geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کوئی خلائی مخلوق ’ایک بار پھر‘ ہمیں ریڈیو سگنل بھیج رہی ہے؟

December 22, 2020 0 1 min read
Tau Boötis b
Share this:

Tau Boötis b

ایمسٹریڈیم: ماہرینِ فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے کچھ غیرمعمولی ریڈیو سگنل دریافت کیے ہیں جو بظاہر ہمارے نظامِ شمسی سے 51 نوری سال دور ایک سیارے سے آ رہے ہیں۔

اگرچہ سائنسدانوں نے ان سگنلوں کے کسی بھی خلائی مخلوق سے ممکنہ تعلق کے بارے میں کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے لیکن بعض حلقے انہیں ’خلائی مخلوق کے پیغام‘ قرار دے رہے ہیں جو ایک گمراہ کن بات ہے۔

’’ٹاؤ بوووتیس‘‘ (Tau Boötes) نامی ستارے کے گرد چکر لگانے والے اس سیارے کا موجودہ نام ’’ٹاؤ بوووتیس بی‘‘ (Tau Boötes b) ہے۔ 1996 میں دریافت کیا گیا یہ سیارہ ہمارے نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے ’’مشتری‘‘ سے بھی تقریباً چھ گنا بڑا ہے جبکہ اس کی سطح کا درجہ حرارت لگ بھگ 1430 ڈگری سینٹی گریڈ معلوم کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: ’ترقی یافتہ خلائی مخلوق کے ریڈیوسگنلز دریافت کرلیے،‘ سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ

ہالینڈ میں ریڈیو دوربینوں کے وسیع نیٹ ورک ’’لوفار‘‘ (LOFAR) یعنی ’’لو فریکوینسی ایرے‘‘ سے 2016 اور 2017 میں مذکورہ ستارے اور اس کے قریبی علاقے کا ایک ریڈیو سروے کیا گیا تھا۔

گزشتہ برس (2019 میں) ہالینڈ، برطانیہ، فرانس، امریکا اور جنوبی افریقہ کے ماہرین پر مشتمل ایک بین الاقوامی ٹیم نے اس سروے میں ہونے والے مشاہدات کا ایک بار پھر جائزہ لیا تو ان پر ’’ٹاؤ بوووتیس بی‘‘ کی سمت سے آنے والے ریڈیو سگنلوں کا انکشاف ہوا۔

پہلے انہیں غلطی سمجھا گیا لیکن جب مزید احتیاط کے ساتھ یہی تجزیہ ایک بار پھر دہرایا گیا تو یہ سگنل بالکل درست معلوم ہوئے۔

ٹاؤ بوووتیس بی کی جسامت کے پیشِ نظر یہ بات خارج از امکان ہے کہ یہ سگنل کسی خلائی مخلوق نے بھیجے ہوں گے۔ البتہ ہم اتنا ضرور جانتے ہیں کہ اگر کوئی سیارہ ہمارے مشتری جتنا یا اس سے بھی بڑا ہو تو اس سے قدرتی طور پر ریڈیو لہریں خارج ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ٹاؤ بووتیس بی کا معاملہ بھی شاید اسی نوعیت کا ہے، تاہم اتنی زیادہ دوری اور کمزور سگنلوں کی بناء پر فی الحال وہ پورے یقین سے نہیں بتا سکتے کہ یہ سگنل ’’ٹاؤ بووتیس بی‘‘ کی طرف سے آرہے ہیں یا پھر اس کے مرکزی ستارے کی جانب سے۔

یہ جاننے کے لیے مستقبل میں مزید محتاط اور مفصل مشاہدات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

فی الحال اس بارے میں مفروضہ یہ ہے کہ کیونکہ ’’ٹاؤ بووتیس بی‘‘ اپنے مرکزی ستارے سے بہت قریب ہے اور اس کی کمیت بھی بہت زیادہ ہے، لہٰذا بہت ممکن ہے کہ یہ ریڈیو لہریں اس ستارے سے اٹھنے والی شمسی ہواؤں (سولر وِنڈز) اور سیارے کے طاقتور مقناطیسی میدان میں تصادم کی وجہ سے خارج ہورہی ہوں گی۔

یہ تحقیق آن لائن ریسرچ جرنل ’’ایسٹرونومی اینڈ ایسٹروفزکس‘‘ کے تازہ ترین شمارے میں اشاعت کے لیے منظور کی جا چکی ہے۔

Share this:
Quaid-e-Azam
Previous Post قائد اعظم محمد علی جناح برعظیم میں نشاة ثانیہ کا پہلا پتھر
Next Post اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی حکومت پر برہم
Pervez Elahi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.