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انسانی معاشرے میں خواتین کا مقام

March 4, 2021 0 1 min read
Women
Share this:

Women

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی

خواتین انسانی معاشرے کا ایک لازمی اور قابل احترام کردار ہیں۔ کاروبار معاشرت میں مرد اور عورت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں۔کتنے آسان پیرائے میں یہ بات سمجھا دی گئی کہ جس سے نہ کسی کی اہمیت کم ہوئی اور نہ ہی ضرورت سے زائد بڑھ گئی۔قرآن مجید نے اکثر انبیاء علیھم السلام کے ساتھ انکے رشتوں کا بھی ذکر کیا ہے اور ان میں سے کچھ مردانہ رشتوں کے بارے میں تو بتایا گیا کہ وہ اپنے غلط عقائد کے باعث ان پراﷲ تعالی کی ناراضگی نازل ہوئی لیکن نبیوں سے منسوب کوئی نسوانی رشتہ ایسا نہیں ملتا جواﷲ تعالی کے غضب کا شکار ہوا ہو،بلکہ ایک برگزیدہ نبی کو گود لینے کے عوض فرعون جیسے دشمن خدا کی بیوی بھی دولت ایمان سے مالا مال کر دی گئی۔

حج جیسی عالی شان عبادت جو زندگی بھر میں صرف ایک دفعہ فرض کی گئی ہے،صرف خواتین کے لیے اسکے مناسک مسجد حرام جیسی عبادت گاہ کی بجائے میدانوں میں رکھے گئے تاکہ اگر ایک طویل سفر کے بعد خواتین حجاز مقدس پہنچیں اور انکے ایام مخصوصہ شروع ہو جائیں تو وہ حج سے محروم نہ رہیں۔اگر یہی مناسک حج مسجد میں رکھے جاتے تو ظاہر میں ان ایام میں خواتین مسجد میں داخل نہ ہوسکتیں اور طویل سفر اور خطیر اخراجات کے باوجود حج سے محروم رہ جاتیں۔ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ جب حجة الوداع کے لیے محسن نسوانیت ۖ کے ہمراہ آئیں تو انہیں مسائل کا شکار ہو گئیں،چنانچہ انہوں نے اسی حالت میں حج تو اداکرلیاکیونکہ اسکی ادائگی میدانوں میں ہونا تھی تاہم غسل کرنے کے بعد عمرہ کے مناسک بھی ادا کیے کیونکہ مناسک عمرہ مسجد حرام میں اداہوتے ہیں۔اﷲ تعالی کا عورتوں پر یہ خاص احسان ہے کہ انہیں کی خاطر حج جیسی عبادت میدانوں میں ادا کرنے کا حکم دیا۔

جنت جیسا مقام اس کائنات میں نہیں ہے جسے اﷲ تعالی نے تمام نعمتوں کا مرکز بنایاہے،حضرت آدم علیہ السلام کو جب تخلیق کے بعد جنت میں رہائش عطا کی گئی تو عورت کی اہمیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جنت جیسے مقام پر بھی حضرت آدم تنہائی کا شکار ہوئے اور بغیر عورت کے ان کا دل نہ لگا۔بائبل نے واضع طور پر بیان کیا کہ عورت کے باعث جنت سے آدم و حوا کااخراج ہوا لیکن قرآن مجیدنے جو صیغہ استعمال کیا ہے اس میں دونوں کاذکر ہے کہ شیطان نے دونوں کو بہکایا۔سورة بقرہ میں اس واقعے کی تفصیلات موجود ہیں جہاں قرآن نے عورت کا دفاع کیااور حضرت آدم کو بھی اس سہو و نسیان میں برابر کا شریک کیا۔

عمرہ ساراسال جاری رہتا ہے اور کم و بیش ساڑھے چار ہزار سالوں سے جاری ہے۔اس زمین کے سینے پر اور اس نیلی چھت کے نیچے اپنی نوعیت کی واحد عبادت ہے جو اتنے طویل عرصے سے جاری ہے ۔اس عمرہ کی عبادت میں دو ہی بڑے بڑے مناسک ہیں،طواف اورسعی بین الصفاوالمروہ،ان میں سے سعی بین الصفا والمرہ یعنی کم و بیش 50%عبادت ایک خاتون کی یاد میں کی جاتی ہے۔اﷲ تعالی کو اس مامتاکااپنے بیٹے کے لیے پانی کی تلاش میں یوں بے قرار ہوجانا اور دوپہاڑوں کے درمیان دوڑ پڑنا اس قدر پسند آیا کہ تاقیامت اسی طرح ہی لوگ بھاگیں گے تو اانکاعمرہ قبول ہوگا۔صفا مروہ کے درمیان ایک مقام نشیب کا تھا جہاں سے حضرت اسمئیل نظر نہ آتے تھے،وہاں بی بی پاک زیادہ تیز دوڑیں اور پھر جب بیٹا نظر آنے لگتا تو آہستہ ہوجاتیں،صدیوں سے اس نشیبی مقام کو نشان زد کر دیاگیاہے جہاں حجاج اس مامتاکی یاد میں تیز دوڑتے ہیںاور پھر نسبتاََ اسی طرح آہستہ ہوجاتے ہیں جس طرح وہ مقدس خاتون آہستہ ہو گئی تھیں۔

ایک انسانی معاشرے میں کسی فرد کے کتنے ہی رشتے ہوتے ہیں جو نسباََ اور سہراََاس سے وابسطہ ہوتے ہیں ،ان رشتوں میں اتنی مٹھاس پوشیدہ ہوتی ہے کہ جب کسی کو کسی غیر کے ہاں اسی طرح کی آسودگی حاصل ہو تو وہ اسے بھی انہیں رشتوں میں سے کسی کانام دے دیتاہے۔کوئی بزرگ بہت اچھا لگے تو اسے چچا کہ دیتا ہے کوئی خاتون بہت محبت کرے تو اسے خالہ کہ کر پکارنے لگتاہے وغیرہ۔مذاہب میں بھی یہ سلسلہ یو ںموجود ہے کہ عیسائیوں نے حضرت عیسی کو اﷲ تعالی کابیٹا بنا لیا،اوراپنے مذہبی پروہتوں کو ”فادریعنی باپ”اورجوخواتین اپنے آپ کومذہب کے نام پر وقف کردیں انکو ”سسٹریعنی بہن”کہ کر پکارنے لگے۔اس پس منظر میں خاتم النبیین ۖ کے ہاں سے جو رشتہ امت کو میسر آیا وہ بھی عالم نسوانیت سے ہی تعلق رکھتا ہے یعنی آپۖ نے اپنی بیویوں کو امت کی ماؤں کا درجہ دیا۔اس سے خواتین کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے کیونکہ اور کوئی رشتہ نبی نے اپنے ہاں سے امت کو نہیں دیا۔

پورے اسلامی لٹریچر میں اﷲ تعالی کے لیے کوئی مثال موجود نہیں ہے،کہیں نہیں کہاگیا کہ اﷲ تعالی فلاں پہلوان سے زیادہ طاقتور ہے یافلاں بادشاہ سے بڑا بادشاہ ہے یا فلاں دولت مند سے زیادہ بڑے خزانوں کامالک ہے ۔بس ایک مقام پر اﷲ تعالی کی رحمت کوایک انسانی رشتے سے بڑھا کر بیان کیا گیا ہے کہ اﷲ تعالی ”ماں”سے ستر گنا زیادہ پیار کرتا ہے ۔گویا اﷲ تعالی نے جو کسی کامحتاج نہیں ہے پھر بھی اپنی محبت انسانوں کے ذہنوں میں بٹھانے کے لیے ماں کا استعارہ استعمال کیا۔ماں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ حکم ملنے پر باپ ،حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بیٹے کی گردن پر چھری چلا دی لیکن ماں نے جبریل سے کہا کہ جاؤ پہلے اﷲ تعالی پوچھ آؤکہ میرے بیٹے ،حضرت موسی علیہ السلام کو کچھ ہوگا تو نہیں؟؟جبریل آسمانوں سے ہوکر واپس آیا اور کہا کہ اﷲ تعالی فرماتا ہے آپ اپنے بیٹے کو پانی میں بہا دیں اسے کچھ نہیں ہوگا۔اگرچہ دونوں بیٹوں کو کچھ نہیں ہوا لیکن مامتاکا فرق تو سامنے آگیا کہ اﷲ تعالی کی تسلی کے باوجود پھر بھی بیٹی سے کہا کہ اس صندوق کے ساتھ ساتھ جاؤ اور میرے بیٹے کاخیال رکھو۔اس ماں کے سینے میں دل بھی تو اسی اﷲ تعالی کاہی رکھاہواتھا۔

قرآن مجید سے اس بات کے واضع ثبوت ملتے ہیں کہ اﷲ تعالی نے خواتین کی طرف وحی کی جب جبریل نے حضرت ام موسی سے کہا کہ اپنے بیٹے کو پانی میں بہادیںاور جبریل نے ہی بی بی پاک مریم کو بیٹے کی خوشخبری دی۔قرآن مجید نے سورة نور میں ”مومنات الغافلات”کا لفظ استعمال کیا ہے یعنی بھولی بھالی عورتیں لیکن اس طرح کے پیاربھرے الفاظ مردوں کے لیے کہیں استعمال نہیں کیے۔آپ ۖ نے اپنی ایک حدیث میں ماں کے لیے تین درجے اور باپ کے لیے حقوق کا ایک درجہ ارشاد فرمایا۔ایک بار جب ماں کے نافرمان کے لیے دعاکی خاطرآپۖ نے ہاتھ بلند کیے تو جبریل نے فوراََ آکر کہا کہ اﷲ تعالی کہتا ہے اپنے ہاتھ نیچے کرلیں جب تک اسکی ماں اسے معاف نہیں کرے گی میں اسے معاف نہیں کروں گا۔

اسلامی احکامات شریعت میں مردوں پر سے فرض کسی صورت ساقط نہیں ہوتے لیکن ایام مخصوصہ میں عورت کے لیے یہ رعایت موجود ہے۔اسلام نے عورت پر احسان خاص کیا کہ معاش،جہاد،عدالت ،سیاست،کچہری،تھانہ اور دنیاکے وہ تمام جھنبیلے جن سے نسوانیت کا وقار مجروح ہوتا ہے ان سے اسے بری الذمہ قراردے دیا ہے۔اور طب،تعلیم،ولادت و رضاعت،خانہ داری،خاندان،اور مرد کی غیرموجودگی میں نگہداشت سمیت وہ تمام فرائض عورت کو سونپ دیے ہیں جو عورت کی فطرت کا حصہ ہیں یا اسکی فطرت کے قریب تر ہیں۔عورت کو اتنا کچھ نوازنے کے بعد حجاب،نقاب،اختلاط مردوزن سے پرہیز،چادرچاردیواری اور شرم و حیا جیسی پابندیاں بھی اس پر لاگو کیں تاکہ عورت معاشرے کی آلودگیوں سے محفوظ و مامون ہو اپنے فرائض فطری اداکر سکے۔

عورت کی عظمت کااندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ سب سے پہلے اسلام لانے والی بھی خاتون حضرت خدیجہ،سب سے پہلے شہید ہونے والی بھی خاتون حضرت سمیہ،آپ ۖ نے جس انسان کی گود میں سر رکھ کر داعی اجل کو لبیک کہا وہ بھی خاتون حضرت عائشہ،آپ ۖ کی سب سے پہلی تجارتی حصہ دار بھی ایک خاتون حضرت خدیجہ اورآپ ۖ کو سب سے زیادہ عزیز اور پیاری بھی ایک خاتون حضرت فاطمہ۔آپ ۖ نے بیٹیوں کی پیدائش پر نہ صرف یہ کہ جنت کی بشارت دی بلکہ اچھی طرح پرورش کرنے والے کو جنت میں اپناپڑوسی ہونے کا مژدہ سنایا۔محسن نسوانیت ۖنے بیٹی کو اﷲ تعالی رحمت قراردیا،جس مسلمان کے ہاں بیٹی جنم لیتی اس کے ہاں مبارک باد کے خود تشریف لے جاتے تھے،اور بیٹیاں ہی تھیںجنہیں سب سے پہلے اسلام نے زندہ درگور ہونے سے بچایا۔روزمحشر بھی اﷲ تعالی لڑکی سے ہی پوچھے گا کہ آخر تجھے کس جرم میں زندہ درگورکیاگیا۔

عورت کو جہیز کے پیمانے میں تولنایا اسے شوہر کی چتاکے ساتھ ستی کردینا،عورت کو کمانے کی مشین بنالینایا اسے حوس نفس کی تسکین کا ذریعہ سمجھنا،اسکی مسکراہٹوں کوکاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنایا اسے مذہب کے نام پر بنیادی انسانی حقوق سے ہی محروم کردینایا اسے گھر سے نکال کر محفل کی زینت بنانایااسے پازیپ پہنا کراپنی آنکھوں کی ٹھنڈک کا اہتمام کرنایا اسے پردہ سکرین پرلاکر اسکی نسوانیت کی توہین کرنایا اسے سڑکوں پر اور سیاست میں گھسیٹ کرایوان ہائے اقتدارسمیت اسکی صلاحیتوں کو اسکی فطرت کے خلاف استعمال کرناگویاعورتوں کا ،خواتین کا،صنف نازک کااور نوخیزوناتواں بچیوں کا بدترین استحصال کرنے کے مترادف ہے۔ایسے سیکولرلوگ قانون کے نہیں بلکہ انسانی تاریخ کے اور آنے والی نسلوں کے بدترین دشمن اور اپنے مناصب کے بدترین خائن اور عالم نسوانیت کے حقیقی مجرم ہیں جو حقوق نسواں کے نام پر استحصال نسواں کرتے چلے جا رہے ہیں۔

تحریر : ڈاکٹر ساجد خاکوانی
drsajidkhakwani@gmail.com

Share this:
Narendra Modi
Previous Post مودی پھنس گیا
Next Post چھوٹی سی التجا
International Women's Day

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.