geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم سے پنگا نہیں لینا

November 17, 2020 0 1 min read
Pakistan India War
Share this:

Pakistan India War

تحریر : الیاس محمد حسین

بھارت نے ایک بار پھر اپنی تاریخ دہرا دی جس طرح اس نے 1965ء میں رات کے اندھیرے میں لاہور پر حملہ کیا تھا اب بھی اس نے رات کو ہی نے جارحیت کا ارتکاب کیا ایک بزدل اور کمینے دشمن سے یہی توقع کی جا سکتی تھی انشاء اللہ پاکستان جواب کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر اس کا جواب دے گا۔بھارت کی دراندازی کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے رابطے کئے جائیں گے پاکستانی اور انٹرنیشنل میڈیا کو موقعہ پر اس علاقہ کا دورہ کروایا جارہاہے وہ خود اپنی آنکھوں سے حالات کا مشاہدہ کریں دیکھیں اور غورکریں تاکہ بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوسکے اس طرفقے سے بھارت کے نام نہاددعوے اور جھوٹ بے نقاب کیا جا سکتاہے الحمداللہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ایک خودکار زمینی اور فضائی سرحدی نگرانی کا مضبوط میکنزم موجود ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی دراندازی کا معاملہ فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت پاکستان یہ معاملہ او آئی سی، دوست ممالک اور اقوام متحدہ میں فوری طور پر اٹھائے گا۔عسکری اور سیاسی قیادت نے یہ بہت اچھا کیا کہ پوری دنیا کو حالات سے باخبر کردیاہے اس سلسلہ میں پاکستانی قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا انکی ذمہ داری تھی جسے موجودہ حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بات پہلے بھی مشاہدے میں آتی رہتی ہے جب بھی بھارت میں الیکشن کا ماحول ہوتاہے وہاںکی ہر حکومت پاکستانی دشمنی کے جذبات ابھار کر بھارتی عوام کے جذبات بڑھکاکر سیاسی فائدہ لینے کی کوشش کرتی رہی یہی کام مودی سرکار نے کیا جوسیاست کی ضروریات اور الیکشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کرنے کی ضرورت محسوس کررہی تھی کیونکہ پانچ ریاستوں میں جو انتخابی نتائج سامنے آئے اس میں بی جے پی کو مسترد کیا گیا، بھارت میں الیکشن سے پتا چل رہا ہے ہے کہ بی جے پی کو سیاسی بقاء کیلئے کوئی نہ کوئی حرکت کرنا ہی تھی پاکستانی فوج بالخصوص پاک ائیرفورس کسی بھی ایڈونچر کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، پاک فضائیہ کی بروقت مداخلت سے بھارتی طیاروںکو پسپا ہونا پڑا، کچھ جہازوں نے اندر گھس کر فائر کیا، 2 بج کر 55 پر وہ داخل ہوئے اور جب ہماری فورس نے کارروائی کی تو 58 منٹ پر وہ نکل گئے، وہ ایل او سی سے ہی نکل فرار ہوئے اور اس کی وجہ ہماری فوج کی مستعدی ہے۔

برصغیر پاک وبنگلہ ہندکی تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی لیکن جارحیت کا جواب دینا ہمارا حق ہے اور قوم مایوس نہیں ہوگی،اس وقت صورتحال بہت نازک ہے، پاکستانی وقار اور سرحدوں کے دفاع کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔پاکستان کیخلاف در اندازی کی کوشش کر کے بھارت اپنی موت کو دعوت دے رہا ہے ،بھارتی عوام کو بھی نر یندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ مودی کی پالیسیاں خود بھارت کے پائوں پر کلہاڑی مار رہی ہیں ، پاکستان سفارتی سطح اور جنگ کے میدان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے کیونکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ نریندر مودی اپنا الیکشن جیتنے کے لئے برصغیر کے امن اور مستقبل کو دا ئوپر نہ لگا ئے ۔ کاش ہندوستان بھی اپنا ذہن کھولے لیکن ان پر سیاست کا بھوت سوار ہے، وہ اقتدار کے نشے میں مست ہاتھی کی طرح دیوار سے ٹکریں مارتے پھررہے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی جہاز کیوں نہیں گرائے گئے؟ اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ یہ بھی جنگی حکمت ِ عملی بھی ہوسکتی ہے اگر بھارتی طیارے تھوڑی دیر اور پاکستان کی حدود میں رہتے تو پھر جواب مختلف طریقے کا ہوتا۔

پہلی سٹرائیک پر آپ کا فوری جواب جاتا ہے ، جب ڈاگ فائٹ ہوتی ہے تو آپ کا جواب مختلف ہوتا ہے اور جب جنگ ہوتی ہے تو پوری ایئر فورس فضا میں ہوتی ہے۔ ڈی جی آئی پی آر نے سچ کہا کہ اگر انڈیا چاہتا تو وہ ایل او سی کراس کیے بغیر بھی حملہ کرسکتا تھا لیکن ان کا مقصد تھا کہ پاکستان کی حدود میں داخل ہونا اور واپس جانا ہے۔ اگر وہ کارروائی کرنا چاہتے تو پاکستان میں ہزاروں مدارس ہیں جن میں سے کسی کو بھی نشانہ بناتے اور معصوم بچوں کو شہید کرکے انہیں دہشتگرد قرار دے دیتے کیونکہ شہید ہوئے شہری تو یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ پر امن شہری تھے۔ بھارت جھوٹ کا سہارا لے کر اپنی کارروائی کو سچ ثابت کرنا چاہتا ہے لیکن ہم جھوٹ کا جواب سچ کے ساتھ دیں گے، پہلے بھی بھارت کے پول کھولے اور اب بھی کھولیں گے۔

دشمن کی بزدلائی کارروائی کے باوجود پاکستان نے بھارتی طیارے اس لئے نہیں مارگرائے کہ اس میں بھی خیر سگالی کا پیغام پوشیدہ تھا ہم نے دنیا کو ایک بارپھرباورکروا دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ہم نے کبھی امن کے پیغام سے آنکھ نہیں چرائی اور کبھی جارحیت سے نہیں گھبرائے۔بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے بھارت کو پاکستانی قوم پیغام ہے کہ خدا کے لئے پاکستان کے گلے میں جنگ کا ڈھول نہ ڈالیں اور اگر ہمارے گلے میں جنگ کایہ ڈھول زبردستی ڈال دیا گیا تو پاکستان بھارت کا بینڈ بجاکررکھ دے گا ان کا حشر پوری دنیا دیکھے گی کیونکہ افواج پاکستان اور قوم پوری طرح مقابلہ کرنے کو تیار ہے ،ہم باتیں نہیں بلکہ جواب دیں گے۔ دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں،عالمی مبصر اور تجزیہ نگار بھارت کی شرانگیز کارروائی کی شدید مذمت کررہے ہیں خودپاکستانی قوم میں شدید اضطراب پایا جاتاہے عام پاکستانی کی حواہش ہے ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا چاہیے کیونکہ ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی۔

دشمن کو سبق سکھانے کا وقت آگیا اقتدار کا بھوکا بھارتی حکمران ٹولہ پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کشمیری عوام کی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامہ بازی پر اتر آیا ہے کیونکہ بھارت میں امن پسند آوازیں بہت کمزور ہیں اس لئے عالمی برادری گجرات کے قصائی کو لگام دے۔ امن کے دشمن کسی صورت انسانیت کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے بھارتی جنگی جنونیت کے آگے سینہ سپر ہو کر لڑیں گے۔ بھارت غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔

ہم اس کی جارحیت کے خلاف ہزار سالوں تک لڑنے کا حوصلہ رکھنے والی قوم ہیں قوم پاکستانی حدود میں فضائی حملے اور جھوٹی سرجیکل سٹرائیک کو جہاں پاک فوج نے ناکام بنانے پرپاک فوج کو مبارک باد پیش کرتی ہے عوام ان کے شانہ بشانہ دشمن کے دانت کھٹے کرنے کے عزم رکھتے ہیں کیونکہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح کئے جانے والے بھارتی فضائی حملے نے پوری پاکستانی قوم کو متحدکردیاہے پاکستان کا روز ِ اول سے طرز ِ عمل ہے ہمیں امن کیلئے آخری حد تک جانا چاہیے لیکن ہمارا عہد ہے اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر ہم لڑائی میں بھی شجاعت کی نئی مثالیں قائم کریں گے ا کیونکہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو پر امن پاکستان دینا چاہتے ہیں انہیں جنگ کی آگ میں نہیں جھونکنا چاہتے لیکن کوئی راستہ نہ چھوڑاگیا تو ہم اپنے بچوں کیلئے بزدلی کی داستانیں نہیں چھوڑیں گے ہم اپنی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی حملے پر فوری اور بروقت کارروائی کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا پاکستان کے غیور عوام دنیا پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھارت کی ہڈیوں کا سرمہ بنا دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں بھارت انتہائی بْزدل دشمن ہے اس میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کی نڈر قوم کا مقابلہ کر سکے اس وقت مودی سرکار کو صرف الیکشن جیتنے کا بخار چڑھا ہوا ہے ،اس کی مثال ایسے ہے کہ بندر کے ہاتھ میں ماچس آئی تو اس نے پورا جنگل ہی جلا دیا،یہ لوگ اس وقت پورے خطے کو جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں، جنگ کا جنون بھارتی عوام کو لے ڈوبے گاکیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی کا حامل ملک ہے ، پاکستان کے 22 کروڑ عوام تمھارے جنگی جنون کو ٹھکانے لگانے کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم بھارتی سورمائوں سے صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ ہم سے پنگا نہیں لینا ورنہ تمہاری داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
School
Previous Post بلوچستان: کورونا کے باعث موسم سرما کی تعطیلات جلد کرنے کا اعلان
Next Post پب جی گیم کے نقصانات
PUBG Game

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.