geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سری لنکا حملے، ہلاکتوں کی تعداد 290 ہو گئی

April 23, 2019 0 1 min read
Sri Lanka Attack
Share this:

Sri Lanka Attack

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے سلسلہ وار بم حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ چکی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ان بم حملوں میں سے سات خودکش تھے۔

سری لنکا میں کئی دہائیوں تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اتوار کا دن انسانی جانوں کے ضیاع کے اعتبار سے بدترین تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسٹر کے روز ہونے والے ان حملوں میں زخمیوں کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ان بم حملوں میں سے سات خودکش تھے۔ ان حملوں میں ملک کے تین گرجا گھروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہاں مسیحیوں کی ایک بڑی تعداد ایسٹر کی عبادات کے لیے جمع تھی۔ اس کے علاوہ غیرملکی سیاحوں کے حامل اہم ہوٹل بھی ان بم حملوں کا نشانہ بنے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ چھ مقامات پر ان بم حملوں کے بعد مزید دو بم دھماکے تب ہوئے، جب سکیورٹی اہلکار مشتبہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں میں مصروف تھے۔ پولیس نے ان حملوں سے تعلق کے شبے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

ان واقعات کو 24 گھنٹوں سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اتوار کی شب سری لنکا کی فورسز نے کولمبو کے ہوائی اڈے پر نصب ایک بم بھی ناکارہ بنایا۔

ان واقعات کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا، تاہم پیر کی علی الصبح اس کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا۔ حکومت نے ان حملوں کے بعد ملک بھر میں دو روزہ چھٹی کا اعلان کیا ہے اور تمام تعلیمی اداروں کے علاوہ کولمبو کی اسٹاک مارکیٹ بھی آج بند ہے۔

21 ملین کی آبادی والے ملک سری لنکا میں ان حملوں کا مرکزی ہدف مسیحی برداری تھی، جو مجموعی ملکی آبادی کا قریب سات فیصد بنتی ہے، تاہم بہ ظاہر غیرملکی بھی ان حملوں کا ہدف تھے۔

سری لنکا کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 37 غیر ملکی شہری تھے، جن میں سے تین بھارتی، تین برطانوی، دو ترک اور ایک پرتگالی شہری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دو ایسے افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں، جو بیک وقت امریکا اور برطانیہ کے شہری تھے۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق 25 غیرملکیوں کی نعشوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے، جب کہ نو غیرملکی لاپتا ہیں۔ جاپانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جاپان کا ایک شہری بھی شامل ہے۔

Share this:
India Elections
Previous Post بھارت: مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی مسلسل کم ہوتی ہوئی
Next Post حکومت کا چھ ارکان قومی اسمبلی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعتراف
Asif Zardari and Bilawal Bhutto

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.