geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صومالیہ: صدارتی مذاکرات کی ناکامی کے بعد بم دھماکے میں تیرہ سکیورٹی اہلکار ہلاک

February 8, 2021 0 1 min read
Somalia Security Forces
Share this:

Somalia Security Forces

صومالیہ (اصل میڈیا ڈیسک) یہ حملہ نئے صدر کے انتخاب کے مسئلے پر جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ناکام ہو جانے کے فوراً بعد ہوا۔ شدت پسند اسلامی گروپ الشباب نے طوس مریب قصبے کے قریب ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

صومالیہ میں نئے صدر کے انتخاب کے مسئلے پر جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے اتوار کے روز سیاست دانوں کے درمیان ہونے والی ہنگامی مذاکرات ناکام ہوجانے کے فوراً بعد ہی سڑک کے کنارے ایک بم دھماکہ ہوا جس میں صومالیائی سکیورٹی فورسز کے کم از کم تیرہ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایک اعلی فوجی افسر جنرل مسعود محمد نے بتایا کہ جلمدج ریاست کی علاقائی انٹلیجنس یونٹ کا قافلہ سڑک کے کنارے نصب کردہ بم کا نشانہ بن گیا۔ یہ قافلہ طوس مریب قصبے کی جانب جا رہا تھا، جہاں صومالیہ میں انتخابات میں ہونے والی تاخیر کے مسئلے پر سیاست دانوں کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔

صدر محمد عبدالحئی محمد کی مدت کار کردگی کے اختتام سے چند دنوں قبل سنیچر کے روز ہونے والی یہ بات چیت کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی تھی۔

جنرل مسعود محمد نے بتایا ”ہمیں جلمدج صوبے میں اپنے تیرہ سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی افسوس ناک خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ایک دھماکے میں ان کی گاڑی تباہ ہوگئی۔”

ہلاک ہونے والوں میں صوبے کے ایک سینیئر انٹلیجنس افسر شامل تھے۔ شدت پسند اسلامی گروپ الشباب نے اپنے اندلس ریڈیو اسٹیشن سے نشر کیے گئے ایک بیان میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ دارلحکومت موغادیشو کے شمال میں واقع طوس مریب قصبے میں ملکی سیاسی رہنماوں کی میٹنگ کے دوران اس شدت پسند گروپ نے اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

صومالیہ میں نئے سربراہ مملکت کے انتخاب کے لیے مرکزی حکومت اور وفاقی ریاستوں کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جاری بات چیت نا کام ہوگئی جس کے بعد آٹھ فروری کومجوزہ انتخاب کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

کسی قرارداد کی منظوری کے بغیر ہی مذاکرات ٹوٹ جانے کی وجہ سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے، جو پہلے ہی انتہا پسندی اور بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت کے مسئلے سے دوچار ہے۔

ملکی وزیر اطلاعات عثمان دوبے نے بتایا کہ علاقائی الیکشن کمیشنوں کے عملے کے حوالے سے معاہدہ نہیں ہوسکا اور صدر محمد عبدالحئی جمعے کے روز دارالحکومت موغادیشو واپس لوٹ گئے تھے۔

عثمان دوبے کا کہنا تھا ”کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا۔ حکومت نے تمام تنازعات پر بات چیت کرنے اور انہیں حل کرنے کی پیش کش کی تھی لیکن ہمارے بعض بھائی اسے سمجھنے میں نا کام رہے اور انہوں نے مسئلے کو حل کرنے سے انکار کردیا۔” انہوں نے مزید کہا ”حکومت نے کافی لچک کا مظاہرہ کیا، مصالحت کرنے کی کوشش، نرم روی اختیار کی اور بات چیت کے لیے تیار تھی لیکن بعض رہنماوں نے ہمارے اس نرم رویے کا بے جا فائدہ اٹھانے کی کوشش۔ لیکن یہ نہیں ہوگا۔“

Share this:
NATO
Previous Post نیٹو کے دفاعی اخراجات میں جرمنی کا ریکارڈ اضافہ
Next Post امریکا انسانی حقوق کونسل میں دوبارہ شامل ہو گا
Biden

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.