geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست ترک کرے: صدر مملکت

March 25, 2021 0 1 min read
Arif Alawi
Share this:

Arif Alawi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب اور مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔

یومِ پاکستان کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے عظیم الشان پریڈ کے انعقاد پر افواج پاکستان اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان آج کے دن پیش کی گئی تھی اور 7 سال کے قلیل عرصے میں مسلمانان برصغیر آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوئے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی صلاحیت میں خود مختاری حاصل کرچکے ہیں، جنگ ہویا اندرونی خلفشار، دہشتگردی ہویا قدرتی آفت، عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے، دنیا کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے اور ہم نے کم وسائل کے باوجود وبا کا سامنا کیا، بہت جلد کورونا پر قابو پالیں گے لیکن احتیاط لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابی کی دنیا معترف ہے، پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں دہشتگردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا، ہم پورے خطے میں امن و سلامتی چاہتے ہیں اور ترقی کے خواہشمند ہیں، جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہا پسندی کی سیاست کو ترک کردے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے پرعزم اور ہر قسم کی صلاحیت سے لیس ہیں، ہم اپنی آزادی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پرامن بقائے باہمی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا جز ہے، ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے اور 5 اگست کا اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے، کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی، بلاشبہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، ہم دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے جب کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا نوٹس لے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ چین ہمارا حقیقی اور سچا دوست ہے، دفاع، معیشت اور سفارتکاری سمیت ہر شعبے میں پاک چین تعاون مضبوط ہورہا ہے، چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ریاستوں اور سینٹرل ایشیا کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں، باہمی اختلافات بھلا کر اسلامی فوبیہ کا مقابلہ کیا جائے۔

Share this:
Lahore Corona Cases
Previous Post لاہور: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ
Next Post بلوچستان: 23 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی
Corona Vaccine

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.