geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ریاست مدینہ ؟

October 9, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : امتیاز علی شاکر

یثرب کو مدینہ منورہ بنا کر ریاست مدینہ کی بنیاد رکھنے والی عظیم ہستی حضرت محمدۖ کی سچائی و ایمانداری کایہ عالم تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا کہ آپ ۖ کے دشمن اور مخالفین بھی آپۖ کی سچائی، ایمانداری اور انصاف پسندی پر کامل یقین رکھتے اور گواہی دیتے تھے، ہیں اور دیتے رہیں گے۔یہاں تک کہ صدیوں بعدبھی 1978ء میں امریکی ماہر فلکیات ومورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے انسانی تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کے عنوان سے ایک کتاب لکھی جس میںسو متاثر کن شخصیات کی درجہ بندی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا درجہ دیا ۔آپ ۖ کے عدل کے چرچے سن کرآپۖ کے مخالفین بھی اپنے فیصلے آپۖکی عدالت میں حصول انصاف کیلئے پیش کرتے۔آپۖ کے قول و فعل کی ہم آہنگی آپۖ کی عظیم ہستی کی آئینہ دارہے۔ریاست مدینہ کے موضوع پرتاریخ سے حوالے پیش کروں توتحریرطویل ہوجائے گی جبکہ آج چند لفظوں میں بات کرنے کا موڈ ہے۔

وزیراعظم عمران خان پاکستان کوریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں توخوشی ہوتی ہے۔جب اُن کے اقدامات اورقول فعل کاتضاددیکھتے ہیں توشدیدجھٹکالگتاہے۔سوال یہ ہے کہ ریاست مدینہ کی حکومت منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں،رشوت خوروں،جھوٹی گواہی دینے والوں،کرسی عدل پربیٹھ کرانصاف میں ڈنڈی مارنے والوں کے ساتھ کیساسلوک کیاکرتی تھی؟ریاست مدینہ آسیہ ملعونہ جیسی گستاخہ کوکیسے رہاکرکے بیرون ملک بھیج سکتی ہے؟فرض کریں آسیہ معلونہ بے گناہ تھی توپھراُن تفتیشی افسران اورججزکوسخت سزادی جاتی جنہوں نے اسے گناہگارتسلیم کرکے سزاموت سنائی تھی۔یہ کیسے ممکن ہے کہ آسیہ معلومہ بھی بے گناہ ہوجائے اوراسے سزاموت سنانے والے پولیس آفیسراورججز بھی ایمانداراورفرض شناص رہیں؟پھرپاکستانی مسلمانوں کووزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آسیہ معلونہ کوآزادعدلیہ نے بری کیاحکومت کااس میں کوئی کردارنہیں جبکہ امریکہ میں ایک انٹریومیں سینہ تان کرکہاکہ ہم نے پاکستانی مسلمانوں کے شدیداحتجاج کے باوجوداحتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی اُنہیں جیلوں میں قید کرکے آسیہ معلونہ کونہ صرف بری کیابلکہ بیرون ملک بھیجاتومیرے کپتان آپ کے منہ سے اب ریاست مدینہ والی بات سمجھ نہیں آتی۔ریاست مدینہ میں چورکے بلاامتیاز ہاتھ کاٹے جاتے ہیں۔

بڑے چوروں کے دباومیں آکرکمزورعوام پرچوروں کومسلط نہیں کیاجاتا۔ریاست مدینہ کے ادارے سودی نظام کے تحت ایک لمحہ بھی نہیں چلتے۔ریاست مدینہ میں صاحب حیثیت لوگ زکواةدیتے ہیں جسے انتظامیہ کمزورطبقے پرخرچ کرتی ہے۔ریاست مدینہ میں لوگوں کوحق دیاجاتابھیک منگے نہیں بنایاجاتا۔ریاست مدینہ میں سب کااحتساب کیاجاتاہے آپ نے پانامہ لیک میں چارسوسے زائدلوگوں کا ذکرآنے کے بعد فقط میاں نوازشریف کااحتساب چاہا۔چیئرمین نیب نے کہاکہ سعودی عرب جیسے اختیارات ملیں توتین ہفتوں میں لوٹی دولت واپس لاسکتاہوں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دورہ امریکہ کے موقع پرکہاکہ چین جیسے اختیارات ملیں توملک سے کرپشن اورغربت ختم کردوں،اب دورہ چین پرپھرکہاکہ چین نے کرپشن ختم کی مجھے چین جیسے اختیارات حاصل ہوں تومیں بھی چین کی طرح 500کرپٹ افرادکوجیل میں ڈال دوں۔چیئرمین نیب نے سعودی عرب جیسے اختیارات مانگے جس کے بعدان کی بے اختیاری اوربے بسی اُس وقت کھل کرسامنے آئی جب ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کاروباری طبقے کوتسلیاں دینے کی کوشش میں بارباردہریاکہ کاروباری حضرات کھل کرکام کریں نیب اُن کوپریشان نہیں کرے گابلکہ پہلے سے درج کیسسزبھی واپس لے لے گا۔حکمرانوں کویہ معلوم ہی نہیں کہ وہ پاکستان کے حکمران ہیں چین یاسعودی عرب کے نہیں۔

آپ کے پاس جووسائل اوراختیارات ہیں اُن کے مطابق مسائل حل کرنے پرتوجہ دیں۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے اعتراف کیا کہ بیرون ملک بھیجی گئی رقم واپس پاکستان نہیں لائی جاسکتی۔بیرون ملک بھیجے گئے سرمائے کو واپس پاکستان لانے کا کوئی قانونی طریقہ نہیں ہے، پاکستانی اب بھی اپنا سرمایہ بیرون ملک بھیج رہے ہیں جس میں کرپشن کا پیسہ 15 سے 20 فیصد ہے،پاکستانی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے کاروباری افراد کا اعتماد بحال کرنا ہوگا،مالدار افراد نے اپنے گھر بیرون ملک بنائے ہوئے ہیں،ان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔چیئرمین ایف بی آرکے بیان میں صاف صاف کہاگیاہے کہ لوٹی گئی دولت واپس پاکستان نہیں لائی جاسکتی اوراب بھی یعنی ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورحکومت میں بھی 20فیصدتک کرپشن کی دولت بیرون ملک جارہی ہے۔

معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے کاروباری افراد کا اعتماد بحال کرنے سے مرادہے کہ نہ توکرپشن ختم ہوسکتی ہے اورنہ ہی ملکی دولت کوبیرون ملک جانے سے روکاجاسکتاہے ۔حکومت کے پاس معیشت کو ٹھیک کرنے کاایک ہی طریقہ ہے کہ کمزورعوام کاخون چونسے والے مافیاکوکاروباری کالقب دے کرکھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ جائومال بناو،پیسہ کمائو،کمزور،غریب پاکستانیوں سینکڑوںارب ٹیکس اکٹھا کرو حکومت تمہیں آدھامعاف کردے گی اورکچھ نہ کچھ ٹیکس حکومت کودووزیراعظم عمران خان غریبوں پرخرچ کرناچاہتے ہیں۔

ہم بھی جانتے ہیں کہ تبدیلی ایک دن میں نہیں آتی پرایک سال گزرجانے کے بعدبھی ریاست کی سمت ریاست مدینہ جیسے نظام کی طرف سیدھی نہیں۔قول وفعل کاتضاد اس قدرشدیدہے کہ خودوزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ جویوٹرین نہیں لیتاوہ بڑااورکامیاب لیڈرنہیں ہوسکتا۔ریاست مدینہ کی خودہی مخالفت کردی جناب نے،ریاست مدینہ کے حاکم توحاکم کسی عام شہری کے قوم وفعل میںبھی تضادنہیں ہوناچاہئے۔ریاست مدینہ کے حکمران جھوٹے یابے بس نہیں ہوتے جناب وزیراعظم مجھے یقین ہے کہ آپ جھوٹے نہیں آپ کے پاس ٹیکس چورمافیاکوٹیکس معاف کرنے کااختیارہے پرکرپٹ لوگوں کوجیل بھیجنے کااختیارنہیں۔اختیارنہیں توپھرکپتان یہ کیوں کہاکرتے تھے کہ کسی کونہیں چھوڑوں گا؟

ریاست اورعدلیہ کے پاس گستاخ خان رسول اللہ ۖ کوبری کرکے بیرون ملک فرارکروانے کااختیارہے پرانہیں آئین پاکستان اوردین اسلام کے مطابق سزادینے کااختیارنہیں ہے۔آپ بے بس ہیں توعوام کوسچ بتاکرعہدہ چھوڑدیں۔آپکایہ کہناکہ لوگوں میں صبرنہیں انتہائی غلط ہے ہم قیامت تک صبرکرنے کیلئے تیارہیں پراُس کیلئے آپ کواپنی سمت درست کرناہوگی موجودہ حالات میں توایک لمحہ بھی برداشت نہیں کرسکتے پھربھی ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے تاکہ ریاست مدینہ نہیں توکم ازکم جمہورت کاتسلسل تو قائم رہے۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com.
03134237099

Share this:
Mureed Abbas
Previous Post مرید عباس کیس: مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار، ابتدائی بیان میں انکشافات
Next Post سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کر دیا
Sri Lanka

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.