geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسپین میں کورونا وائرس کے مریض ہسپتالوں سے فرار ہونا شروع ہو گئے

March 25, 2020 2 1 min read
Spain Police
Share this:

Spain Police

اسپین (اصل میڈیا ڈیسک) اسپین میں کورونا وائرس تقریباﹰ تین ہزار افراد کی جان لے چکا ہے۔ اب وہاں بہت سے مریض ہسپتالوں سے فرار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ملکی پولیس کے سربراہ کے مطابق ان مفرور مریضوں نے حکام کو نئی ’غیر ضروری‘ مشکل میں ڈال دیا ہے۔

اسپین کی نیشنل پولیس کے سربراہ خوزے آنجیل گونزالیس نے میڈرڈ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کے کئی ہسپتالوں سے اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کوِوڈ انیس کے مریضوں کے فرار کے واقعات کی اطلاعات مل چکی ہیں۔

انہوں نے کہا، ”ان مریضوں کے فرار کے واقعات نے ملکی سکیورٹی حکام کو ایک ایسے ‘بہت بڑے لیکن قطعی غیر ضروری‘ کام میں ڈال دیا ہے، جس کا مقصد ایسے ‘مفرور‘ مریضوں کو تلاش کر کے دوبارہ ہسپتالوں میں پہنچانا ہے۔

خوزے آنجیل گونزالیس نے بتایا کہ منگل چوبیس مارچ کو بھی ملکی دارالحکومت میڈرڈ کے نواح میں لیگانیس اور مشرقی اسپین کے ساحلی علاقے کے قصبے بَینی دورم سے ایسے دو واقعات کی اطلاعات ملیں، جن میں نہ صرف کورونا وائرس کے مریض ہسپتالوں سے فرار ہو گئے بلکہ بہت سے ‘غیر ذمے دار شہری‘ سول کرفیو کے تحت گھروں سے نکلنے پر پابندی کی خلاف ورزیوں کے مرتکب بھی ہوئے۔

اسپین کی نیشنل پولیس کے سربراہ کے بقول گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اسی کے قریب ایسے افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا، جو اپنے گھروں میں رہنے کے بجائے ‘انتہائی غیر ذمے داری اور سماجی عدم یکجہتی‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرعام گھوم پھر رہے تھے۔

فرانسیسی حکومت کی طرف سے گزشتہ جمعرات کو ملکی سطح پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں سیاحوں میں مشہور خوابوں کا شہر پیرس بھی بالکل خاموش ہو گیا ہے۔ پیرس کے مقامی باسیوں کو بھی کہہ دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ گھروں سے نہ نکلیں۔ یہ وہ شہر ہے، جس کے کیفے جنگوں میں بھی کبھی بند نہیں ہوئے تھے۔

اسپین جنوبی یورپ کا ایک ایسا ملک ہے، جہاں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک تقریباﹰ تین ہزار افراد ہلاک اور بیالیس ہزار سے زائد بیمار ہو چکے ہیں۔ کووِڈ انیس نامی بیماری کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کی وجہ سے اسپین پوری دنیا میں اس وقت اٹلی اور چین کے بعد تیسرے اور یورپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔

میڈرڈ میں ملکی حکومت نے پندرہ مارچ سے اسپین کے مجموعی طور پر سینتالیس ملین شہریوں کے کسی بہت ضروری وجہ کے بغیر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

آج بدھ پچیس مارچ کو ہسپانوی پارلیمان میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی حکومت کی طرف سے پیش کردہ ایک ایسی قرارداد پر رائے شماری بھی ہو رہی ہے، جس میں ملک میں نافذ ایمرجنسی میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے۔

پندرہ مارچ کو نافذ کی گئی ایمرجنسی بھی دو ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی اور آج اگر پارلیمان نے اس ہنگامی حالت کی مدت میں مزید دو ہفتے کی توسیع کر دی، تو عام شہریوں کے کسی بہت ضروری کام کے علاوہ اپنے گھروں سے نکلنے پر گیارہ اپریل تک پابندی رہے گی۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post بھارت: لاک ڈاون کا پہلا دن اور پریشانیاں ہزار
Next Post اس لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جانا چاہیے جس سے ٹرانسپورٹ بند ہو: وزیراعظم
Imran Khan

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.