geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ریاست مدینہ تو بس سرکار مدینہ کا کام تھا

October 20, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ان گزشتہ چودہ پندرہ مہینوں میں عوام پاکستان عمران خان صاحب کی شخصیت، قابلیت اور صلاحیتوں سے بہتر طور آگاہ ہوچکے ہیں۔ ان کے بلند و بانگ دعوؤں اور عملی اقدامات کی حقیقت بھی جان چکے ہیں کہ کس طرح انہوں نے اپنے سیاسی جلسوں کے دوران عوام کو سنہرے دور کے خواب دکھلائے اور برسر اقتدار آنے کے بعد اپنے کسی ایک دعوے پر بھی عملدرآمد کی بجائے ، روایتی سیاستدانوں سے بھی ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے یوٹرن پر یوٹرن لیتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی انہوں نے کنونشن سینٹراسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانون کو مختلف صنعتوں میں انٹرن شپ کروائیں گے ،10 لاکھ نوجوانوں کوقرضے دیں گے ، مگر اب ملک کے نوجوانوں کو ان پر پہلے جیسا اعتماد ہرگز نہیں رہا،کیونکہ عمران خان نے مسند اقتدار سنبھالتے ہی پہلے سو دن کا جو منصوبہ پیش کیا تھا اس میں نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرنے اور50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا اعلان تھا۔

ابھی چند ماہ قبل ہی وفاقی وزیر فیصل وائوڈا نے بھی پورے فخر و انبساط کے ساتھ قوم کو یہ خوش خبری سنائی تھی کہ حکومتی اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں ملازمتوں کا سیلاب آنے والا ہے مگر اس خوش خبری کے عملی قالب میں ڈھلنے کی اب تک نوبت نہیں آ سکی۔ اس کے برعکس وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا عوام کو ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے جو بیان سامنے آیا وہ عام لوگوں، خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر اعتماد کا اظہار کرنے والوں کیلئے اضطراب سے خالی نہیں۔حکومت کا ایک سال گزرنے کے بعداب فواد چودھری عوام سے فرمارہے ہیں کہ وہ حکومت سے نوکریاں نہ مانگیں ، اس طرح فواد چودھری نے تحریک انصاف کے منشور ہی کی تردید کردی ہے ۔ فواد چودھری نے مزید فرمایا کہ حکومت سرکاری شعبے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا تو دور کی بات، چار سو محکموں کو بندکرنے پر غورکررہی ہے ۔ فواد چودھری کے فرمودات کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ یا تو پہلے عمران خان اور ان کے مشیروں کو علم نہیں تھا کہ وہ کیا وعدے کررہے ہیں یا پھر اب فواد چودھری کو حقیقت حال کا علم ہو ا ہے کہ سرکار ایک کروڑ نوکریاں نہیں فراہم کرسکتی۔ جبکہ آئین پاکستان کی دفعات 25 سے 38 تک کا مطالعہ کیا جائے تو ان دفعات میں شہریوں کی تمام بنیادی ضروریات بشمول تعلیم، صحت اور روزگار بلا امتیاز پوری کرنا ریاست کی ذمہ داری بیان کی گئی ہے۔

سب جانتے ہیں کہ سرکاری دفاتر، مختلف سروسز، ایجنسیوں اور بین الاقوامی نوعیت کے سرکاری اداروں کی ملازمتیں کہیں بھی اتنی نہیں ہوتیں کہ ملکی آبادی کے ہر فرد کو ان میں کھپایا جا سکے، لیکن سرمایہ دارانہ یا ملی جلی معیشت والے ملکوں میں حکومتیں زراعت، صنعت، کاروبار اور خدمات کے شعبوں میں ایسے سازگار حالات اور مواقع فراہم کرتی ہیں جن سے لوگوں کو نجی شعبے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ روز گار میسر آسکیں۔ مگر عمران خان نے حکومت میں آنے کے بعد جو ماحول پیدا کیا ہے اسے عالمی بینک کی رپورٹ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے اور شہروں شہروں ہونے والی تاجروں کی ہڑتال سے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ روپے کی بے قدری ، ٹیکسوں میں بے انتہا اضافہ ، بجلی ، گیس اور پٹرول کے نرخوں میں ہر چند دن کے بعد اضافے نے نجی شعبے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ اس پر شرح سود میں زبردست اضافے نے رہی سہی کسر پوری کردی ۔ اس کے نتیجے میں صنعتی یونٹ روز بند ہورہے ہیں اور زرعی شعبہ بھی زبردست خسارے کا شکار ہے ۔ پاور لومز ٹیکسٹائل انڈسٹری کی جان ہیں۔

فیصل آباد میں پاور لومز بند پڑی ہیں اور ہزاروں افراد کے گھروں کا چولہا بجھ گیا ہے ۔ عمران خان کی پالیسیوں نے جو ماحول پیدا کیا ہے اس سے روزگار کے مزید مواقع کیا پیدا ہوتے ، جو لوگ روزگار سے لگے ہوئے تھے وہ بھی اب بے روزگاروں کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ جبکہ وہ حکومت تو ایسی پالیسیوں کو اعلانیہ عملی جامہ پہنانے کی متحمل ہی نہیں ہو سکتی جو سابق ادوار حکومت میں غربت، مہنگائی، روٹی روزگار کے گھمبیر ہوتے مسائل سے عوام کی گلو خلاصی کرانے اور ریاست مدینہ جیسی اسلامی فلاحی مملکت تشکیل دینے کے دعوئوں، وعدوں، منشور اور ایجنڈہ کے تحت عوام کی ہمدردیاں حاصل کر کے اقتدار میں آئی ہو۔

ایک جانب جہاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کامیاب جوان پروگرام سے ملک کو نوجوانوں کو سنہرے مستقبل کے خواب دکھا رہے ہیں وہیں حکومتی وزراء اپنے بیانات سے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے بند ہونے کی نوید سنا کر مایوس نوجوانوں کو راہزنی، چوری، ڈکیتی اور قتل و غارت گری جیسے قبیح جرائم کے راستے اختیار کرنے پر راغب کررہے ہیں۔ عمران خان اور ان کی کابینہ کے دعوؤں اور عملی اقدامات کی بدولت انہوں نے قوم کا اعتماد کسی حد تک کھودیا ہے، اور قوم مطالبہ کررہی ہے کہ ملک سے غربت و مہنگائی ختم کی جائے، انہیں ریاست مدینہ کے خواب نہ دکھائے جائیں ، کیونکہ آپ ایسا ہرگز نہیں سکتے ، آپ نہ تو قول کے سچے ہیں، نہ ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیںاور نہ ہی سودی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اسلام کے سنہری اصولوں پر کاربند رہنے سے قائم ہونے والی ریاست مدینہ توبس سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کام تھا۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Hafiz Hussain Ahmed
Previous Post انصار الاسلام پر پابندی لگی تو عدالت میں چیلنج کریں گے، حافظ حسین احمد
Next Post فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 90 فی صد اہداف پر پاکستان کی پیشرفت
Financial Action Task Force Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.