geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنوبی یورپ میں مہاجرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور المناک حالات

August 4, 2020 1 1 min read
Refugees
Share this:

Refugees

اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) حد سے زیادہ بھرے ہوئے کیمپ اور غم و غصہ، جنوبی یورپ میں مہاجرین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جنوبی اٹلی میں کئی شہروں کے بلدیاتی نمائندوں نے واضح طور پر حکومت کو تنبیہ کرنا شروع کر دی ہے۔

جنوبی اٹلی میں وہ کیمپ بھی بہت زیادہ بھرے ہوئے ہیں، جہاں پناہ کے متلاشی غیر ملکیوں کی پہلی مرتبہ رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مقامی آبادی میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ ایسا صرف اٹلی میں ہی نہیں ہے، بلکہ بحیرہ روم کے علاقے کی کئی دیگر ریاستوں کو بھی ایسے ہی حالات کا سامنا ہے۔

اٹلی کے کئی شہر ایسے ہیں، جہاں کے میئر مرکزی حکومت سے بہت ناراض ہیں۔ ان کو روم حکومت سے شکایت یہ ہے کہ ان کے زیر انتظام بلدیاتی علاقوں میں ان دنوں گرمی ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکی ہے، اور بہت سے مہاجر کیمپ ایسے ہیں، جو بہت چھوٹے ہونے کے باوجود بھرے پڑے ہیں اور جہاں عمومی حالات ناگفتہ بہ ہیں۔ ساتھ ہی یہ بلدیاتی نمائندے یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ ایسے مہاجر کیمپوں میں نئے مہاجرین رکھے جانے پر پابندی لگائی جائے۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے امدادی ادارے کے مطابق اس سال کے دوران اب تک بحیرہ روم کے راستے صرف اٹلی پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ تعداد گزشتہ برس کے دوران اسی عرصے میں اٹلی کے ساحلوں تک پہنچنے والے پناہ کے متلاشی لوگوں کے مقابلے میں نو ہزار زیادہ ہے۔

ان مہاجرین کی مدد کرنے والی ایک تنظیم ‘سی واچ‘ کے جرمنی سے تعلق رکھنے والے رضاکار فیلِکس وائس ابھی حال ہی میں کئی ہفتوں تک اطالوی جزیرے لامپےڈوسا کے قریب سمندر میں ایسے مہاجرین کی مدد کرنے کے بعد واپس وطن پہنچے۔

فیلِکس وائس کہتے ہیں، ”اٹلی کے جزیرے لامپےڈوسا میں حالات بہت خراب ہیں اور ان میں مزید خرابی کا شدید اندیشہ ہے۔ وہاں کافی زیادہ کشیدگی پائی جاتی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وہاں تقریباﹰ ساڑھے پانچ ہزار پناہ گزین پہنچے۔ اس کا مطلب ہے کہ سمندری راستے سے مہاجرین سے بھری ہوئی روزانہ کم از کم دو تین کشتیاں لامپےڈوسا کے ساحلوں تک پہنچتی ہیں۔‘‘

سمندری علاقوں میں مہاجرین کی مدد کرنے والے جرمن رضاکاروں کے مطابق لامپےڈوسا کے جزیرے پر اب تک تارکین وطن پر کوئی باقاعدہ حملے تو دیکھنے میں نہیں آئے۔ لیکن دو ایسے چھوٹے شپ یارڈ، جہاں لکڑی کی بنی ہوئی وہ کشتیاں رکھی جاتی تھیں جن میں سوار ہو کر پناہ کے متلاشی غیر ملکی یورپ تک سمندری سفر کرتے ہیں، ان کو حال ہی میں آگ لگا دی گئی تھی۔

فیلِکس وائس کے مطابق انہوں نے یہ مشاہدہ بھی کیا ہے کہ ماضی میں لامپےڈوسا کے مقامی باشندے تارکین وطن کے بارے میں کھلے پن کی سوچ کا مظاہرہ کرتے تھے، لیکن اب مقامی آبادی کی سوچ اور مزاج دونوں بدل چکے ہیں۔

بحیرہ روم کے پانیوں میں مہاجرین کی مدد کرنے والے رضاکاروں کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اٹلی سمیت کئی ممالک کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔ لامپےڈوسا کے جزیرے کو زیادہ تر آمدنی سیاحتی شعبے سے ہوتی تھی، جو اب بری طرح بحران کا شکار ہو چکا ہے۔

اس دوران ایک تنازعہ یہ بھی پیدا ہوا ہے کہ بحیرہ روم کے اطالوی جزیروں پر مقامی حکومتوں کو جس طرح کے حالات اور بےچینی کا سامنا ہے، اس کا ذمے دار کون ہے؟

مقامی حکومتوں کو خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی شدت میں کمی کے بعد یہی ہزاروں تارکین وطن مقامی سیاحتی شعبے کو مزید متاثر کریں گے۔ اس کے برعکس مرکزی حکومت کا ارادہ ہے کہ ان تارکین وطن کو فی الحال انہی جزیروں پر قرنطینہ میں رکھا جائے۔

ان حالات میں اٹلی میں دائیں باز وکی عوامیت پسند جماعت ‘لیگا‘ کے رہنما ماتیو سالوینی جیسے سیاست دانوں کی کوشش ہے کہ وہ اس کشیدگی اور بے چینی کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کریں۔

اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ سالوینی نے، جو ماضی میں اٹلی کے وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پچھلے ہفتے لامپےڈوسا کے اپنے دورے کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس جزیرے پر سیاحتی شعبے اور مقامی ماہی گیروں کی بری صورت حال کے ذمے دار وہ کئی ہزار مہاجرین بھی ہیں، جو آج بھی سمندری راستوں سے اس جزیرے تک پہنچ رہے ہیں۔

Share this:
kashmir Curfew
Previous Post 5 اگست اقدامات؛ بھارت نے احتجاج دبانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا
Next Post ایغور مسلم اقلیت کے حقوق: چین پر مغربی دباؤ کا خیر مقدم
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.