geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    صحت و تندرستی
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Anthropic Eyes Record $100B IPO With Nvidia Backingاینتروپک کی ریکارڈ 100 بلین ڈالر کی آئی پی او: اینویڈیا ممکنہ اینکر انویسٹر
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طلبہ مارچ کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج

December 2, 2019 0 1 min read
Students March
Share this:

Students March

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں جمہوری آزادیوں کے لیے سرگرم کارکنوں نے حکومتی اقدام کی مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ طلبہ کے پرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے۔

ایف آئی آر میں سینکڑوں لوگوں سمیت مقتول طالب علم مشال خان کے والد اقبال لالا، پروفیسر عمار جان، فاروق طارق، محمد شبیر اور کامل خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان پانچ افراد پر ‘بغاوت‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنوبی ایشیا کے لیے اہلکار رابعہ محمود نے ایک بیان میں حکومت پاکستان پر زور دیا کہ طلبہ کے پرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان میں جمہوری آزادیوں کے لیے سرگرم نمایاں شخصیات نے بھی حکومتی اقدام کی سخت مذمت کی۔

قبل ازیں طلبہ حقوق مارچ کے ایک دن بعد ہفتے کو پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ عالمگیر وزیر لاپتہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے جمعے کو مال روڈ پر احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مظاہرین سے خطاب کیا تھا۔

ان کے ساتھیوں کے مطابق عالمگیر کا ہفتے دوپہر تین بجے کے بعد سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ نامعلوم افراد گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

عالمگیر وزیر رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے کزن ہیں اور پشتون تحفظ موومنٹ سے وابستہ رہے ہیں۔

عالمگیر وزیر نے طلبہ مارچ کے موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان کی فوجی قیادت کی پالیسوں پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھاکہ، ”ہم ان سے کہہ رہے تھے کہ ہمیں تعلیم دو، انصاف دو اور روڈ دو، لیکن یہ ہمیں بندوق دے رہے تھے۔‘‘

انہوں نے کہا، ”ہم ان سے کہہ رہے تھے کہ ہمیں دہشت گرد نہ بناؤ، غنڈہ گرد نہ بناؤ لیکن انہوں نے ہمارے لوگوں کو طالبان اور دہشت گرد بنایا۔‘‘

Share this:
America Firing
Previous Post امریکا : فائرنگ کے حالیہ تازہ واقعہ میں 10 افراد زخمی
Next Post طالبان کی قید میں امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑا، آسٹریلوی پروفیسر
Australian Professor

Related Posts

Israel Threatens to Revoke Citizenship of Venice-Winning Filmmakers

وینس میں نازہ کی پذیرائی، اسرائیل میں غداری کے الزامات

September 14, 2026
France Revises Under-15 Social Media Ban for EU

فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا

September 14, 2026
Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrage

پیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت

September 14, 2026
Sydney Sweeney Ad Sparks Backlash From Female Athletes

سڈنی سوینی کے نیم عریاں اشتہار پر خواتین کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

September 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.