geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قصہ ایک دم توڑتی روایت کا

January 4, 2020 0 1 min read
Writing
Share this:

Writing

تحریر: عشرت صدیق

انسان نے کب لکھنا شروع کیا؟ اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ لکھنے کے لیے علامتوں کی ضرورت پڑتی ہے یہی علامت ابجد کہلاتی ہیں۔ مذہبی علما کا نظریہ ہے کہ ابجد حضرت آدم علیہ السلام پر منکشف ہوئی جو حضرت نوح تک چلتی رہی۔ موجودہ دیدہ زیب رسم الخط نے ایک بہت بڑا سفر طے کیا ہے۔ اس کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے۔ ابتداء میں اردو”خط نسخ” میں لکھی جاتی تھی یہ سلسلہ شاہ جہاں کے وقت تک جاری رہا لیکن اس نے نسخ کی جگہ ”نستعلیق”کو رواج دیا۔

نستعلیق کے معنی صفت تربیت یافتہ خوش گفتار ہیں۔ نستعلیق رفتہ رفتہ فروغ پایا اور کئی نامور خوش نویسوں نے اس کی تابناکی اور خوبصورتی میں اپنا حصہ ڈالا۔ استادانِ نستعلیق میں: میر علی تبریزی، میر عماد، مرزا بزرگ ثوری، مرزا جعفر طبریزی، محمد شفیع ھروی شامل ہیں۔ نستعلیق اسلامی خطاطی کا ایک انداز ہے جو عموماً اردو زبان کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
اولیاء کے شہر ملتان میں بھی بہت سے اعلیٰ پائے کے مشہور خطاط گزرے ہیں جنہوں نے نستعلیق کو فروغ دیا۔ حضرت زکریا ملتانی رحمة اللہ کے دور میں خط نستعلیق کو بڑا عروج حاصل ہوا حضرت نے جو مدرسہ قائم کیا اس میں دینی علوم کے علاوہ خطاطی اور جلد سازی جیسے فنون سکھائے جاتے تھے۔ محمد بن قاسم نے بھی اس فن کی داغ بیل ڈالی۔ اس سلسلے میں عبیدین احمد بغدادی نے سب سے پہلے ملتان میں فن خطاطی کا آغاز کیا۔ تاریخی کتب کے مطابق عہد جہانگیر میں ملتان میں ایک مشہور خطاط عبدالعزیز ملتانی اور میر ملا قیوم قندھاروی گزرے جن کی خطاطی نے بادشاہ جہانگیر کو بے حد متاثر کیا۔ فی زمانہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے فن خطاطی کا حسن ماند پڑگیا  ہے کیونکہ کمپیوٹر میں خطاطی کا فونٹ شامل کردیا گیا ہے ۔ اس وجہ سے اب کوئی خطاطی کی طرف توجہ نہیں دیتا.

گزشتہ چند برسوں سے شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ہر جاننے والا یہی شکوہ کرتا نظر آتا ہے کہ ہمارے بچوں کی لکھائی صحیح نہیں ہے اور میرے مشاہدے میں بھی یہی بات سامنے آئی ہے کہ نئی نسل کی لکھائی میں کافی بگاڑ پیدا ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے امتحانات کے رزلٹ پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ خوش نویسی کے لیے کچھ سال پہلے تک اسکولوں میں تختی اور سلیٹ کا استعمال لازمی ہوتا تھا مگر صدیوں پرانی یہ روایت اب دم توڑتی نظر آرہی ہے۔ جب تلک تعلیمی اداروں میں تختی اور سلیٹ کا رواج رہا لکھائی اور تحریر میں جاذبیت رہی لیکن آج خوش خطی اور خوش نویسی کا فقدان نظر آرہا ہے۔

ماہرین تعلیم کا بھی یہی کہنا ہے کہ آج کل سکولوں میں تختی اور سلیٹ کا استعمال ترک کرنے سے نہ صرف طلباء میں املاء اور خوش خطی کے مسائل نے جنم لیا  بلکہ بچوں کے سیکھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہورہی ہے۔ تختی اور سلیٹ ایسی بنیادی چیز ہے جو بچے کے ذہن پر ساری زندگی  کے لیے نقش بنادیتی ہے۔ گویا کہ خوش خطی تختی کی مرہون منت تھی۔

آج ہم ڈاکٹر،وکیل یا محکمہ پولیس کے ملازمین کی لکھائی کو دیکھیں ان میں سے زیادہ تر کی لکھائی پر رونا آتا ہے۔ ڈاکٹر حضرات کی بھدی لکھائی میں لکھی ادویات کو میڈیکل سٹور والے پڑھنے سے قاصر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مریض کو غلط دوائی دینے کے واقعات بھی اکثر رونما ہوتے رہتے ہیں۔

خوش خطی  کی افادیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہوسکتا ہے کہ ایران میں طالب علم کو میٹرک کی سند اس وقت تک جاری نہیں کی جاتی جب تک کہ طالب علم خوش نویسی کی سند حاصل نہ کرلے۔ چائنا میں2004 میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ججز کی تقرری اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک اس کے پاس خوش خطی کی کوئی سند نہ ہو۔

خوش خط تحریر سب کو پسند آتی ہے اور آسانی سے پڑھی جاسکتی ہے اچھے خط کی لوگ تعریف بھی کرتے ہیں اور امتحان میں اچھی تحریر کا خوشگوار اثر ہوتا ہے جبکہ خراب اور بھدی تحریر کو پڑھنے میں کافی دقت آتی ہے۔بہرحال خوش خطی اس طرح ہی حاصل ہوسکتی ہے کہ تختی کی قدیم روایت کو دوبارہ زندہ کیا جائے اور تسلسل کے ساتھ مشق کی جائے۔ تاہم بعض روایتیں، مہارتیں اتنی اہم ہوتی ہیں جن کو ہمیں کھونا نہیں چاہیے۔

ایک نجی سکول نے اساتذہ کی خوش خطی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں”راقمة الحروف” کو بھی سیکھنے کے لیے شرکت کا موقع ملا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں کہنہ مشق خطاط نے اپنے اپنے طریقے سے بہت بہترین انداز میں ہمیں نستعلیق کے اصولوں سے روشناس کروایا۔ ان اساتذہ کو دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے کہ آج جہاں ٹیکنالوجی کا دور ہے وہاں ایسے عظیم انسان بھی موجود ہیں جو نستعلیق کو فروغ دینے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں دور دراز شہروں سے سفر کر کے آنا پھر اپنے طلبا کو بہترین انداز میں سمجھانا، سکھانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا بلاشبہ ایک بہترین خدمت ہے ادارے کے ڈائریکٹر صاحب داد کے مستحق ہیں جنہوں نے سوچا اور جنون کی حد تک شوق ہونے کی وجہ سے یہ ورکشاپ منعقد کروائی اور ہمیں اس عظیم روایت کو سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ بلاشبہ فن خطاطی ایک فن تحریر ہے۔یہ فن دنیا کے ہر گوشے میں اور ہر زبان میں پایا جاتا ہے یہ فن خوش خطی کے لیے ہے رومن، لاطینی اور عربی زبانوں میں فن کافی مقبول ہے۔ اکثر اپنیاستاد محترم کو یہ کہتے سنا   کہ ”لکھائی جاندا ر تو نتیجہ شاندار”

تحریر: عشرت صدیق

Share this:
Amjad Ali Khan
Previous Post بیمار ماں، بیوی،5 بیٹیوں کا سہارا فائر بریگیڈ اہلکار واجبات نہ ملنے پر صدمے سے ہلاک
Next Post ایک معاشرتی عنصر، میرے پاس تم ہو!
Indian Media

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.